Express News:
2025-02-13@17:54:59 GMT

کراچی تبلیغی اجتماع کا آغاز، شرکا کی آمد کا سلسلہ جاری

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

کراچی:

کراچی تبلیغی جماعت کا اجتماع جمعرات کو اورنگی ٹاؤن میں شروع ہو گیا۔ تبلیغی اجتماع اتوار کو صبح دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔اجتماع میں شرکاء کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

 تبلیغی اجتماع کا باقاعدہ آغاز جمعرات کو بعد نماز عصر ہوا۔ جمعرات کو بعد نماز عصر چوہدری رفیق اور بعد نماز مغرب مولانا احمد بٹلہ کے بیانات ہوئے۔ علمائے کرام نے کہا کہ مسلمانوں کے مسائل کا حل دین اسلام نے دیا ہے۔

علمائےکرام نے مزید کہا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہیں، نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں،یہی دنیا اور آخرت میں کامیابی ہے،دعوت تبلیغ کے کام کو پھیلائیں، اپنے وقت کو دین کے لیے وقف کریں، اللہ ہمارے مسائل اور مشکلات کو حل فرمائیں گے۔

جمعہ کو بعدنماز فجر نعیم شاہ، بعد نماز جمعہ مولانا حشمت، بعد نماز عصر ڈاکٹر سلیم اور بعد نماز مغرب مولانا عباد اللہ کے بیانات ہوں گے۔ اجتماع میں تمام  ضروریات کے خصوصی اسٹالز لگانے کے ساتھ تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔

اجتماع میں بیانات کے علاوہ دعوت تبلیغ دی جائے گی، شرکاء کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا جائے گا،اجتماع کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی؛ گھات لگائے ملزمان نے نماز پڑھ کر جانے والے بزرگ شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

کراچی:

  
سعید آباد میں گھات لگائے ملزمان نے مسجد سے نماز پڑھ کر جانے والے بزرگ شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔

سعید آباد تھانے کے ہیڈ محرر اے ایس آئی خان محمد نے بتایا کہ واقعہ سیکٹر 8 بی عائشہ مسجد کے قریب پیش آیا ہے جبکہ مقتول کی شناخت 65 سالہ اللہ دین کے نام سے کی گئی جو کہ عصر کی نماز ادا کرنے کے بعد تلاوت کر رہا تھا جس کے بعد وہ جیسے ہی مسجد سے باہر نکل کر جانے لگا گھات لگائے ملزمان نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا  اور موقع سے فرار ہوگئے۔

 مقتول کو گردن پر ایک گولی لگی تھی جو کہ جان لیوا ثابت ہوئی جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جبکہ مقتول کا آبائی تعلق کوئٹہ سے تھا اور کوئٹہ میں سردی کے باعث وقتی طور پر سعید آباد کے علاقے میں رہائش پذیر تھا۔

ہیڈمحرر کے مطابق  مقتول کے بیٹے کوئٹہ میں ہی رہائش پذیر ہیں اور ان کا اپنا الیکٹرونکس کا کاروبار ہے تاہم پولیس نے مقتول کے بیٹوں سے رابطہ کیا ہے وہ والد کی لاش وصول کرنے کراچی آ رہے ہیں اور ان کے بیان پر صورتحال مزید واضح ہو سکے گی۔

 پولیس جائے وقوعہ اور ملزمان کے فرار ہونے والے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کو تلاش کر رہی ہے تاکہ ان کی فوٹیجز سے ملزمان کی شناخت میں مدد مل سکے ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سرد خانے میں رکھوا دی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: تبلیغی اجتماع کا آغاز، بڑی تعداد میں قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری
  • کراچی تبلیغی اجتماع  میں شرکا کی آمد جاری
  • ہانیہ عامر کی تصاویر پر سوشل میڈیا پر ہلچل، تنقید کا سلسلہ جاری
  • تبلیغی اجتماع کل سے شروع ہوگا‘ سیکورٹی انتظامات مکمل
  • خوابوں کی تعبیر
  • کراچی؛ گھات لگائے ملزمان نے نماز پڑھ کر جانے والے بزرگ شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
  • تحریک انصاف میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ، بیرسٹر سیف کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
  • قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، اراکین کی تنخواہ، الاونسز ترمیمی بل کی منظوری بھی شامل
  • قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، اراکین کی تنخواہ، الاونسز ترمیمی بل کی منظوری بھی شامل