لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس انسپکٹر مکو نہ بولے بیٹے نے اس کے اپنے ہی پستول سے قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقہ شیرا کوٹ میں پیش آیا جہاں انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو اس کے کار خاص اور منہ بولے بیٹے نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، سیف اللہ نیازی شیرا کوٹ کے علاقے بابو صابر کے قریب رہائش پذیر تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر سیف اللہ نیازی نے کسی بات پر عدیل کو ڈانٹا، جس سے دلبرداشتہ ہوکر ملزم نے طیش میں آکر فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر سیف اللہ نیازی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ملزم نے انسپکٹر کے پستول سے ہی انہیں قتل کیا، نوجوان کو انسپکٹر نے بیٹا بنایا ہوا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ شیرا کوٹ ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس انسپکٹر کے قاتل کو گرفتار کرلیا، ڈولفن کی ٹیم فائرنگ کی آواز سن کر موقع پر پہنچی، ڈولفن ٹیم نے ملزم عدیل کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی، فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش مردہ خانے منتقل کردی اور واقعے کی مزید تحقیقات بھی شروع کردی گئیں۔

(جاری ہے)

ادھر فیصل آباد میں فروٹ کی قیمت کم نہ کرنے پر پھل فروش کو قتل کردیا گیا، یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ کالونی میں پیش آیا جہاں نا معلوم ملزمان نے پھل فروش کو صرف اس بات پر گولی مار کر قتل کردیا کہ اس نے فروٹ کی قیمت کم کرنے سے انکار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈی ٹائپ کالونی میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم ملزمان فروٹ خریدنے آئے جہاں انہوں نے پھل فروش شعیب سے سیب کے نرخ کم کرنے کا مطالبہ کیا تاہم اس نے قیمت کم کرنے سے انکار کیا تو اس بات پر تکرار شروع ہوئی اس دوران ملزمان نے پستول نکال کر فائرنگ کردی جس سے پھل فروش شدید زخمی ہوگیا، شعیب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور خالقی حقیقی سے جا ملا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قتل کردیا

پڑھیں:

حیدرآباد:نسیم نگر پولیس نے منشیا ت فروش دھرلیا،چرس برآمد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) نسیم نگر پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار ،پولیس نے دوران پیٹرولنگ المصطفیٰ ٹرسٹ عبداللہ گارڈن کے قریب منشیات فروش نوید گوپانگ کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، منشیات فروش کے قبضے سے 1500 گرام چرس برآمد ہوئی ،ملزم کے خلاف نسیم نگر پولیس نے نارکوٹکس ایکٹ کے تحت تھانہ قاسم آباد میں مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: منہ بولے بیٹے نے انسپکٹر کو انہی کے پستول سے قتل کر دیا
  • لاہور میں معمولی تلخ کلامی پر پولیس انسپکٹر قتل، ملزم گرفتار
  • ایک اور محنت کش کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا، وِڈیو سامنے آگئی
  • ملک کا اقتدار اللہ کے باغی بندوں کے ہاتھوں میں ہے،جاوید قصوری
  • فیصل آباد: قیمت کم نہ کرنے پر پھل فروش قتل
  • کراچی، سائٹ ایریا ہارون آباد میں فائرنگ، دو بھائی جاں بحق، تین بھائی زخمی
  • حیدرآباد:نسیم نگر پولیس نے منشیا ت فروش دھرلیا،چرس برآمد
  • بہاولنگر: زمین کے تنازع پر چچا نے بھتیجا قتل کر دیا
  • خود کو کبھی سیلف میڈ نہ کہیں