ایک اور محنت کش کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا، وِڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی:
ایک اور محنت کش کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہوگیا، جس پر شدید تشدد کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی جانب سے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پولیس نے 18 دسمبر 2024ء کو اغوا ہونے والے شخص کا مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا۔ 19 جنوری کو درج کیے گئے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔
مغوی کے قریبی رشتے دار کے مطابق محنت کش اللہ یار پیشے سے الیکٹریشن اور پنجاب کے شہر سرگودھا کا رہنے والا ہے جو ممکنہ طور پر الیکٹریشن کا بڑا کام دینے کے بہانے اغوا کیا گیا۔ اللہ یار کی رہائی کے لیے پہلے 60، پھر 50 اور اب 40 لاکھ روپے طلب کیے جارہے ہیں۔
مغوی کے بہنوئی محمد ریاض کے مطابق تاوان کی رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں اللہ یار کو قتل کیے جانے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ اغوا کاروں نے اللہ یار کی پہلی وڈیو 21 دسمبر 2024ء کو بھیجی تھی اور اب پھر اغوا کاروں نے اللہ یار کی ایک اور وڈیو بھیجی ہے، جس میں اس کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں۔
بہنوئی محمد ریاض نے بتایا کہ اللہ یار کو اغوا کار بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اغوا سے متعلق پہلے روز ہی پولیس کو آگاہ کر دیا گیا تھا، تاہم ایف آئی آر اب درج کی گئی ہے۔ اغوا سے قبل اللہ یار نے دوستوں کو بتایا تھا کہ الیکٹریشن کا بڑا کام مل رہا ہے۔ کام کرنے اندرون سندھ جانے کا کہہ رہا تھا اور پھر وہ لاپتا ہوگیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اللہ یار اپنی بیوہ ماں اور بیوہ بہن کا سہارا اور انتہائی غریب ہے۔ اللہ یار کی ماں کےپاس رِہائی کے لیے دینے کو کچھ بھی نہیں ہے۔ پولیس حکام سے اپیل ہے کہ اللہ یار کو جلد اور بحفاظت بازیاب کروایا جائے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی سے بھی کئی روز پہلے 3 نوجوان اغوا ہوچکے ہیں جب کہ مغویوں کی بازیابی میں پولیس تاحال ناکام دکھائی دیتی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اللہ یار کی
پڑھیں:
لاہور: مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
—فائل فوٹولاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق اکبری گیٹ پولیس نے اشتہاری ملزم رضوان کو گرفتار کیا ہے۔
ملزم دہشت گردی، پولیس مقابلے، ڈکیتی اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔
کراچیجمشید کوارٹرز پولیس نے نشتر روڈ کے قریب...
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 10 سال پہلے پولیس پر فائرنگ کی تھی اور یہ ملزم 15 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق احمد تارڑ نے بتایا ہے کہ فیصل ٹاؤن پولیس نے ملزم مشتاق کو بہاولپور سے گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ مشتاق نامی اشتہاری نے 13 سال پہلے ساتھیوں کے ہمراہ ایک بینک منیجر کے گھر واردات کی تھی۔