فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4وکٹوں سے شکست، بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4وکٹوں سے شکست، بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز
دبئی (سب نیوز)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252رنز کا ہدف دے دیا، کیویز نے پہلے بلے بازی کرتے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی اوپنرز نے ٹیم کو 57 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد اوپنر ول ینگ 23 گیندوں پر 15 رنز بنانے کے بعد ورون چکرورتی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔69کے مجموعی اسکور پر رچن روندرا 29 گیندوں پر 37 رنز بنانے کے بعد کلدیپ یادو کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جبکہ 75 کے مجموعی اسکور پر کین ولیمسن صرف 11 رنز بنانے کے بعد کلدیپ یادو کو انہی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔
نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ بھارتی اسپنر روندرا جدیجہ کے حصے میں آئی جنہوں نے 108 کے مجموعی اسکور پر ٹام لیتھم کو ایل بی ڈبلیو کردیا انہوں نے 30 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔165کے مجموعی اسکور پر گلین فلپس 52 گیندوں پر 34 رنز بنانے کے بعد ورون چکرورتی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ 211 رنز پر گری جب ڈیرل مچل 63 رنز کی اننگ کھیل کر محمد شامی کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی ساتویں وکٹ 239 رنز پر گری اور کپتان مچل سینٹنر 8 رنزبناکر رن آوٹ ہوئے۔کیوی آل راونڈر مائیکل بریس ویل نے آخری لمحات میں کچھ ہمت دکھائی اور جارحانہ اسٹروکس کھیلے، وہ 40گیندوں پر 53ر نز بناکر ناٹ آوٹ رہے، وہ 2 چھکے اور 3چوکے لگانے میں کامیاب رہے۔اس طرح پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے۔بھارت کی طرف سے کلدیپ یادو اور ورون چکرورتھی نے 2، 2، رویندرا جڈیجا اور محمد شامی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں نیوزی لینڈ
پڑھیں:
چمپیئنز ٹرافی کے فائنل پر 5 ہزار کروڑ روپے کا جوا، فیورٹ کون بھارت یا نیوزی لینڈ؟
نیو دہلی:بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول چمپیئنزٹرافی کے فائنل پر 5 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا جوا کھیلا گیا ہے۔
رپورٹس میں جوا کھیلنے والے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل بکیز نے بھارت کو فیورٹ قرار دیا ہے اور انڈر ورلڈ سے منسلک کئی بکیز کا کہنا تھا کہ ہر بڑے میچ کے دوران دنیا بھر سے بڑے بڑے بکیز دبئی آجاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دبئی میں کرکٹ میچوں پر شرط میں مشہور انڈر ورلڈ گروپ ڈی کمپنی ملوث ہوتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چمپیئنزٹرافی کے دوران دہلی پولیس نے 5 بڑے بکیز کو گرفتار کرلیا ہے، جنہوں نے سیمی فائنل پر شرط لگائی ہوئی تھی اور ان سے کی گئی پوچھ گچھ ہی تفتیش دبئی تک وسیع کرنے کا موجب بنی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک کارروائی میں گرفتار دو بکیز کی شناخت پروین کوچر اور سنجے کمار کے نام سے ہوئی ہے جو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل پر جوا کھیل رہے تھے۔
گرفتار پروین کوچر جوے کے لیے ایک مکان ماہانہ 35 ہزار روپے پر کرایے میں لیا ہوا تھا اور ہر میچ پر 40 ہزار روپے کا منافع کماتا تھا تاہم تفتیش کے دوران انہوں نے کہا کہ پورا نیٹ ورک دبئی سے کنٹرول ہوتا ہے۔
پولیس نے گرفتار بکیز سے الیکٹرونک ڈیوائسز، لیپ ٹاپ اور دیگر اشیا سمیت لاکھوں روپے نقد کی صورت میں برآمد کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان چمپیئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا، بھارت پورے ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو صرف ایک میچ میں بھارت سے شکست ہوئی تھی۔
بھارت نے تمام میچز دبئی میں کھیلے اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے اور نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو لاہور میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔