کراچی:

نیوزی لینڈ سے فائنل میں مشروبات کے وقفے میں تاخیر سے ٹیم ہڈل (دائرہ بناکر مشاورت کرنے کا عمل) میں شامل ہونے پر شبمن گل سے کپتان روہت شرما وقتی طور پر ناراض ہوگئے۔

روہت شرما کے ردعمل کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی اوپنر شبمن گل سردست ون ڈے میں نائب کپتان کی ذمہ داری بھی رکھتے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Thala???? (@ictempire_)

کیوی بیٹنگ کے دوران بھارتی حریف غالب تھے اور وقفے کے بعد ٹیم ہڈل میں شبمن نے آنے میں تاخیر کر دی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد؛ خاتون اوربیٹی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت میں خاتون اور اس کی بیٹی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 تھانہ مارگلہ میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آر کے مطابق مقدمہ 5 مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مدعیہ مقدمہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ 23 فروری کو جمال نامی شخص نے دوستوں کے ہمراہ ہمارا راستہ بلاک کیا اور ہماری گاڑی چھیننے کی کوشش کی۔

 مدعیہ کے مطابق میرے سمجھانے پر جمال نے مجھ پر اور میری بیٹی پر بدترین تشدد کیا، اور مجھے اور میری بیٹی کو بالوں سے گھسیٹا، انہوں نے ہمارے بیگ چھین لیے جس میں 20 لاکھ کیش اور 10 تولے سونا موجود تھا۔ 

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ فرار ہوتے ہوئے ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی: ورون دھون کے وکٹ لینے کی ویڈیو وائرل، مداح حیران
  • اسلام آباد میں خاتون اوربیٹی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج، ملزم گرفتار
  • لیتھم کے آؤٹ ہونے پر خوشی سے بے قابو ویرات کا بھنگڑا، ویڈیو وائرل
  • چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟
  • چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر بھارتی ٹیم پر ڈالرزکی برسات، کتنی انعامی رقم ملی؟
  • نیوزی لینڈ کو شکست دیکر بھارت تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا
  • اسلام آباد؛ خاتون اوربیٹی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
  • ایلون مسک کے ’اسٹار شپ‘ کے خلا میں تباہ ہونے کی ویڈیو وائرل
  • بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی مشکل کیا ہو گی؟