لاہور:

جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو پولیس نے بے قصور قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی  عدالت لاہور میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے خلاف 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں علیمہ خان عدالت پہنچیں۔

عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت واپس لینے کی بنا پر خارج کر دی ۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تفتیش مکمل ہے۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان جناح ہاؤس کیس میں بے قصور ہیں۔

9 مئی مقدمات؛ اللہ کسی دشمن کو بھی اس اذیت سے نہ گزارے، علیمہ خان
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ 20 مہینے گزارنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا۔ اس نظام کے حوالے سے بہت کچھ سیکھا ۔ کہا گیا کہ آپ 9مئی کے مقدمات میں مطلوب نہیں ۔ اللہ تعالیٰ کسی دشمن کو بھی اس اذیت سے نہ گزارے۔ 

انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسر پہلے دن ہی پیش ہوجاتا تو شاید نوبت یہاں تک نہیں پہنچتی۔ ریکارڈ کی عدم دستیابی کے باعث 20 مہینے عدالتوں کے چکر لگانا پڑے۔ تفتیشی افسران کی غیرذمے داری کی وجہ سے کئی لوگوں نے سزائیں بھگتیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علیمہ خان اور عظمی جناح ہاؤس کیس میں

پڑھیں:

کور کمانڈر ہاؤس کے باہر احتجاج، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی سمیت دیگر ملزمان بری

جوڈیشل مسجٹریٹ پشاور نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف کور کمانڈر ہاؤس پشاور کے باہر احتجاج کرنے پر کیس کا سامنے کرنے والے صوبائی وزیر سمیت 5 ملزمان کو بری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رکاوٹیں راستہ نہیں روک سکتیں ہر حال میں لاہور جائیں گے، مینا خان آفریدی

جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور دولت خان نے کور کمانڈر ہاؤس پشاور کے باہر احتجاج کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت کی، عدالت نے کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عرفان سلیم، ریجنل صدر عاصم خان، ایم پی اے فضل الٰہی اور تحصیل چیئرمین انعام خان کو بری کردیا ہے۔

کیس میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن مفرور ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں پر احتجاج کے دوران سڑک بندش اور نعرہ بازی کا الزام تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کابینہ کے ساتھ کورکمانڈر ہاؤس کیوں گئے تھے؟ ترجمان نے بتادیا

عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ کیس کا تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news احتجاج پشاور پی ٹی آئی کورکمانڈر ہاؤس مینا خان آفریدی

متعلقہ مضامین

  • جناح ہاؤس حملہ کیس:بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار
  • علیمہ اور عظمیٰ خان جناح ہاؤس حملہ کیس میں بے قصور
  • جناح ہاؤس حملہ کیس ؛ پولیس نے علیمہ خان اورعظمیٰ خان کو بے قصور قرار دیدیا
  • کوئٹہ ،پولیس ٹریننگ سینٹر پر دستی بم حملہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
  • افغانستان: قندوز میں بینک کے باہر خودکش حملہ، 5 افراد جاں بحق
  • کور کمانڈر ہاؤس کے باہر احتجاج، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی سمیت دیگر ملزمان بری
  • جوڈیشل کمیشن :عدالت عظمیٰ میں 6 ججز تعینات کرنے کی منظوری(جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے اجلاس کا بائیکاٹ کر د یا)
  • ملٹری کورٹس کیس: لگتا ہے وکلا چاہتے ہیں لوگ قید میں سڑتے رہیں‘ جسٹس جمال
  • جوڈیشل کمیشن اجلاس ملتوی کیا جائے،سینیٹر علی ظفر کا چیف جسٹس کو خط