افغان حکام کیساتھ سفارتی رابطہ، تعلقات بہتر کرنے کیلئے ہائی لیول روابط پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)افغان طالبان حکام کے ساتھ سفارتی رابطہ کے لیے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق 3روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صادق خان افغان عبوری حکومت سے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

کابل پہنچنے پر نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے افغان وزیرخارجہ امیر متقی سے ملاقات کی، اور پاک افغان تعلقات پر گفتگو کی۔ ملاقات میں تعلقات بہتر کرنے کیلئے ہائی لیول روابط پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان 21 سے 23 مارچ تک کابل کے سرکاری دورے پر ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ہدایت پر کیے جانے والے اس دورے میں محمد صادق خان افغان عبوری حکومت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کے اس دورے کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

رانا ثنااللہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، معلومات کے تبادلے اور اقتصادی شراکت داری پر اتفاق

اسلام آباد:

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اہم ملاقات کی جہاں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے، تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے اس موقع پر پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے، سیکیورٹی تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ انسداد دہشت گردی میں معلومات کے تبادلے اور عملی تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

ملاقات کے دوران ثقافتی تبادلوں اور عوامی روابط کے فروغ سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید قریب لایا جا سکے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت پاکستان برطانیہ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور افغانستان کا دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے اور سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق
  • پاکستان اور افغانستان کا اعلیٰ سطح روابط بڑھانے پر اتفاق
  • زلمے خلیل زاد کے بعد نمائندہ خصوصی صادق خان کا دورہ افغانستان، کابل میں اہم ملاقاتیں
  • پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کابل پہنچ گئے
  • افغانستان کیساتھ خراب تعلقات کا اثر پورے ملک پر پڑ رہا ہے، بیرسٹر سیف
  • افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات کا اثر پورے ملک پر پڑ رہا ہے، ترجمان پختونخوا حکومت
  • امریکا سمیت تمام ممالک کیساتھ تعمیری تعلقات کے خواہاں ہیں، امیر خان متقی
  • ٹرمپ کیساتھ خیر سگالی کے تعلقات کے لئے افغان طالبان نے امریکی شہری جارج گلیزمین کو رہا کر دیا
  • رانا ثنااللہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، معلومات کے تبادلے اور اقتصادی شراکت داری پر اتفاق