نیتن یاہو کا نفرت آمیز اقدام؛ ٹرمپ کو پیجر تحفے میں دیکر حزب اللہ پر حملے کی یاد تازہ کی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو دورے پر امریکا پہنچے ہیں جہاں انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور صدر بننے پر مبارک باد دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دو پیجرز تحفے میں دیئے ہیں اُن میں سے ایک سنہری پیجر اور دوسرا عام پیجر ہے۔
نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفہ دینے کے لیے پیجر کا انتخاب کیا کیوں کہ ایسے ہی پیجرز میں بارودی مواد بھر کر لبنان بھیجے گئے تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کا شکریہ ادا کیا اور اس تحفے کو پسند کرتے ہوئے اسرائیل کے حزب اللہ کے خلاف پیجر دھماکے کے طریقہ کار کی تعریف کی۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل حزب اللہ نے پیجرز کی لاٹ ایک کمپنی سے منگوائی تھی جس میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں نے بارودی مواد بھر دیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز میں دھماکے کیسے ممکن ہوئے
اسرائیل کی منصوبہ بندی کے عین مطابق لبنان میں حزب اللہ کے زیر استعمال یہ پیجرز ایک ساتھ دھماکے سے پھٹ گئے جس میں 12 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔
ان دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ میں بھی حزب اللہ کے جنگجوؤں کے زیر استعال واکی ٹاکی سیٹس اور موبائل فونز میں دھماکے ہوئے تھے۔
یہ خبر پڑھیں : لبنان میں پیجرز کے بعد حزب اللہ کے واکی ٹاکی میں بھی دھماکے 20 شہید 450 زخمی
واکی ٹاکی اور موبائل دھماکوں میں بھی مزید 25 افراد جاں بحق اور 608 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
حزب اللہ نے واکی ٹاکی اور موبائل فون دھماکوں کی ذمہ داری بھی اسرائیل پر عائد کی تھی جس کی اسرائیل نے تردید نہیں کی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حزب اللہ کے نیتن یاہو
پڑھیں:
اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 فلسطینی شہید
فلسطینی شہریوں کے مصائب میں کمی نہ آسکی، غزہ پراسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے رفاہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا، صیہونی فوج نے سکیورٹی زون کا حصہ قرار دیتے ہوئے راستے بند کر دیئے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے، 18 مارچ سے غزہ پر اسرائیل کے تازہ 36 حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق 18 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1500 سے زائد فلسطینی لقمہ اجل بن چکے، شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 912 ہوگئی، 1 لاکھ 15 ہزار 981 فلسطینی زخمی ہیں۔
حماس نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر تین راکٹ داغ دیئے جن کی اسرائیل نے تصدیق کی، اسرائیلی حکام نے کہا کہ راکٹ حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔