حافظ آباد: اسپتال میں صفائی کرنیوالی خاتون سے زیادتی، 1 ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
حافظ آباد میں ٹی ایچ کیو اسپتال میں صفائی کرنے والی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
برکی میں ملزم نے جواں سالہ لڑکی کو ڈیڑھ ماہ قبل زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ملزم مرتضیٰ نے زیادتی کا نشانہ بنا کر بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔
خاتون سے زیادتی کے واقعے پر ڈی پی او حافظ آباد نے نوٹس لے لیا۔
پولیس نے خاتون سے زیادتی میں ملوث 1 ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ 2 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خاتون مریض کی خواہش پر بیٹی کا نکاح اسپتال میں ہی کردیا گیا
حیدرآباد(نیوز ڈیسک) خاتون مریض کی خواہش پر بیٹی کا نکاح اسپتال میں ہی کردیا گیاسول اسپتال حیدرآباد میں جگر کے مرض میں مبتلا خاتون نسیم کی خواہش پر ان کی بیٹی کا نکاح اسپتال میں کر یا گیا۔
نکاح کی سادہ تقریب گیسٹرولوجی وارڈ کے باہر ہوئی جس میں شرکت کے لیے نکاح خواں، دلہا دلہن اور قریبی رشتہ دار سول اسپتال پہنچے۔
مریض خاتون کی خواہش تھی کہ ان کی بیٹی کا نکاح ان کے سامنے کردیا جائے تاہم نسیم بیہوشی کی حالت میں اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
وفاقی وزارت داخلہ نے کے پی حکومت سےافغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا