پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی تقریب، سیاستدانوں اور سفارت کاروں کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
ویب ڈیسک:پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے زیر اہتمام یوم پاکستان سے متعلق استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں سیاستدانوں، سفارت کاروں اورکاروباری شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی جہاں ناظم الامورپاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سعد احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ پُرامن اور جمہوری جدوجہد سے قائداعظم کی قیادت میں پاکستان کا قیام پایہ تکمیل کو پہنچا، پاکستان کی خارجہ پالیسی عالمی امن، سلامتی اوربین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے نصب العین پر مبنی ہے۔
خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دیگر ریاستوں کے ساتھ ہمیشہ باہمی احترام پر مبنی دوستانہ تعلقات کی کوشش کی ہے، جنوبی ایشیا ہمارا مشترکہ گھر ہے، اسے امن، سلامتی اور خوشحالی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے، تنازعات کے حل سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں نئی صبح طلوع ہو سکتی ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ٹوکیو، پاکستانی سفارتخانے کی پاکستان پویلین ایکسپو بارے خصوصی میڈیا بریفنگ
ٹوکیو میں پاکستان کے سفارت خانے نے ایکسپو 2025ء اوساکا کے لیے پاکستان پویلین کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے پویلین کے سٹریٹجک وژن کی وضاحت کی جس کا موضوع "نمک کے دانے میں کائنات" تھا جس میں پاکستان کے ثقافتی ورثے، اقتصادی صلاحیتوں اور تجارتی مواقع کو پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ٹوکیو میں پاکستان کے سفارت خانے نے ایکسپو 2025ء اوساکا کے لیے پاکستان پویلین کی خصوصی میڈیا بریفنگ اور ڈیجیٹل لانچ کی میزبانی کی جو 13 اپریل سے 13 اکتوبر 2025ء تک ہوگی۔ اس تقریب کی قیادت سفیر رضا بشیر تارڑ نے کی جس میں وزیر تجارت جام کمال خان کی طرف سے پاکستان کی عالمی تجارت اور اقتصادی سفارت کاری کے عزم کو اجاگر کیا گیا ۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد نصیر نے پویلین کے سٹریٹجک وژن کی وضاحت کی جس کا موضوع "نمک کے دانے میں کائنات" تھا جس میں پاکستان کے ثقافتی ورثے، اقتصادی صلاحیتوں اور تجارتی مواقع کو پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں جاپانی اور پاکستانی کاروباری راہنماؤں، میڈیا کے نمائندوں اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی جس نے ایکسپو میں پاکستان کی مؤثر شرکت کے لیے راہ ہموار کی۔