اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور  رانا ثنا اللہ نے  کہا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی  عمران خان  کو سیاست سے مائنس کرنا ممکن نہیں  ،پی ٹی آئی10 دن بعد بھی مذاکرات کرے تو حکومت بات چیت کیلئے تیار ہے۔

ایک انٹرویو میں  رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی  جہاں سے مسئلہ حل کروانے کی کوشش کر رہی ہے،وہاں سے نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ جو مسئلہ بھی حل ہو گا وہ ہمارے ذریعے ہی ہو گا، اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر  پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات سے سبق نہیں سیکھا تو وہ 8 فروری کو بھی آ کر دیکھ لیں۔ عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاست میں عمران خان کو مائنس کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔

امریکا نے ٹیرف لگایا تو زبردست جواب دیں گے، کینیڈین وزیراعظم کا بھرپور جواب

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

بد ترین سیاسی انتقام اورجیل کی صعوبتوں کے باجود عمران خان پر عزم : مسرت جمشید

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بد ترین سیاسی انتقام اورجیل کی صعوبتوں کے باجود عمران خان پر عزم ہیں،عمران خان سے جب بھی جیل میں ملاقات ہوتی ہے ہمارے حوصلوں کو نئی تقویت ملتی ہے ، میرے اوپر پچاس سے زائد مقدمات ہیں جن میں پیشیاں بھگت رہی ہوں ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ بے پناہ کوششوں کے باوجود عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے مائنس کیا جا سکا ہے اور نہ کیا جا سکے گا۔ عمران خان کو دبائو میں لانے اور توڑنے کے لئے ان کی اہلیہ جن کا حکومتی امور اور سیاست سے دور کا بھی تعلق انہیں جیل میں ڈال دیا گیا ہے ، ان کی بہنیں مقدمات کا سامنا کررہی ہیں ۔ ہر طرح کے منفی ہتھکنڈوں کے باوجود عمران خان اور نہ ہی ان کے خاندان کے حوصلے کمزور پڑے ہیں ،ہم جیسے کارکنان کو عمران خان اور ان کی فیملی پر فخر ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کسی صورت ڈیل نہیں کریں گے بلکہ وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہ کر بھی قوم کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ ، میاں محمود الرشید ، اعجاز چوہدری کا کیا قصور ہے جو انہیں طویل عرصے سے جیل میں رکھا گیا ہے ، ان رہنمائوں نے سیاست میں قربانی دینے کی ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے جسے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی سیاست کی تاریخ میں سنہرے میں لکھا جائے گا ۔ 

متعلقہ مضامین

  • سیاست کی کرکٹ، شہباز شریف کا بائونسر
  • عمران خان کو سیاست میں عوام کے سوا کوئی مائنس نہیں کر سکتا، علی محمد خان
  • 8 فروری کو احتجاج کا اعلان: رانا ثنااللہ کی پی ٹی آئی کو وارننگ
  • تحریک انصاف والے جہاں سے چاہتے ہیں وہاں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ، رانا ثناء اللہ
  • پی ٹی آئی کی جڑیں عوام میں موجود، عمران خان کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا، رانا ثنااللہ کا اعتراف
  • رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے ڈیڈ لائن دے دی
  • ملک کی بہتری کے لئے بات کرنے کے لئے تیار ہیں: رانا ثنا اللہ
  • بد ترین سیاسی انتقام اورجیل کی صعوبتوں کے باجود عمران خان پر عزم : مسرت جمشید
  • رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے ڈیڈ لائن دیدی