سپر ٹیکس کیخلاف درخواستیں سننے والا 5 رکنی آئینی بینچ تحلیل
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرنے والاآئینی بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس عامر فاروق بینچ سے الگ ہو گئے.
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس کی سماعت کی، جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملے پر فیصلہ دے چکے ہیں.
کمپنیوں کے وکلا نے سماعت عید الفطر کے بعد کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ فروغ نسیم صاحب، عید تک یہ کیس مکمل نہیں ہو گا، جو کیس چلانا چاہتے ہیں ان کو تو چلانے دیں.
سپریم کورٹ نے سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کر دی۔ بعد ازاں نیا بینچ تشکیل دیدیا گیا، آئینی بینچ کمیٹی نے جسٹس عامر فاروق کی جگہ جسٹس شاہد بلال حسن کو شامل کر لیا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سپرٹیکس؛ سپریم کورٹ آئینی بینچ کا روزانہ سماعت کا فیصلہ
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپرٹیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی۔ جسٹس امین الدین نے کہا کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملہ پر فیصلہ دے چکے ہیں۔ آئینی بنچ دوبارہ تشکیل دینا پڑے گا۔
مزید پڑھیں: تنخواہ دار طبقے کی آمدنی سے 100 ارب روپے زائد انکم ٹیکس وصول
کمپنی وکلاء نے کیس کی سماعت عید الفطر کے بعد کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ فروغ نسیم صاحب عید تک یہ کیس مکمل نہیں ہوگا۔ جو کیس چلانا چاہتے ہیں ان کو تو کیس چلانے دیں۔ کم از کم کیس چلنا تو شروع ہو۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔