ضلع لکی میں اٹامک انرجی کے ایک اور مغوی ملازم رہا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
پشاور:
ضلع لکی میں اغوا ہونے والے اٹامک انرجی قبول خیل فیکٹری کے ایک اور ملازم کو رہا کر دیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی میں چند ہفتے قبل اٹامک انرجی کمیشن قبول خیل فیکٹری کے اہلکاروں کو اس وقت اغوا کر لیا گیا تھا جب وہ دفتر کی گاڑی میں ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔
بعد ازاں مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن بھی کیے گئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاکستان ائیر فورس کی جانب سے بمباری بھی کی گئی۔
گزشتہ روز اٹامک انرجی کمیشن کے ایک ملازم عرفان اللہ کو ابا شہید خیل قومی جرگہ کے صدر عنایت الرحمان، نصیر تران اور ملک وقار کی کوششوں پر رہا کردیا گیا۔
جرگہ کے اراکین کی جانب سے بتایا گیا کہ بازیاب ہونے والے اٹامک انرجی کے ملازم عرفان اللہ کو جلد ان کے علاقہ دلو خیل میں واقع ان کے گھر میں پہنچا دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اٹامک انرجی
پڑھیں:
لاہور: شیر کا پنجرہ کھولنے والے ملازم کیلئے جیل کا دروازہ کھل گیا
لاہور: جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے والے ملازم کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے والے ملازم کے خلاف سخت ایکشن لے لیا۔ جلو پارک میں تعینات ملازم شریف مسیح کو حراست میں لے لیا گیا۔ملازم کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا۔ جبکہ ملازم کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جلو پارک کے ملازم شریف مسیح نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولا تھا۔ جس کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی میں ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر، ڈی ڈی وائلڈ لائف لاہور اور ویٹرنری آفیسر سفاری پارک شامل ہیں۔کمیٹی کو 12 گھنٹے میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔شیر کے پنجرے سے باہر آنے پر تعینات عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیر کو بے ہوش کر کے واپس پنجرہ میں منتقل کر دیا۔ترجمان وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق بے ہوشی سے واپس لانے کے لیے بھی شیر کو انجکشن لگا دیا گیا ہے جبکہ بروقت کارروائی کرنے اور شیر کو واپس منتقل کرنے پر وائلڈ لائف ٹیم کو سراہا گیا۔