Express News:
2025-03-22@02:47:39 GMT

بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کا روہت شرما کو کرارا جواب!

اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT

چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے غیر مؤثر قرار دیے جانے کے بعد ڈراپ ہونے والے بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے کپتان روہت شرما کے اس تبصرے پر کرارا جواب دے دیا۔

فاسٹ بولر محمد سراج نے اِنڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 ایڈیشن شروع ہونے سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں بتایا کہ انہوں نے گزشتہ برس زیادہ تر وکٹیں پُرانی گیند سے لیں۔ ان کا اکانومی ریٹ بھی کم ہے۔ اعداد و شمار خود بولتے ہیں۔ انہوں نے نئی اور پرانی دونوں گیندوں سے اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کے اعلان سے قبل محمد سراج کی فارم اچھی نہیں تھی۔ جب اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تو بھارت کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر کو ڈراپ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

اسکواڈ کے اعلان کے وقت پریس کانفرنس میں روہت شرما کا کہنا تھا کہ اگر سراج نئی بال سے گیند نہ کرائے تو اس تاثیر کم ہوجاتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: روہت شرما فاسٹ بولر

پڑھیں:

بجلی کے ٹیرف میں بڑاریلیف متوقع، اعلان 23 مارچ کو ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف 23 مارچ کو آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد بجلی کے نرخ میں 8 روپے فی یونٹ کمی کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ٹیرف میں کمی یکم اپریل 2025 سے مؤثر ہوگی جب کہ عوام کو مئی میں کم کیے گئے بل موصول ہوں گے۔

   ذرائع کے مطابق  8 روپے فی یونٹ میں سے 4.73 روپے فی یونٹ کی کمی مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی، یہ کمی 6 آئی پی پیز کے معاہدے ختم کرنے، 16آئی پی پیز کے پاور پرچیز معاہدوں کو ’’ٹیک اینڈ پے‘‘ ماڈل پر تبدیل کرنے، بیگاس پاور پلانٹس کو امریکی ڈالر سے منسلک کرنے کے بجائے پاکستانی روپے سے جوڑنے اور سرکاری پاور پلانٹس کے ریٹرن آن ایکویٹی کو پاکستانی روپے کی بنیاد پر 13 فیصد تک محدود کرنے اور امریکی ڈالر کی قدر کو 168 روپے پر فکس کرنے کے نتیجے میں ممکن ہوئی ہے۔ 

بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر  ماں کو  قتل کردیا

 سینئر حکام کے مطابق  ہم بجلی کے نرخوں میں کمی میں ان پیٹرولیم مصنوعات کو کم نہ کرنے کے اثرات کو شامل کرنے جا رہے ہیں جن کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ میں 16 مارچ 2025 سے کم ہونے والی تھیں۔ 

 انہوں نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا تخمینہ 168 ارب روپے لگایا گیا ہے جو بجلی کے ٹیرف میں 1.30 روپے فی یونٹ کمی کے لیے استعمال کیے جائیں گے، آئی ایم ایف نے حکومت کے اعلیٰ حکام کو 3 ماہ تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کے نتیجے میں 250 ارب روپے تک کے اثرات کے بدلے ریلیف حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے بشرطیکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہوتی رہیں۔

غزہ جنگ بندی کیوں ٹوٹی، کون لوگ بمباری کا نشانہ بنے، الجزیرہ نیوز کی رپورٹ

متعلقہ مضامین

  • فلم ’’حنا‘‘ سے مشہور ہونے والی زیبا بختیار نے 16 بھارتی فلمیں کیوں مسترد کیں؟
  • بھارت میں عید سے قبل سرکاری ملازمین کو بونس دینے کا اعلان
  • بھارتی کرکٹرز جواپنی شادیاں بچانے میں ناکام رہے
  • بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل طلاق پر سابق اہلیہ کو کتنی رقم دیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • کوہلی، روہت، بمراہ کیلئے بُری خبر؛ بھارتی بورڈ اپنی پالیسی پر قائم
  • چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی، بھارتی ٹیم کیلئے 58 کروڑ انعام کا اعلان
  • چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم کو بورڈ کتنی انعامی رقم دے گا؟ بڑی خبر آگئی
  • بھارتی بورڈ کا آئی پی ایل میں اہم پابندی ہٹانے پر غور
  • بجلی کے ٹیرف میں بڑاریلیف متوقع، اعلان 23 مارچ کو ہونے کا امکان