اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہخط کے معاملے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مختصراورجامع جواب دیاہے،یہ بانی پی ٹی آئی کاخط نہیں  فوج کے خلاف بیانیہ ہے،بانی پی ٹی آئی کی چالوں کو سب سمجھتے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ صحافیوں نے آرمی چیف سے سوال کئے جن کاانہوں نے جواب دیا،  آرمی چیف کی طرف سے خط کا صاف جواب ہی سمجھاجائے۔انہوںنے کہاکہ جس طرح کاخط چیف جسٹس کو بھیجاگیا وہ آرمی چیف کوبھیجاجاتا تو شاید جواب آجاتا،یہ آرمی چیف کو خط بھیجتے اور میڈیاکوجاری نہ کرتے تو شاید پھر بھی جواب آجاتا۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نومئی کے بیانیہ سے پیچھے ہٹنے اورمعافی مانگنے کو تیار نہیں، ان کی چالوں کو سب سمجھتے ہیں یہ دروازہ کھلنے والی بات نہیں۔ایک سوال پرراناثناء اللہ نے کہاکہ کسی نے چیف جسٹس کو خط لکھاہے تو اس کو ٹریٹ بھی کیاجاسکتاہے،میں نے نہیں کہاکہ ججز ریفرنس دائرکررہے ہیں میں نے تو یہ کہاتھا کہ ریفرنس دائرہوسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے کسی دور میں صابرمٹھوسے ملاقات نہیں کی 2016 میں صابرمٹھوہمارے جونیئرتھے جولوگ صابر کے پاس جاتے تو الٹے پاوں واپس آتے، مجھےکہاگیاکہ صابرمٹھوکے پاس جائیں ریلیف مل سکتاہے مگرمیں نہیں گیا  ۔انہوں نے کہاکہ کسی کے پاس گاڑی میں لیٹ کرجانے والی بات درست نہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا رمی چیف نے کہاکہ

پڑھیں:

آرمی چیف کا ردعمل عمران خان کو صاف جواب ہی سمجھا جائے، رانا ثنااللہ

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا ردعمل عمران خان کو صاف جواب ہی سمجھا جائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بانی پی ٹی آئی کے خط کے حوالے سے ردعمل میں بڑا مختصر اور واضح جواب دیا ہے، آرمی چیف نے براہ راست تو جواب نہیں دیا بلکہ صحافیوں کے سوال کا جواب دیا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط صرف فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کا ایک بیانیہ ہے، خط لکھنے کے بہانے عمران خان وہ باتیں کرنا چاہتے ہیں کہ جو وہ سمجھتے ہیں کہ خط کے علاوہ اگر وہ یہ باتیں کریں تو کسی کو اعتراض ہوسکتا ہے کہ وہ فوج کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہیں گے کہ وہ تو صرف خط لکھ رہے ہیں پروپیگنڈا نہیں کررہے، آرمی چیف کا ردعمل عمران خان کو صاف جواب ہی سمجھیں۔

رانا ثنااللہ ںے کہا کہ عمران خان کی چالیں ہرکوئی سمجھتا ہے، خط کوئی دروازہ کھولنے والی باتیں نہیں ہیں، عمران خان کا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ وہ فوج کے خلاف بیانیے، جیسا کہ انہوں نے 9 مئی کو کیا، اس سے پیچھے ہٹیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آرمی چیف بانی پی ٹی آئی جنرل سید عاصم منیر خط رانا ثنااللہ عمران خان مسلم لیگ ن

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف کا ردعمل عمران خان کو صاف جواب ہی سمجھا جائے، رانا ثنااللہ
  • ملٹری کورٹ کا عام امپریشن کیا ہے؟جسٹس مسرت ہلالی کے استفسار پر سلمان اکرم راجہ  نے جواب دیدیا
  • سپیکر سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات،میاں محمد غوث کےلاجزمیں  قیام کیلئے درخواست
  • سپریم کورٹ کے 2ججز ہر معاملے پر خط لکھ دیتے ہیں ان کیخلاف ریفرنس بنایا جا سکتاہے، راناثناء اللہ
  • وزیراعظم بننا ہر رکن اسمبلی کی خواہش، میں نے کبھی عہدوں کا لالچ نہیں کیا: چوہدری لطیف اکبر
  • عمران نے جیل سے خط لکھ کر شیخ مجیب بننے کی کوشش کی،اکبر ایس بابر
  • حکومت سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز کے خلاف ریفرنس پرغور کررہی ہے،راناثناء اللہ
  • پانی کے معاملے پراپوزیشن لیڈرکوغیرذمہ دارانہ بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے،وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزارہ
  • بھارت چاہتا ہے سندھ طاس معاہدہ دوبارہ تیار کیا جائے، رانا انصار