اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ماضی کی غلطیاں دفن کی جائیں، دل بڑا کریں، اس کے بغیر چارہ نہیں۔ ریاست مخالف عناصر اور ان کے بچوں کا مستقبل بھی پاکستان سے وابستہ ہے، انہیں یہ بات سوچنی چاہئے۔ ملک و قوم کی تعمیر ہمارا ایجنڈا نہیں ہو گا تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ سب مل کر اس ملک کا مقدر سنواریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنی 79ویں سالگرہ کے موقع پر مسلم لیگ کی جانب سے ملک کے مختلف مقامات پر منعقدہ تقاریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور،خیرپور اور سکھر میں پاکستان مسلم لیگ (ق) نے پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین کے یوم پیدائش پر تقاریب کا انعقاد کیا۔ خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جب تک ہم سیاست کو عبادت نہیں سمجھیں گے اور ملک کی تعمیر و ترقی ہمارا اولین ایجنڈا نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا، پوری نیک نیتی کے ساتھ قوم اور پارٹی کو بتاتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا کی قیادت کرے گا، اب وقت آگیا ہے کہ سیاست دان اور اسٹیبلشمنٹ مل کر اس ملک اور قوم کا مقدر سنواریں۔ سب کو مشورہ ہے کہ اپنے مخالفین کے بارے میں دل بڑا کریں، اور ایک نئے خوشگوار دور کا آغاز کریں، اب سیاسی غلطیاں کرنے کی گنجائش نہیں، ریاست کو دل بڑاکرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا خطبہ حجۃ الوداع انسانیت کے لیے بہترین چارٹر ہے اور ہمیں آگے بڑھنے کے لیے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کے اسوہ حسنہ مبارکہ سے راہنمائی حاصل کرنا ہوگی کہ فتح مکہ کے موقع پر آپ نے اپنے بدترین دشمنوں کو معاف کرکے ایک نئے معاشرے کی بنیاد رکھی تھی۔ اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور چوہدری شجاعت حسین کی درازی عمر اور صحت کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چوہدری شجاعت حسین

پڑھیں:

بل میں صحافیوں کے خلاف ایسا کچھ نہیں، طلال چودھری

  سینیٹر طلال چودھری(فائل فوٹو)۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ صحافیوں کے بغیر ایوان نامکمل ہوتا ہے، بل میں صحافیوں کے خلاف ایسا کچھ نہیں ہے، آپ کے خدشات ہم اپنی قیادت تک ضرور پہنچائیں گے۔ 

سینیٹر طلال چودھری نے ان خیالات کا اظہار احتجاج کرنے والے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

انھوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ آپ کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے، سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ کوئی نہ کوئی کسی پر تہمت تو کسی پر فتویٰ لگا دیا جاتا ہے۔ 

سینیٹر طلال چودھری نے کہا یہ بل صحافیوں کے خلاف ہو ہی نہیں سکتا اور ہونا بھی نہیں چاہیے۔ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے اور مجبوری ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ ہم آپ کی بات اپنے سینئر اور وزیراعظم تک پہنچائیں گے۔ آپ مہربانی کر کے اپنا بائیکاٹ ختم کر دیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیکاقانون میں اگرمسائل ہوں گےتودوبارہ جائزہ لیا جاسکتا ہے، افنان اللہ
  • ماضی کی بات نہیں کرتا، حقائق پر بات کریں، شان مسعود
  • غلطیاں دفن اور دل بڑا کیے بغیر آگے بڑھا نہیں جاسکتا، چوہدری شجاعت
  • ماضی کی غلطیاں دفن اور دل بڑا کرے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے، چوہدری شجاعت حسین
  • ماضی کی غلطیاں دفن،دل بڑا کریں،اس کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے: چوہدری شجاعت
  • ماضی کی غلطیاں دفن،دل بڑا کریں،اس کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔ چوہدری شجاعت حسین
  • سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا مجبوری ہے، بل صحافیوں کے خلاف نہیں، طلال چوہدری
  • بل میں صحافیوں کے خلاف ایسا کچھ نہیں، طلال چودھری
  • رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن نے پارٹی کارکنان کے ہمراہ سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کی سالگرہ کا کیک کاٹا