2025-04-15@07:07:44 GMT
تلاش کی گنتی: 628

«حفاظتی ضمانت»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک: پاکستان نے یو این میں کشمیر کے بارے میں قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیا ہے۔  وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سے استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت کے حصول کا وعدہ کیا گیا۔  طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس حق کو یقینی بنائے، مسئلہ جموں و کشمیر بدستور سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی اس میں کارگر ثابت ہوگی۔ سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں  انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی ذمے داری...
    پاکستان نے ایک بار پھر سلامتی کونسل سے کشمیریوں سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ اعلیٰ سطح کی کھلی بحث میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر بدستور سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس مسئلے کا منصفانہ اور حتمی حل تاحال قراردادوں کے مطابق باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام سے استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت کے حصول کا وعدہ کیا گیا تھا، یہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ اس حقِ خودارادیت کو عملی جامہ پہنائے اور مسئلے کا پائیدار اور منصفانہ حل تلاش کرے۔ اپنی تقریر میں طارق فاطمی نے اقوام متحدہ مشنز...
    نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے یو این میں کشمیر کے بارے میں قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سے استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت کے حصول کا وعدہ کیا گیا۔ طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس حق کو یقینی بنائے، مسئلہ جموں و کشمیر بدستور سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی اس میں کارگر ثابت ہوگی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ وفات پا گئیں ...
    شہر کے مختلف علاقوں میں تیز دھار آلے کے وار اور فائرنگ سے خاتون سمیت دو  افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شیر شاہ کے علاقے محمدی روڈ پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر تیز دھار آلے کے وار سے خاتون کو زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لیجایا گیا۔ شیرشاہ پولیس کے مطابق مضروبہ کی شناخت 52 سالہ صفیہ کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثنا لی مارکیٹ الخیر ہوٹل کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 35 سالہ سید بلال شاہ نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ بغدادی پولیس کے مطابق واقعہ اتفاقیہ گولی...
    اسلام آباد ( ملک نجیب ) ڈسٹرکٹ کورٹ پیشی پر آئے افراد پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا ۔ لاش اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واقعے پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت شہباز اور ناصر خان کے نام سے ہوئی ۔ شہباز ولد حمید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔مقتول شہباز کی عمر 25سے30سال کے درمیان بتائی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق مقتول اور زخمی شخص کے خلاف تھانہ کرپا میں قتل کا مقدمہ درج ہے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص...
    —فائل فوٹو حافظ آباد میں ٹی ایچ کیو اسپتال میں صفائی کرنے والی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ لاہور: 5 خواتین سے زیادتی کے واقعات، ایک بھی ملزم گرفتار نہیں کیا جاسکابرکی میں ملزم نے جواں سالہ لڑکی کو ڈیڑھ ماہ قبل زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ملزم مرتضیٰ نے زیادتی کا نشانہ بنا کر بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ خاتون سے زیادتی کے واقعے پر ڈی پی او حافظ آباد نے نوٹس لے لیا۔پولیس نے خاتون سے زیادتی میں ملوث 1 ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ 2 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
    امریکا اور یوکرین کے درمیان ریاض میں مذاکرات کا دور مکمل ہو گیا۔ یوکرینی وزیرِ دفاع ستم عمروف کے مطابق یوکرین اور امریکی حکام کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز رہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی حکام سے توانائی سمیت اہم نکات پر بات چیت کی، منصفانہ اور دیرپا امن کو حقیقت بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ Post Views: 1
    یوکرین کے وزیردفاع رستم عمیروف نے کہا ہے کہ ان کے ملک اور امریکا کے درمیان ریاض میں ہونے والی گفتگو نتیجہ خیز تھی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں اہم اور کلیدی نکات پر گفتگو کی جن میں توانائی کی تنصیبات اور دیگر حساس انفراسٹرکچر کی حفاظت بھی شامل تھی۔ یوکرینی وزیردفاع نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ ایک انصاف پر مبنی اور پائیدار امن کو حقیقت بنانے کے لیے کام کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: روس یوکرین جنگ بندی کا معاملہ، ٹرمپ اور پیوٹن کا اہم ٹیلی فونک رابطہ دوسری طرف امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف نے بھی روس یوکرین جنگ کے اختتام...
    بھارت(نیوز ڈیسک)سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان اس سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے کمنٹری پینل کا حصہ نہیں ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عرفان کو آئی پی ایل 2025 کے کمنٹری پینل میں شامل نہیں کیا گیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد عرفان آئی پی ایل کے کمنٹری پینل کے ایک مستقل رکن رہے ہیں اور کھیل کی سب سے مشہور آوازوں میں سے ایک بن چکے ہیں۔ لیکن عرفان پٹھان ہفتہ کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلورکے درمیان آئی پی ایل 2025 کے افتتاحی میچ کے دوران کہیں نظر نہیں آئے۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق عرفان کو کمنٹری پینل سے باہر کردیا گیا کیونکہ براڈکاسٹرز سابق بھارتی...
    NEW DEHLI: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عرفان پٹھان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے سیزن میں سنگین الزامات عائد کردیے گئے اور انہیں کمنٹری پینل سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل 2025 کا آغاز گزشتہ روز ایڈن گارڈن کولکتہ میں ہوا جہاں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے درمیان رواں سیزن کا پہلا میچ ہوا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے سجائی گئی آئی پی ایل کی رنگارنگ تقریب میں ٹورنامنٹ کی تمام ٹیمیں اسٹارز نے شرکت کی لیکن وہاں پر عرفان پٹھان کی عدم موجودگی کی نشان دہی...
    اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اسامہ بن لادن سے پیسے لے کر سیاست کرنے والے نواز شریف کی کٹھ پتلیاں خیبر پختونخوا حکومت کو طعنے دے کر اپنے ماضی کو چھپا نہیں سکتیں۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر عرفان صدیقی کے بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے نمائندے اپنے بیانات کے ذریعے ملک میں امن کے قیام کے بجائے دہشت گردی کی آگ پر مزید تیل چھڑک رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اسامہ بن لادن سے پیسے لے کر سیاست کرنے والے نواز شریف کی کٹھ پتلیاں خیبر پختونخوا حکومت...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر عرفان صدیقی کے بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے نمائندے اپنے بیانات کے ذریعے ملک میں امن کے قیام کے بجائے دہشت گردی کی آگ پر مزید تیل چھڑک رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اسامہ بن لادن سے پیسے لے کر سیاست کرنے والے نواز شریف کی کٹھ پتلیاں خیبرپختونخوا حکومت کو طعنے دے کر اپنے ماضی کو چھپا نہیں سکتیں۔ دہشت گردی کے مسئلے میں شہباز شریف حکومت کی سنجیدگی کا علم یہ ہے کہ ''تنظیم سازی'' میں سرعام پکڑے جانے والے شخص کو وزیر مملکت داخلہ بنادیا اور طالبان کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور افغانستان نے تجارت، سلامتی اور پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی حیثیت سمیت جاری دوطرفہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنے سفارتی روابط کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کے درمیان کابل میں ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا۔ محمد صادق اس وقت ہمسایہ ملک کے 3 روزہ دورے پر ہیں، جس کا مقصد سیکیورٹی خدشات کے باعث کشیدہ تعلقات کے بعد سفارتی تعلقات کی بحالی ہے۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فریقین نے زیر التوا مسائل کے حل...
    حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا نام انتہائی مبارک ہے، فاطمہ کے معنی ہوا روکنے اور چھڑانے والی، آتشِ جہنم سے نجات دینے والی۔  حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ’’ ان کا نام فاطمہ اس لیے ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے انھیں اور ان کی نسل کو روزِ قیامت آگ سے محفوظ فرمایا ہے۔‘‘ حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ’’ میں نے اپنی بیٹی کا نام فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اس لیے رکھا کہ ’’ اللہ تعالیٰ نے فاطمہؓ اور ان سے محبت کرنے والوں کو دوزخ کی آگ سے آزاد فرما دیا ہے۔‘‘ حضرت فاطمہؓ کا لقب زہرا...
    کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد سے دو سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر مقامی فیکٹری کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ جہاں اس کی شناخت 45 سالہ عطااللہ کے نام سے کی گئی جسے بعدازاں اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب کو پیٹ پر گولی لگی تھی۔ پیر آباد کے علاقے میٹروول فرنٹیئر کالونی خیبر بازار کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 60...
    رپورٹ کے مطابق کئی گلیشیئرز 21 ویں صدی کے آخر تک مکمل طور پر ختم ہو سکتے ہیں۔ گلیشیئرز کے پگھلنے سے پانی کی فراہمی، زرعی پیداوار، ہائیڈرو پاور، اور مقامی کمیونٹیز کے روزگار پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہندوکش ہمالیہ کے برفانی گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں اور کئی گلیشیئرز 21 ویں صدی کے آخر تک مکمل طور پر ختم ہو سکتے ہیں۔ گلیشیئرز کے پگھلنے سے پانی کی فراہمی، زرعی پیداوار، ہائیڈرو پاور، اور مقامی کمیونٹیز کے روزگار پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق خطے میں بسنے والے تقریباً 2 بلین افراد بالواسطہ یا بلاواسطہ ان گلیشیئرز پر انحصار...
    کشمیری حریت رہنما نے سوال کیا کہ کیا ایسی تنظیم جسکی بنیاد ایسے اصولوں پر رکھی گئی ہے، جو اتحاد، امن اور اصلاح کیلئے کھڑی ہے، امن و امان کیلئے خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ عمر فاروق نے جموں و کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی (اے اے سی) پر پابندی کے حکومتی فیصلے کی شدید مذمت کی اور اسے "سخت اور غیر منصفانہ" قرار دیا۔ سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے پابندی کو فوری طور پر ہٹانے کی پرزور اپیل کی اور امن، مکالمے اور سماجی اصلاحات کے لئے عوامی ایکشن کمیٹی کے عزم پر زور دیا۔ میرواعظ نے کہا کہ پابندی کے حکم میں عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف لگائے...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان 9 مئی کے واقعات پر سچے دل سے معافی مانگ لیتے ہیں تو ان کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان چور راستے کے ذریعے انقلاب لانا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں، تبدیلی صرف جمہوری جدوجہد کے ذریعے ہی آ سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان اپنے خلاف مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں، وہ عدالتوں سے ضمانت کروالیں، رانا ثنااللہ دو روز قبل رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ عمران خان اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں تاہم وہ عدالتوں سے اپنی ضمانت سے کرواسکتے ہیں۔ ان کا کہنا...
    افغان حکام کیساتھ سفارتی رابطہ، تعلقات بہتر کرنے کیلئے ہائی لیول روابط پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)افغان طالبان حکام کے ساتھ سفارتی رابطہ کے لیے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق 3روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صادق خان افغان عبوری حکومت سے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ کابل پہنچنے پر نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے افغان وزیرخارجہ امیر متقی سے ملاقات کی، اور پاک افغان تعلقات پر گفتگو کی۔ ملاقات میں تعلقات بہتر کرنے کیلئے ہائی لیول روابط پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان 21 سے 23 مارچ...
    مزاحمتی سیکورٹی پلیٹ فارم نے کہا کہ مزاحمتی فورسز نے جمعہ کی صبح فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے دشمن کے ساتھی 48 سالہ ایک غدار کے خلاف سزائے موت سنائی، جس نے ایک انقلابی عدالت کے سامنے دشمن کی خفیہ ایجنسی (شاباک) کے ساتھ اپنے روابط کا اعتراف کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں ایک شخص کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے پر پھانسی دیدی گئی۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے ایک شخص کو قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ تعاون کے الزام میں پھانسی دے دی۔ مزاحمتی سیکورٹی پلیٹ فارم نے کہا کہ مزاحمتی فورسز نے جمعہ کی صبح فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے دشمن کے ساتھی 48 سالہ ایک غدار کے خلاف سزائے موت سنائی، جس...
    وزیرِاعظم شہباز شریف---فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ’عالمی یومِ آب‘ کے موقع پر دیے گئے پیغام میں کہا کہ پانی زندگی کی بنیاد ہے، ہماری معیشتوں، ہمارے کھانے کے نظام اور ہمارے ماحول کے لیے بنیادی عنصر ہے۔عالمی یومِ آب اور آرتھ آور کے موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا عالمی یومِ آب 2025ء کو گلیشیئر کے تحفظ کے موضوع کے تحت منا رہی ہے، گلیشیئرز، آبی وسائل کے تحفظ، خطے اور کرہ ارض کے محفوظ مستقبل اور مل کر کام  کے لیے پُرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کا مؤثر نفاذ پاکستان کی آبی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ پانی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی...
    مشہور جنوبی بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا اور پرکاش راج نے حال ہی میں غیر قانونی سٹے بازی کے پلیٹ فارمز کو فروغ دینے کے حوالے سے ان پر لگے الزامات کا جواب دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں نے خود سمیت متعدد مشہور شخصیات کے خلاف قانونی شکایات سامنے آنے کے بعد بیانات جاری کیے اور وضاحت فراہم کی ہے۔ وجے کی ٹیم نے ایک بیان جاری کیا جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ایک گیمنگ کمپنی کے ساتھ اداکار کا معاہدہ ان دائرہ اختیار میں مہارت پر مبنی گیمز کی توثیق تک محدود تھا جہاں اس طرح کی سرگرمیوں کی قانونی طور پر اجازت ہے۔ بیان میں لکھا گیا کہ ’یہ عوام اور تمام متعلقہ فریقوں کو...
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)اسرائیل کے ایک سفارتی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان کے پانچ مقامات پر اس وقت تک موجود رہے گی جب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو جاتی کہ لبنانی فوج سرحدوں کو کنٹرول کرنے کی 100 فیصد صلاحیت رکھتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کو مسلح کرنے اور اس کو رقوم کی منتقلی اور متعلقہ حکام کو ہتھیاروں کی فراہمی کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ ہم صرف نگرانی کے کردار سے مطمئن نہیں ہوں گے۔(جاری ہے) ذریعہ نے کہا کہ جنوبی لبنان میں 5 پوائنٹس پر اسرائیلی افواج کی موجودگی لبنان کے ساتھ جنگ...
    ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے گذشتہ روز سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مجلس عمل امن، مکالمے اور بات چیت پر یقین رکھتی ہے۔ ااسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ”عوامی مجلس عمل“ پر پابندی کے بھارتی فیصلے کو غیر منصفانہ اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے گذشتہ روز سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مجلس عمل امن، مکالمے اور...
    بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی ختم کر دی۔ کورونا کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یہ پابندی لگائی تھی جس کے بعد 5 برس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں فاسٹ بولرز بال پسینے سے چمکاتے ہیں۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز نے گیند چمکانے کے لیے تھوک پر پابندی ختم ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ تھوک سے گیند زیادہ جلدی چمکتی ہے، تاہم اس کے باوجود بولنگ تو اچھی ہی کرنی پڑے گی۔ فاسٹ بولر وسیم جونیئر نے کہا ہے کہ گیند پر تھوک کا استعمال ہمارے لیے مددگار ثابت ہو گا، بولروں کو...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی یوم آب پر اپنے پیغام میں کہا کہ گلیشئرز کو محفوظ رکھنے، آبی وسائل کے تحفظ اور اپنے عوام، خطے اور کرہ ارض کے لیے آبی طور پر محفوظ مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں، سندھ طاس معاہدے کا مؤثر نفاذ پاکستان کی آبی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی زندگی کی بنیاد ہے، ہماری معیشتوں، ہمارے کھانے کے نظام اور ہمارے ماحول کے لیے بنیادی عنصر ہے، پھر بھی زندگی کو برقرار رکھنے والا یہ وسیلہ بدترین دباؤ میں ہے، دنیا کی تقریباً نصف آبادی سال کے کچھ حصے میں پانی کی کمی کا سامنا کرتی ہے، اربوں لوگ پینے کے صاف پانی تک...
    سٹی42:وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی یوم آب پر پیغام، کہا گلیشیئرز کو محفوظ رکھنے، آبی وسائل کے تحفظ اور اپنے عوام، خطے اور کرہ ارض کے لیے آبی طور پر محفوظ مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا حکومت کا ریچارج پاکستان اقدام ماحولیاتی نظام پر مبنی موافقت کے ذریعے موسمیاتی سیلاب کے خطرات اور خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، سندھ طاس معاہدے کا موثر نفاذ پاکستان کی آبی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا ہفتہ کو’’عالمی یوم آب 2025ء‘‘ کے موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے...
    نیویارک (نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ گلیشیئرز اور برف تیزی سے پگھلنے سے عالمی ماحولیاتی نظام اور ان ذرائع سے میٹھے پانی پر انحصار کرنے والے اربوں افراد خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یونیسکو کی جانب سے 22 مارچ کو پانی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ورلڈ واٹر ڈیولپمنٹ رپورٹ 2025 میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی ایک چوتھائی آبادی والے 25 ممالک کو ہر سال پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تقریباً 4ارب افراد یا دنیا کی نصف آبادی کو سال کے کم از کم ایک حصے میں پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا...
    چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے غیر مؤثر قرار دیے جانے کے بعد ڈراپ ہونے والے بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے کپتان روہت شرما کے اس تبصرے پر کرارا جواب دے دیا۔ فاسٹ بولر محمد سراج نے اِنڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 ایڈیشن شروع ہونے سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں بتایا کہ انہوں نے گزشتہ برس زیادہ تر وکٹیں پُرانی گیند سے لیں۔ ان کا اکانومی ریٹ بھی کم ہے۔ اعداد و شمار خود بولتے ہیں۔ انہوں نے نئی اور پرانی دونوں گیندوں سے اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کے اعلان سے قبل محمد سراج کی فارم اچھی نہیں تھی۔ جب اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تو بھارت کے کپتان روہت شرما کا کہنا...
    پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ دنیا بھر میں یوم القدس ہر سال منایا جاتا ہے، یوم القدس کا مقصد فلسطینیوں کی حمایت اور اس بات کی تائید ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے، جو ممالک اسرائیل کے حق میں ہے وہاں پر بھی یوم القدس منایا جاتا ہے، یوم القدس کو حکومتی سطح پر منانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ یوم علیؑ منانے کا مقصد مظلوم کی یاد منانا ہے، دنیا بھر میں امام علی علیہ السلام کی شہادت کے ایام شروع ہوگئے ہیں اور اس حوالے عزاداری سلسلہ جاری ہے اور 21 رمضان المبارک دنیا بھر...
    معروف یو ایف سی فائٹر کانر مک گریگور نے آئرلینڈ کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر معروف یو ایف سی فائٹر کانر مک گریگور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد آئرلینڈ کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مک گریگور نے لکھا کہ یورپی مائیگریشن پیکٹ، سرحدی سیکیورٹی اور تارکین وطن کے خلاف مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا۔ مزید پڑھیں: ڈیوڈ وارنر کی پہلی بھارتی فلم کب ریلیز ہوگی، تاریخ سامنے آگئی  میک گریگور نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے تاکہ یورپی مائیگریشن پیکٹ کے خلاف آواز اٹھا سکیں۔ انہوں نے...
     ویب ڈیسک:پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے زیر اہتمام یوم پاکستان سے متعلق استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔  تقریب میں سیاستدانوں، سفارت کاروں اورکاروباری شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی جہاں ناظم الامورپاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سعد احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔   ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ پُرامن اور جمہوری جدوجہد سے قائداعظم کی قیادت میں پاکستان کا قیام پایہ تکمیل کو پہنچا، پاکستان کی خارجہ پالیسی عالمی امن، سلامتی اوربین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے نصب العین پر مبنی ہے۔ خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دیگر ریاستوں کے ساتھ ہمیشہ باہمی احترام پر مبنی دوستانہ تعلقات کی...
    Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
    کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جس میں دو  ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 42 سالہ نذیر احمد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ سولجر بازار 3 نمبر کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ شہزاد نامی شخص زخمی ہوگیا جس فوری طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب کو ٹانگ پر گولی لگی تھی۔تاہم، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔...
    دوسری جانب پشاور کے علاقے متنی میں ہوٹل پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے جب کہ ملزمان دستی بم پھینک کرفرار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی جسے جوابی کارروائی سے پسپا کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بنوں میں کنگرپل پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس پرپولیس نے بروقت جوابی کارروائی کی اور دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کردیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جب کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب پشاور کے علاقے متنی میں ہوٹل پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں خوش قسمتی سے...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع  خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے دور میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک تھا، میٹنگ میں لوگوں نے دہشتگردوں کو لانے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف  نے کہا کہ یہ پالیسی جنرل باجوہ، جنرل فیض اور بانی پی ٹی آئی کی تھی، ہمیں جتنی شدت کے ساتھ مخالفت کرنی چاہیے تھی شاید ہم اثرات کو صحیح طرح اندازہ نہیں کرسکے۔میں نے میٹنگ میں بات نہیں کی تھی اندازہ...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا کے محکمہ یوایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے غیر ملکی ہنرمند کارکنوں کی بھرتی کے لئے معروف ایچ ون بی ویزے کا نیا اور شفاف نظام متعارف کرادیا ۔ رپورٹ کے مطابق H-1B ویزا پروگرام آج 20 مارچ سے اہم تبدیلیوں کے بعد نافذالعمل ہوگیا ہے جس کے تحت فارن لیبر ایکسیس گیٹ وے (FLAG) پانچ سال سے پرانی تمام درخواستوں کو حذف کر رہاہے۔ لہذا، اگر کسی کیس کی حتمی تاریخ 22 مارچ 2020 ہے، تو درخواست اس سال 22 مارچ کو حذف کر دی جائے گی۔ پرانی H-1B درخواستوں کو حذف کرنے کا کیا مطلب ہے؟ فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، H-1B سمیت تمام عارضی لیبر کنڈیشن ایپلی کیشنز کو...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نیا جوہری معاہدہ کرنے کے لیے دو ماہ کی مہلت دے دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ایف پی کے مطابق، ٹرمپ نے ایک خط کے ذریعے ایران کو مذاکرات کی دعوت دی، جو متحدہ عرب امارات (UAE) کے صدر محمد بن زاید النہیان کے ذریعے ایرانی حکام تک پہنچایا گیا۔ امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان برائن ہیوز نے تصدیق کی کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ جوہری تنازع کو جلد از جلد سفارتی طور پر حل کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم، ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر ایران مذاکرات سے انکار کرتا ہے تو متبادل اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے روسی...
    شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق محمود آباد عوامی چورک گلی نمبر 3 میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعہ میں 36 سالہ حنا زوجہ زاہد زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ ایس ایچ او بلوچ کالونی مظہر کانگو نے بتایا ابتدائی طور پر واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔تاہم، فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا معلوم نہیں ہو سکا جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے پورٹ قاسم چورنگی طارق ہوٹل کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے 25 سالہ اختر حسین جبکہ بن قاسم کے...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان - فوٹو: فائل اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بہنوں اور وکلا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات میں مائنس ون فارمولے کا ذکر ہوا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا پارٹی رہنماؤں کے اے پی سی یا کمیٹی میں جانے کے فیصلے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اے پی سی یا قومی سلامتی کمیٹی میں نہ جانے کا فیصلہ بہتر تھا۔بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو سراہا جبکہ اختر مینگل کے فیصلے کو درست قرار دیا۔ بانی سے ملاقات کرائیں تو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرینگے، پی ٹی آئیتحریک...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ثابت کردیا کہ ان کی پہلی اور آخری ترجیح بانی پی ٹی آئی ہے۔ ملکی سلامتی کی ان کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی والوں کا نصب العین ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔ وطن دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے لیکن پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کررہی ہے۔ اس سے بڑھ کر وطن دشمنی اور کیا ہوسکتی ہے۔ اپوزیشن اتحاد نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی ان کیمرا بریفنگ کا بائیکاٹ کر دیا، محمود اچکزئی نے کہا  پاکستان کے حالات تقاضا کرتے ہیں تمام ایم این...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء ) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور ملک کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ پر ردعمل دے دیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن اس وقت دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے، اس سے بڑھ کر وطن دشمنی کیا ہو سکتی ہے؟، تحریک انصاف نے آج اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اول اور آخر ان کی ترجیح ہے، وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، پی ٹی...
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی محمد آصف کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کر دی۔ پی ٹی آئی رہنما محمد آصف کی مقدمات کی تفصیل کے لیے درخواست کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس اورنگزیب نے کی۔ کینٹ میں وکلاء کے داخلے پر پابندی کیخلاف انتظامیہ کو نوٹس جاریکینٹ میں وکلاء کے داخلے پر پابندی کےخلاف درخواست پر کینٹ انتظامیہ کونوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ عدالتِ عالیہ نے ایم این اے آصف خان کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے آصف خان کے حوالے سے درج مقدمات میں وفاقی حکومت، نیب اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔
    رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ، جولائی تا فروری کے عرصے میں جاری کھاتہ 69 کروڑ ڈالر فاضل رہا جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران زیرتبصرہ مدت میں جاری کھاتے کو ایک ارب 73  کروڑ ڈالر کے خسارے کا سامنا رہا تھا۔  اسلام ٹائمز۔ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جاری کھاتہ 69 کروڑ ڈالر فاضل رہا، جبکہ تجارتی خسارہ تجارتی خسارہ 16 ارب 50 کروڑ ڈالر رہا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ، جولائی تا فروری کے عرصے میں جاری کھاتہ 69 کروڑ ڈالر فاضل رہا جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران زیرتبصرہ مدت میں جاری کھاتے کو ایک ارب 73 کروڑ ڈالر کے خسارے کا...
    طورخم (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور افغانستان نے مستقل فائربندی اورطورخم تجارتی گزرگاہ ہرقسم کی آمدورفت کے لیے کھولنے پراتفاق کر لیا۔ خیبر طورخم سرحدی کشیدگی پر پاک افغان جرگہ مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور اس حوالے سے پاکستانی جرگہ ممبر جواد حسین نے بتایا کہ مستقل فائربندی اور طورخم تجارتی گزرگاہ ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے کھولنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ جواد حسین نے کہا کہ مشترکہ جرگہ نے افغان فورسزکی متنازع تعمیرات کو عارضی طور پر بند کرنے پر اتفاق کیا ہے، متنازع تعمیرات بند کرنے لیے افغان جرگہ نے آج شام تک کی مہلت مانگ لی ہے۔ جرگہ افغان جرگہ آج شام تک افغان حکام کومتنازع تعمیرات بندکرنے پر اعتماد...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے آج کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں مسنگ پرسنز کے مسئلے پر بھی بات ہوگی، بہت سے لوگ دہشتگردی میں شامل ہیں، کچھ بیرون ملک بیٹھے ہیں اور ان کے نام مسنگ پرسنز کی فہرست میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: دہشتگردی کے خلاف کل جماعتی کانفرنس قومی معاملہ ہے لیکن پی ٹی آئی کہتی ہے پہلے ہمارے بانی کو رہا کرو، خواجہ آصف وزیر دفاع نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کو مسنگ پرسنز کمیشن کا چیئرمین بنانے کے اقدام کو ’کمپرومائزڈ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ...
    کراچی میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 19 بی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 25 سالہ روبیل کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ دوسری جانب بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن بلاک 2 چائنا پورٹ کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے 30 سالہ نوید اقبال نامی شخص زخمی ہوگیا۔ بوٹ بیسن پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر واقعہ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
    نوشہرو فیروز میں ایک غیرقانونی پیٹرول پمپ پر شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے وہاں موجود ایک آئل ٹینکر، شادی ہال ،تین مکان اور چار دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس کےمطابق بھریا کے علاقے کلہوڑا کالونی میں قائم ایک غیر قانونی پیٹرول پمپ پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔ آگ بجھانے کے لیے نوشہرو فیروز اور کنڈیارو سے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا، تاہم بے قابو آگ نے وہاں موجود ایک آئل ٹینکر، شادی ہال، تین مکان اور چار دکانیں جل گئیں۔ واقعے میں چار جانور جھلس کے مارے گئے، فائر فائٹرز نے ڈیڑھ گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا، تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔...
    سمیع اللہ ملک پاکستان اور ہندوستان کے درمیان پانی کا تنازع کئی دہائیوں پر محیط ہے، اور ماہرین کا خیال ہے کہ مستقبل میں پانی کی قلت اس خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے۔ جنوبی ایشیا میں دریاؤں کے نظام کی پیچیدہ نوعیت، آبادی میں تیزی سے اضافہ، موسمیاتی تبدیلی، اور سیاسی اختلافات اس تنازعے کو مزید سنگین بنا رہے ہیں۔ پاکستان اور ہندوستان کے پانی کے تنازعے کی جڑیں تقسیمِ ہند سے جڑی ہیں۔ 1960 میں سندھ طاس معاہدہ کے تحت دریائے سندھ اور اس کی معاون ندیاں (دریائے جہلم، چناب، سندھ، راوی، بیاس، اور ستلج) دونوں ممالک کے درمیان تقسیم کی گئیں۔ معاہدے کے مطابق مشرقی دریاؤں (راوی، بیاس، ستلج)کا کنٹرول ہندوستان کو دیا گیا۔ مغربی...
    چین کے صدر شی جن پنگ نے یورپی یونین اور چین کے سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر سربراہی اجلاس کے لیے برسلز کا دورہ کرنے کی دعوت کو مسترد کر دیا  ۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ بیجنگ نے یورپی یونین کے حکام کو بتایا کہ شی جن پنگ کے بجائے وزیراعظم لی چیانگ یورپی کونسل اور کمیشن کے صدور سے ملاقات کریں گے۔ اخبار نے رپورٹ میں بتایا کہ چینی وزیراعظم عام طور پر اس سربراہی اجلاس میں شرکت کرتے ہیں جب یہ برسلز میں منعقد ہوتی ہے۔ ملک کے صدر بیجنگ میں اس اجلاس کی میزبانی کرتے ہیں تاہم، یورپی یونین چاہتی ہے کہ شی...
    ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر سومرو نے کہا کہ کھینجو کے علاقے میں ایم پی اے جام مہتاب پر فائرنگ ہوئی ہے، اوباڑو، ڈہرکی، کھینجو پولیس سمیت بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے، جائے وقوعہ پر پہنچ رہا ہوں، 3 گارڈز زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ریسکیو ٹیموں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گھوٹکی میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین سے 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ گھوٹکی میں ڈھرکی کے قریب کھینجو میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے، پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ڈی...
    اوباڑو کے علاقے کینجھو میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق، حملے میں ایم پی اے جام مہتاب محفوظ رہے، تاہم ان کا ایک گارڈ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ Post Views: 1
    قانون کمزور کرنے یا کسی قسم کی نرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی، علماء و مشائخ کا متفقہ اعلامیہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی نگرانی اور روک تھام کے لیے ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کیا جائے یوم تحفظ ناموس رسالت ؐ کی مناسبت سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی زیر صدارت علماء و مشائخ اجلاس ہفتہ کے روز وزارت مذہبی امور کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے اجلاس کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اجلاس میں مولانا ظہور علوی، مفتی ضمیر احمد ساجد، علامہ عارف واحدی، مولانا علی محمد ابو تراب، چوہدری کاشف ، صدر انجمن تاجران، مفتی عبدالسلام جلالی، مولاناخطیب مصطفائی ،...
    گلگت بلتستان میں 4 نایاب برفانی تیندووں کی ایک ساتھ موجودگی نے سب کو حیران کردیا۔ سینٹرل قراقرم نیشنل پارک انتظامیہ کی جانب سے تیندووں کی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں مادہ اور اس کے تین بچوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ سینٹرل قراقرم نیشنل پارک انتظامیہ نے واقعے کو حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی صحت کےلیے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ برفانی تیندوے عام طور پر چھپ کر رہنے والے جانور ہوتے ہیں، تیندووں کا اس طرح نظر آنا غیرمعمولی واقعہ ہے۔
    بھارت کے شہر علی گڑھ میں سحری کے وقت گھر کے باہر موجود شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ممکنہ طور پر دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے تاہم دیگر زاویوں سے بھی اس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول حارث نامی شخص پر جعمے کو موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے فائرنگ کی۔ مقتول کو ابتدائی طور پر 3 گولیاں مارنے کے بعد مزید 3 گولیاں ماری گئیں تاکہ اس کی موت کی تصدیق کی جا سکے۔ واقعہ رات سوا 3 بجے پیش آیا، حارث کرکٹ کھیل کر واپس آیا تھا اور گھر کے باہر سحری کے لیے انتظار کر رہا تھا۔ موٹر سائیکل پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مارچ 2025ء) پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عائد کی گئی حکومتی پابندی کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب لاہور ہائیکورٹ نے ان تمام سرکاری شخصیات اور اداروں کی تفصیلات طلب کر لیں، جو بدستور ایکس استعمال کر رہے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں عدالتی بینچ نے ایکس کی بندش کے خلاف ایک درخواست کی سماعت کے دوران وفاقی وزرات داخلہ سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے کہا کہ بتایا جائے پابندی کے باجود کون سی سرکاری شخصیات اور ادارے ایکس کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ...
    اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 17 مارچ 2025ء سے سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہو گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ای فائلنگ سے عدالتی نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عدالت میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے جس کے بعد اب مقدمات اور درخواستیں آن لائن بھی جمع کرائی جا سکیں گی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 17 مارچ 2025ء سے سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہو گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ای فائلنگ...
    سپریم کورٹ میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف، درخواستیں آن لائن جمع کرائی جا سکیں گی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عدالت میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے جس کے بعد اب مقدمات اور درخواستیں آن لائن بھی جمع کرائی جا سکیں گی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 17 مارچ 2025 سے سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ای فائلنگ سے عدالتی نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔
    اویس کیانی:گلگت بلتستان میں نایاب برفانی تیندووں (Snow Leopard) کی ایک ساتھ موجودگی نے ماہرین اور ماحولیات کے کارکنوں کو خوشی سے سرشار کر دیا ہے۔ وائلڈ لائف واچر سخاوت علی اور چیف کنزرویٹر پارکس اینڈ وائلڈ لائف، فاریسٹ، وائلڈ لائف اینڈ انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ، گلگت بلتستان ڈاکٹر ذاکر حسین نے یہ شاندار تصاویر گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے حاصل کی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برفانی تیندوے عام طور پر چھپ کر رہنے والے جانور ہیں اور ان کا اس طرح نظر آنا ایک غیر معمولی واقعہ ہے جو اس خطے میں ان کی افزائش اور ماحولیاتی صحت کی بہتری کی علامت ہو سکتا ہے۔ برفانی تیندوا دنیا کے نایاب اور معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں میں...
    گلگت بلتستان میں 4 نایاب برفانی تودے کی موجودگی سامنے آئی ہے۔ برفانی تیندوے کی موجودگی حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی صحت کے لئے خوش آئند خبر ہے۔ برفانی چیتوں کی شاندار تصویر وائلڈ لائف واچر سخاوت علی اور چیف کنزرویٹر پارکس اینڈ وائلڈ لائف، فاریسٹ، وائلڈ لائف اینڈ انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ، گلگت بلتستان ڈاکٹر ذاکر حسین نے گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے حاصل کی۔ ماہرین کے مطابق برفانی تیندوے عام طور پر چھپ کر رہنے والے جانور ہوتے ہیں اور ان کا اس طرح نظر آنا ایک غیر معمولی واقعہ ہے جو اس خطے میں ان کی افزائش اور بہتر ماحول کی علامت ہو سکتا ہے۔ برفانی تیندوا دنیا کے نایاب اور معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں میں شامل...
    فاروق ستار— فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں جگہ جگہ ریاست کے اندر ریاستیں بن رہی ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ہے جو پوری قوم کی ترجمانی کرتی ہے، ہم جعفر ایکسپریس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ درخواست ہے کہ اس واقعے کی مذمت تک نہ محدود رہا جائے بلکہ دہشتگردی کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، ہماری سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے یرغمالیوں کو بازیاب کروایا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کرنے والے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جانیں دینے...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز ایک ہی وینیو پر رکھے جانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سابق کرکٹر سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شکوہ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی ٹیم کے تمام میچز ایک وینیو پر رکھ انہیں غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا ہے تاہم الزامات پر سابق بھارتی کرکٹر آگ بگولہ ہوگئے۔ بھارت کے میچز دبئی میں ہونے پر اور میگا ایونٹ جیتنے کی تنقید پر سابق کپتان سنیل گواسکر مخلتلف تاویلیں پیش کررہے ہیں، انکا کہنا ہے کہ اگر ہماری ٹیم کے ٹائٹل جیتنے کی وجہ صرف ہوم ایڈانٹج ہے تو پھر انگلینڈ نے 4 ون ڈے ورلڈکپ اور 3...
    پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت مل گئی، پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں اعظم سواتی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس اورنگزیب نے سماعت کی۔ دورانِ سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار کو پہلے بھی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ اب آپ تفصیلات نہیں دیں گے؟ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم تفیصلات دیں گے، لیکن پہلے فراہم کر چکے ہیں اب یہ دوبارہ آئے ہیں۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے...
    چینی وزیر اعظم لی کیانگ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، جس کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چینی وزیراعظم اپریل میں پاکستان کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری اور اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سفارتی ذرائع کے مطابق چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری یعنی سی پیک سمیت دیگر اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دورے کے دوران چینی وزیراعظم کی جانب سے اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، سفارتی ذرائع نے عندیہ دیا کہ ایم ایل ون ریلوے منصوبے پر پیش رفت اور دیگر اقدامات پر...
    بلوچستان میں دوران آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے:وزیردفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دوران آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے۔ ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ بہادر محافظوں نے بڑے سانحہ سے ملک کو بچالیا اور 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے جعفرایکسپریس کے تمام یرغمالیوں کو رہا کروا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دوران آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے، افغانستان سے بھی سوشل میڈیا پر ایسی ہی زبان بولی جاتی رہی، ہم پرلازم ہے کہ سیاسی مفادات سے بالا ہوکر...
      بلوچستان واقعہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے، لاپروائی کاخمیازہ جوان بھگت رہے ہیں،بلوچستان میںلگی آگ لگی سے نظریں چرائی جارہی ہیں، ایوان کی کارروائی معطل کرکے بلوچستان پر بات کرنے دینا چاہیے تھی صدر پاکستان اتحاد کی علامت ہے، ان کی تقریر کے دوران مسلح افواج کے سربراہان کہاں تھے؟ تحریک انصاف کے پانچ لوگ اکٹھے ہوں تو پولیس مارتی ہے، کیا ان کو دہشت گرد نظر نہیں آتے؟عمر ایوب کی گفتگو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ صدر پاکستان کے اتحاد کی علامت ہے، ان کی تقریر کے دوران مسلح افواج کے سربراہان کہاں تھے؟بلوچستان واقعہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے،ان کی لاپرواہی کاخمیازہ مسلح افواج کے جوان بگھت رہے ہیں،تحریک انصاف کے...
    نواز شریف کا پارلیمنٹ کی بالادستی، عوامی مفاد میں قانون سازی اور جمہوریت کے استحکام کی ضرورت پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ کی بالادستی، عوامی مفاد میں قانون سازی اور جمہوریت کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کے امور اور پارلیمانی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے نواز شریف کو قومی اسمبلی کے جاری اجلاس، قانون سازی کے عمل، اہم پارلیمانی امور اور سولہویں...
    پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے اسے کسی بھی مقدمے گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء خدیجہ شاہ کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جوکہ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ خان اور جسٹس اورنگزیب نے کی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل دولت خان نے کہا کہ وزارت داخلہ کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی، ہمیں کچھ وقت دیں رپورٹ جمع کریں گے، ایف آئی اے لاہور میں خدیجہ شاہ کے خلاف ایک انکوائری ہے۔ نیب پراسیکوٹر سرتاج خان نے کہا کہ نیب کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی، رپورٹ آجائے تو جمع کرائیں گے۔ بعدازاں عدالت نے...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔ بھارتی بلے باز شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بابر اعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ رینکنگ کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما نے دو درجے ترقی پا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن چوتھے اور ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر ہیں۔   بولرز میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانہ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر شاندار کارکردگی کے بعد چھٹے سے دوسرے نمبر پر آ گئے۔ بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو نے تین درجے ترقی کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔  جنوبی افریقہ کے کیشو مہراج چوتھے اور نامیبیا کے برنارڈ...
    پیرس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 )فرانس کے صدر عمانویل میکرون نے یورپ اور دیگر اتحادی ممالک کے فوجی سربراہان پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی کی صورت میں یوکرین کے لیے قابل اعتماد حفاظتی ضمانتوں کا تعین کرنے کی غرض سے منصوبہ تیار کریں. انہوں نے یہ بات پیرس میں 30 سے زائد اتحادی ممالک کے اعلیٰ حکام کے بند کمرے کے اجلاس کے دوران کہی ہے فرانسیسی صدرکے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر میکرون نے امریکہ اور روس کے تعلقات میں واشنگٹن کی غیر متوقع پالیسی تبدیلی پر یورپی ردعمل کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کی ہے.(جاری ہے) فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق پیرس اجلاس میں 34 ممالک...
    ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے دو الگ الگ نوٹیفکیشنز میں ان تنظیموں پر ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا جس سے بھارت کی خودمختاری، سالمیت اور سلامتی کو خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت نے میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم عوامی ایکشن کمیٹی اور مسرور عباس انصاری کی سربراہی میں جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت پانچ سال کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے دو الگ الگ نوٹیفکیشنز میں ان تنظیموں پر ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا جس سے بھارت کی خودمختاری، سالمیت...
    وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم آف پاکستان اور نیشنل کمپیوٹر ایمرجینسی رسپانس ٹیکنیکل ٹیم/ کوآرڈینیشن سینٹر آف چائنا کے درمیان سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مستحکم کرنے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابنہ کا اجلاس وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا، کابینہ میں حالیہ توسیع کے بعد یہ وفاقی کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس تھا۔ وزیراعظم نے نئے کابینہ اراکین کو اجلاس میں خوش آمدید کہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں چینی ماڈل سے متعلق خدشات غلط ثابت، پاکستان چین کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی...
    امریکہ میں پاکستانی سفارتکار کو روکنے کا واقع سفارتی سطح پربدنامی کا باعث ہے ،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز کیلیفورنیا (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان اور پاکستانی نژاد امریکی سیاستدان محمد عارف خان نے کہا ہے کہ امریکہ میں ہمارے سفارتکار کو روکنے کا واقع پاکستان کیلئے بد نامی اور سفارتی سطح پر شرمندہ کرنے والا واقعہ ہے،حکومت کو اس عمل کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ محمد عارف نے اپنے ایک بیان میں پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر احسن وگن کو امریکا میں داخلے سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ملکی شرمندگی کا باعث بنتے ہیں، معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا...
    اسلام آباد (زبیر کسوری)پاکستان میں مقیم لاکھوں غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کے حکومتی فیصلے کے بعد، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ذمہ دار ذرائع نے ایک دھماکہ خیز انکشاف کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستانی سفارت خانہ افغانستان سے ہر سال تین لاکھ سے زائد میڈیکل ٹورسٹ اور دیگر زمروں کے ویزے جاری کر رہا ہے، جو مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور غیر قانونی سرگرمیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ افغان شہری جعلی میڈیکل دستاویزات کے ساتھ نادرا کے پورٹل پر ویزہ درخواست جمع کرواتے ہیں۔ سفارت خانے کے اہلکار قانونی اداروں سے 30 دن سے زائد انتظار کے بعد ویزے جاری کرتے ہیں، لیکن فوری ویزہ حاصل کرنے...
    یوکرین کے صدر نے ٹرمپ سے معافی مانگ لی، سفارتی تعلقات میں بہتری کی امید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ایک خط میں ٹرمپ سے معذرت کی ہے۔ یہ معذرت وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ہونے والی ایک دھماکہ خیز ملاقات کے بعد کی گئی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ وٹکوف نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا، ’زیلنسکی نے صدر کو خط بھیجا ہے اور اس واقعے پر معذرت کی ہے جو اوول آفس میں پیش آیا تھا۔ یہ ایک اہم قدم تھا، اور ہماری ٹیموں،...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرنے والاآئینی بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس عامر فاروق بینچ سے الگ ہو گئے. جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس کی سماعت کی، جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملے پر فیصلہ دے چکے ہیں. کمپنیوں کے وکلا نے سماعت عید الفطر کے بعد کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ فروغ نسیم صاحب، عید تک یہ کیس مکمل نہیں ہو گا، جو کیس چلانا چاہتے ہیں ان کو تو چلانے دیں. سپریم کورٹ نے سماعت...
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ہی دن میں تیسرا بڑا سائبر حملہ ہوا جس کے باعث صارفین کو لاگ ان اور لوڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ہیکر گروپ ڈارک اسٹورم ٹیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور ٹیلیگرام پر اس کا اعتراف کیا ہے۔ ایکس کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایک بڑے گروپ یا کسی ملک کی کارستانی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایکس پر روزانہ سائبر حملے ہوتے ہیں لیکن اس مرتبہ یہ منظم انداز میں کیے گئے ہیں۔ آج امریکا اور یورپی ممالک میں ٹیسلا پلانٹس اور ایلون مسک کے اسٹورز پر بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔...
    واشنگٹن / اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی امیگریشن حکام نے ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر " کے کے احسن واگن"  کو لاس اینجلس پہنچنے پر داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اور انہیں فوری طور پر ڈیپورٹ کر دیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے  سفارتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ " کے کے واگن"  کو امریکی امیگریشن حکام نے "امیگریشن اعتراضات" کی بنیاد پر روکا اور ان کی فوری ملک بدری کے احکامات جاری کیے۔ سفیر واگن کے پاس امریکی ویزا اور تمام سفری دستاویزات موجود تھیں۔ وہ  ایک نجی دورے پر لاس اینجلس جا رہے تھے لیکن امریکی حکام نے ان کے سفر پر پابندی عائد کر دی۔ :چیمپینز ٹرافی اور...
    پی ٹی آئی کو ڈیل نہیں کرنی تو اسٹیبلشمنٹ سے بات کیوں کرتی ہے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کوئی ڈیل یا رعایت نہیں چاہیے تو کس لیے اسٹیبلشمنٹ کے پاس جاتی ہے۔پارلیمنٹ ہا ئو س کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی بات کی ہے، پتا نہیں کہ یہ رابطے کس لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کو کوئی ڈیل اور رعایت نہیں چاہئے تو...
    کراچی: نیوزی لینڈ سے فائنل میں مشروبات کے وقفے میں تاخیر سے ٹیم ہڈل (دائرہ بناکر مشاورت کرنے کا عمل) میں شامل ہونے پر شبمن گل سے کپتان روہت شرما وقتی طور پر ناراض ہوگئے۔ روہت شرما کے ردعمل کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی اوپنر شبمن گل سردست ون ڈے میں نائب کپتان کی ذمہ داری بھی رکھتے ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Thala???? (@ictempire_) کیوی بیٹنگ کے دوران بھارتی حریف غالب تھے اور وقفے کے بعد ٹیم ہڈل میں شبمن نے آنے میں تاخیر کر دی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپیئنز...
    فیصل جاوید---فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے مقدمات کی تفصیلات سے متعلق کیس میں فیصل جاوید کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے 15 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللّٰہ خان نے کی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ آرڈر میں 15 اپریل درج ہے لیکن ایک کاپی میں 15 مارچ لکھا ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ 5 مارچ کے عدالتی حکم میں واضح طور  پر 15 اپریل درج ہے۔ ’ڈپٹی اٹارنی جنرل، آپ نے بھی تو ٹوکری کے حساب سے مقدمات بنائے‘، فیصل جاوید کی درخواست پر جج کے ریمارکس پشاور ہائی...
    بھارت کی کرکٹ ٹیم نے دبئی میں ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ روہت شرما کی قیادت میں فاتح بھارتی ٹیم اس اہم بین الاقوامی آئی سی سی ایونٹ میں ٹرافی کے ساتھ ساتھ بڑی انعامی رقم بھی ٹھہری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالرز کی انعامی رقم ملی جو 62 کروڑ پاکستانی روپے کے برابر بنتی ہے۔ فائنل کی رنر اپ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اس سے آدھی رقم یعنی 1.12 ملین ڈالرز ملیں...
    دبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر نہ صرف چمچماتی ٹرافی تھامی بلکہ کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔اتوار کو بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے۔ بھارت نے ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔فائنل...
    بھارت نے تیسری مرتبہ  آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیت کر 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم بھی اپنے نام کی۔ نیوزی لینڈ دوسری مرتبہ یہ اعزاز  نہ جیت سکی لیکن فائنل میں رسائی کے بعد بطور رنر اپ ٹیم نے 11 لاکھ 20ہزار ڈالرز انعام حاصل کیا،  سیمی فائنل  میں  سفر ختم کر دینے والی آسٹریلیا اور جنوبری افریقا کی ٹیمیوں نے 60 ہزار ڈالرز کا انعام ضرور پالیا۔ واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی  کے لیے 69 لاکھ ڈالرز کی مجموعی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔
    فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4وکٹوں سے شکست، بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252رنز کا ہدف دے دیا، کیویز نے پہلے بلے بازی کرتے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی اوپنرز نے ٹیم کو 57 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد اوپنر ول ینگ 23 گیندوں پر 15 رنز بنانے کے بعد ورون چکرورتی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔69کے مجموعی اسکور...
      دبئی: بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے ڈیری مچل 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ مچل بریسویل 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان دونوں کے سوا کوئی کیوی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ ول ینگ 15، راچن رویندرا 37، کین ولیمسن 11، ٹام لیتھم 14 اور گلین فلپس 34، رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ بھارت کی طرف سے کلدیپ یادو اور ورون چکرورتھی نے 2، 2، رویندرا...
    اسلام آباد (زبیر کسوری) پاکستان میں مقیم لاکھوں غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کے حکومتی فیصلے کے بعد، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ذمہ دار ذرائع نے ایک دھماکہ خیز انکشاف کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستانی سفارت خانہ افغانستان سے ہر سال تین لاکھ سے زائد میڈیکل ٹورسٹ اور دیگر زمروں کے ویزے جاری کر رہا ہے، جو مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور غیر قانونی سرگرمیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان شہری جعلی میڈیکل دستاویزات کے ساتھ نادرا کے پورٹل پر ویزہ درخواست جمع کرواتے ہیں۔ سفارت خانے کے اہلکار قانونی اداروں سے 30 دن سے زائد انتظار کے بعد ویزے جاری کرتے ہیں، لیکن فوری ویزہ حاصل...