Express News:
2025-03-24@00:52:45 GMT

تُو ہے عینِ نور تیرا سب گھرانہ نور کا (پہلا حصہ)

اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT

حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا نام انتہائی مبارک ہے، فاطمہ کے معنی ہوا روکنے اور چھڑانے والی، آتشِ جہنم سے نجات دینے والی۔

 حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ’’ ان کا نام فاطمہ اس لیے ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے انھیں اور ان کی نسل کو روزِ قیامت آگ سے محفوظ فرمایا ہے۔‘‘ حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ’’ میں نے اپنی بیٹی کا نام فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اس لیے رکھا کہ ’’ اللہ تعالیٰ نے فاطمہؓ اور ان سے محبت کرنے والوں کو دوزخ کی آگ سے آزاد فرما دیا ہے۔‘‘

حضرت فاطمہؓ کا لقب زہرا ہے، جس کے معنی کلی کے ہیں، آپ اپنے والد حضرت محمد ﷺ کے گلشن کی کلی تھیں، آپؓ کے جسم سے جنت کی خوشبو آتی تھی جسے رسول اللہ ﷺ سونگھا کرتے تھے۔

 ’’زہرا‘‘ کا مطلب انتہائی خوب صورت بھی ہے حضرت فاطمہ حسین و جمیل اور حسن میں بے مثال تھیں، اسی وجہ سے آپؓ کو زہرا کے نام سے پکارا جانے لگا۔ حضور اکرم ﷺ نے اپنی بیٹی فاطمہؓ کی پاک دامنی کی گواہی دی ہے۔ فرمایا بے شک فاطمہؓ پاک دامن، پاک دامن ہیں اور اللہ تعالیٰ نے حضرت فاطمہؓ کی اولاد پر جہنم کی آگ حرام کر دی ہے۔ حضرت فاطمہؓ کا لقب بتول بھی ہے، ان کے کردارکی پاکیزگی اور دنیا کی لذتوں سے دور رہنے اور صبر و استقامت کی حدوں کو چھو لینے کی وجہ سے ’’بتول‘‘ لقب ہوا۔

بتول و فاطمہ زہرا لقب اس واسطے پایا

کہ دنیا میں رہیں اور دیں، پتا جنت کی نگہت کا

آپؓ نے سیدۃ النسا العالمین کا لقب بھی پایا، اس کے معنی ’’ تمام جہان کی عورتوں کی سردار۔‘‘

جب حضرت فاطمہؓ کی ولادت باسعادت ہوئی تو ساری فضا آپؓ کے چہرے کے نور سے منور ہوگئی۔

تیری نسلِ پاک میں ہے بچہ بچہ نور کا

تُو ہے عینِ نور تیرا سب گھرانہ نور کا

حضرت فاطمہؓ کا حسن مبارک چودھویں رات کے چاند سے مشابہ تھا یا سورج کی طرح جو بادلوں سے نکلتے وقت گھٹا کو چھپا دے، چہرے کی رنگت سفید اور سرخی مائل تھی، آپؓ اپنے والد ماجد تاجدار مدینہ حضرت محمد ﷺ سے بہت مشابہت رکھتی تھیں،گویا سراپا نور ہی نور تھیں اورکیوں نہ ہوتیں کہ آپ فاطمہؓ حضرت محمد ﷺ کے قلب وجگر کا حصہ تھیں۔ رسول پاک ﷺ نے فرمایا کہ ’’ اے فاطمہ دنیا کی پریشانیوں پر صبر کر۔‘‘

جب حضرت فاطمہؓ کی عمر پندرہ بعض روایتوں میں سترہ سال درج ہے تو اس عرصے میں معززین عرب کے رشتے حضرت فاطمہ کے لیے آئے حتیٰ کہ حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عمر فاروقؓ نے بھی اپنی خواہش سے آگاہ کیا لیکن آپؐ نے یہ ارشاد فرمایا کہ ’’ یہ معاملہ اللہ کے سپرد ہے‘‘ ابھی تک حضرت علیؓ یہ جسارت نہیں کر سکے تھے چنانچہ ایک موقع پر حضرت ابوبکر صدیقؓ نے حضرت علیؓ سے فرمایا ’’آپ ہر اچھی عادت سے متصف ہیں اور اللہ کے رسول ﷺ سے خاص رشتہ اور خصوصی محبت میں بندھے ہوئے ہیں، مجھے امید ہے کہ اللہ اور اس کے رسول حضرت محمد ﷺ نے ان (حضرت فاطمہؓ) کا معاملہ آپ کے لیے روکا ہوا ہے۔‘‘

حضرت ابو بکرؓ کی بات سن کر آپ کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں اور فرمایا ’’ اے ابو بکر مجھے میری تنگدستی نے ایسا کرنے سے روکا ہوا ہے‘‘ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا’’ اے علی! ایسا نہ کہو کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے نزدیک دنیا خس و خاشاک کے سوا کچھ بھی نہیں‘‘ چنانچہ اس واقعے کے بعد آپ کا حوصلہ بلند ہوا اور امید بندھی، تو آپ حضرت محمد ﷺ سے اپنا مدعا بیان کرنے کے لیے ان سے ملنے تشریف لے گئے۔ اس وقت آپ ﷺ ام المومنین حضرت ام سلمیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے حجرہ اقدس میں تشریف فرما تھے۔ حضرت علیؓ نے ہمت کر کے آپ ﷺ سے اپنا مدعا بیان کیا۔

 ’’یا رسول اللہ ﷺ میرے ماں باپ آپ پر قربان جائیں، آپ جانتے ہیں کہ آپ نے مجھے اپنے چچا ابو طالب اور چچی فاطمہ بنت اسد سے لیا ہے، آپ نے میری رہنمائی کی مجھے ادب آداب سکھائے، آپ ﷺ نے مجھ پر میرے والدین سے بڑھ کر شفقت و احسان فرمایا، آپ ہی دنیا اور آخرت میں میرا وسیلہ ہیں، میں یہ چاہتا ہوں کہ اللہ رب العزت آپؐ کے ذریعے میرے پشت پناہی، یوں فرمائے کہ میرا بھی ایک گھر اور بیوی ہو، میں جس میں چین حاصل کر سکوں لہٰذا میں آپ کی بارگاہ میں آپ کی شہزادی فاطمہؓ کے لیے نکاح کا پیغام لے کر حاضر ہوا ہوں۔‘‘

ام المومنین حضرت ام سلمیٰؓ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے دیکھا کہ حضور اکرمؐ کا چہرہ انور خوشی سے کھل اٹھا، آپ ﷺ نے حضرت علیؓ کی وہ بات سن کر فرمایا، تمہارے پاس مہر ادا کرنے کے لیے کوئی ایسی چیز ہے جس سے فاطمہؓ کا مہر ادا کرسکو؟ حضرت علیؓ نے فرمایا ’’ اللہ کے رسول ﷺ ! میرے پاس ایک زرہ اور ایک اونٹ ہے‘‘ حضور نبی اکرم ﷺ نے زرہ کو فروخت کرنے کا کہا۔

پھر مبارک باد دیتے ہوئے فرمایا کہ ’’اے علی! تمہیں مبارک ہو کہ اللہ نے زمین پر فاطمہ سلام اللہ علیہا سے تمہارا نکاح کرنے سے پہلے آسمان میں تم دونوں کا نکاح کر دیا ہے اور تمہارے آنے سے پہلے ایک آسمانی فرشتہ میرے پاس حاضر ہوا، جس کو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، اس نے آ کرکہا’’ السلام علیک یا رسول اللہ ﷺ ! آپ کو مبارک ملن اور پاکیزہ نسل کی بشارت ہو۔‘‘

حضرت علی کرم اللہ نے اپنی زرہ چار سو درہم میں فروخت کر دی۔ خریدار مبارک ہستی اور مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان غنیؓ تھے۔ آپؓ غنی تھے حیا دار تھے، سخی تھے، یہ کیسے ممکن تھا کہ علیؓ سے قیمت وصول کرتے لہٰذا حضرت عثمان غنیؓ نے ہدیہ کے طور پر خریدی ہوئی زرہ حضرت علیؓ کو پیش کر دی۔

اپنی لاڈلی اور پیاری بیٹی حضرت فاطمہؓ کے نکاح نے رحمۃ اللعالمین، خاتم النبین کو روحانی خوشی عطا فرمائی، حضرت علیؓ کی خوش نصیبی ہی تو تھی کہ آپؓ کو رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاکیزہ صحبت نصیب ہوئی لہٰذا خوشیوں کے محور میں جب آپ ﷺ مسجد نبوی تشریف لے گئے تو خوشی و فرحت کا احساس آپ ﷺ کے چہرہ انور پر روشنی بکھیر رہا تھا، آپ ﷺ نے مسجد نبوی پہنچتے ہی حضرت بلالؓ ؓ سے فرمایا کہ’’ مہاجرین و انصار کو بلا لاؤ‘‘ جب ارشاد کی تعمیل ہوگئی تو آپ ﷺ منبر پر جلوہ افروز ہوئے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کرنے کے بعد اپنی دلی کیفیت سے آگاہ کیا، دونوں جہانوں کے سردار احمد مجتبیٰ ﷺ کی آواز میں مسرت و خوشی کی دنیا سمٹ آئی تھی، موسم بہار اور چاند تارے جشن منا رہے تھے کہ آج اپنی اس لخت جگر کے نکاح کی خوشخبری اپنے رفقا کار اور ساتھیوں کو سنا رہے تھے جو ہر قدم پر ساتھ تھی۔( جاری ہے)

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رضی اللہ تعالی ارشاد فرمایا رسول اللہ ﷺ حضرت فاطمہ فرمایا کہ حضرت علی کہ اللہ کے رسول کے لیے

پڑھیں:

سیکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے اسٹارلنک کو عارضی این او سی جاری کیا، شزا فاطمہ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ۔ فوٹو فائل

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے اسٹارلنک کو عارضی این او سی جاری کیا گیا۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ سائبر کرائم ایجنسی، سیکیورٹی ایجنسیز، پی ٹی اے اور اسپیس اتھارٹی نے کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان میں اسٹارلنک کی آمد سے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ 

شزا فاطمہ نے کہا وزیرِاعظم کی ہدایت پر اسٹارلنک کی رجسٹریشن یقینی بنائی گئی۔

ایلون مسک کی اسٹارلنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے اہم پیشرفت

اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی و امریکی صدر کے مشیر ایلون مسک کی اسٹارلنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا وزیرِاعظم کی ہدایت تھی کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کا نظام بہتر بنایا جائے، پی ٹی اے اسٹارلنک کی فیس ادائیگی اور دیگر لائسنسنگ ضروریات کو مکمل کرے گا۔ 

وفاقی وزیر آئی ٹی کے مطابق سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی منظوری پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قرآن کریم اور اطاعت علی علیہ السلام 
  • عاشقانِ رسول ﷺکے خاندان کا فرد ہونے پر فخر ہے:احسن اقبال
  • حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے
  • پاکستان میں اسٹار لنک کو سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کی عارضی منظوری
  • سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی جانب قدم، ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو این او سی جاری
  • سیکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے اسٹارلنک کو عارضی این او سی جاری کیا، شزا فاطمہ
  • سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی منظوری ڈیجیٹل مستقبل کیلئے اہم سنگِ میل ہے، شزا فاطمہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی اپنے وفد کے ہمراہ روضہ رسول پر حاضری
  • تاریخ رقم، جاپان فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بن گیا