غزہ نے اسرائیل کو گھٹنوں کے بل گرادیا‘ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
تہران(صباح نیوز)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی جدوجہد نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ چھوٹے اور محدود غزہ نے ایسی صہیونی حکومت کوگھٹنوں کے بل گرنے پر مجبور کردیا، جو جدید اسلحے سے لیس اور
امریکا کی مکمل حمایت حاصل تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے شہریوں کو مصر اور اردن یا کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی تجویز پرشدید تنقید کی۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ سیاسی جبر اور جغرافیائی مداخلت فلسطینیوں کو اپنی سرزمین چھوڑنے پر مجبور نہیں کرسکتی ہے کیونکہ غزہ فلسطینیوں کا ہے، ان کی مادر وطن ہے اور وہاں رہنے کے لیے انہوں نے بھاری قیمت چکائی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایران میں قتل ہوئے 8 پاکستانیوں کے نام سامنے آ گئے
---فائل فوٹوایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی فہرست جاری کر دی گئی۔
پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ بہاولپور کے 8 محنت کش پاکستانی ایران کے شہر مہرستان میں قتل ہوئے، جن میں محمد عامر، محمد دلشاد، محمد ناصر، ملک جمشید، محمد دانش، محمد نعیم، غلام جعفر اور محمد خالد شامل ہیں۔
ایران نے اپنے صوبے سیستان (ایرانی بلوچستان) میں آٹھ پاکستانیوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔
مدثر ٹیپو نے بتایا کہ پاکستانی سفارت خانہ ایرانی حکام سے مکمل رابطے میں ہے، پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس لانے کے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں، ایران سے پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر انصاف کے حصول کے لیے مکمل تعاون جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام سے فوری اور شفاف تحقیقات کے لیے رابطے میں ہیں، ایرانی حکومت نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم کی ہدایت پر میتیں جلد وطن بھجوائی جائیں گی، جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔