Jasarat News:
2025-02-06@05:58:46 GMT

قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ

یاد رکھو اللہ کی آیات اور حکمت کی باتوں کو جو تمہارے گھروں میں سنائی جاتی ہیں بے شک اللہ لطیف اور باخبر ہے۔ بالیقین جو مرد اور جو عورتیں مسلم ہیں، مومن ہیں، مطیع فرمان ہیں، راست باز ہیں، صابر ہیں، اللہ کے آگے جھکنے والے ہیں، صدقہ دینے والے ہیں، روزہ رکھنے والے ہیں، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں، اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے ہیں، اللہ نے ان کے لیے مغفرت اور بڑا اجر مہیا کر رکھا ہے۔ (سورۃ الاحزاب:34تا35)

سیدنا عبداللہ بن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:بہت بڑے اور کبیرہ گناہوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ آدمی اپنے ہی والدین پر لعنت کرے۔ دریافت کیاگیاکہ کوئی اپنے والدین پر کیسے لعنت کرتاہے؟فرمایا:کہ آدمی دوسرے کے والد کو گالی دیتا ہے تو وہ اس کے باپ اور اس کی ماں کو گالی دیتا ہے۔
(بخاری)

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: والے ہیں

پڑھیں:

سرکاری گاڑیوں کے ناجائز استعمال کا نوٹس لے لیا گیا

صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے ناجائز استعمال کا نوٹس لے لیا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں سرکاری گاڑیوں کے ناجائز استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے اس سے متعلق سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ سی این ڈبلیو کے افسران اپنے تبادلے پر اجازت کے بغیر گاڑی لے جاتے ہیں اور خالی عہدوں کی گاڑیاں اضافی چارج والے افسران استعمال کر رہے ہیں۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ اس طرز عمل کے نتیجے میں متعلقہ محکمے میں گاڑیوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ گاڑیوں کی قلت کے باعث سرکاری امور متاثر ہو رہے ہیں۔مراسلے میں سرکاری گاڑیوں کا غیر قانونی استعمال کرنے والے افسران کو گاڑیاں فوری واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور متنبہ کیا گیا ہے کہ گاڑیاں واپس نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطینیوں کو غزہ میں اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت ہونی چاہیئے، کیئر اسٹارمر
  • یونیورسٹی طالبہ کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار
  • کشمیر کا معاملہ، انسانی حقوق بارے آزمائش
  • دوران سفر یہ غلطیاں بُھول کر بھی نہ کریں، ورنہ !!! وہ باتیں جو آ پ کے لیے جاننا ضروری ہیں
  • سرکاری گاڑیوں کے ناجائز استعمال کا نوٹس لے لیا گیا
  • ویرات کوہلی کے گھر کے باہر راتیں گزارنے والے مداح کی بڑی خواہش پوری ہوگئی
  • حزب اللہ کا اپنے مقتول سربراہ حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو کرنے کا اعلان
  • ایف بی آئی کے ملازمین سے کیپٹل ہل حملہ کیس میں جواب طلبی
  • حزب اللہ کا اپنے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو کرنے کا اعلان