بلوچستان میں دوران آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے:وزیردفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دوران آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے۔

ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ بہادر محافظوں نے بڑے سانحہ سے ملک کو بچالیا اور 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے جعفرایکسپریس کے تمام یرغمالیوں کو رہا کروا لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دوران آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے، افغانستان سے بھی سوشل میڈیا پر ایسی ہی زبان بولی جاتی رہی، ہم پرلازم ہے کہ سیاسی مفادات سے بالا ہوکر قومی وحدت کا مظاہرہ کریں۔

خیال رہے کہ منگل کو بولان میں دہشتگردوں نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا تھا اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔

بعد ازاں فورسز نے طویل آپریشن کرکے تمام 33 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جب کہ دہشتگرد حملے میں 21 مسافر اور 4 سکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہوئے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

بھارتی میڈیا بنگلا دیش کیخلاف بھی زہر اگلنے لگا، فوج میں بغاوت کا جھوٹا پرو پیگنڈا

بنگلا دیش کی فوج نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے بغاوت کے جھوٹے پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کردی۔

بنگلہ دیش کی فوج نے انڈین میڈیا میں شائع ہونے والی اُن خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کی فوج میں بغاوت کے آثار پائے جا رہے ہیں اورفوجی افسر جنرل فیض الرحمان کو مبینہ بغاوت کے الزام کے تحت زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی میڈیا پر آنے والی فوج میں بغاوت کی خبریں سراسر غلط ہیں۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ یہ بنگلا دیش اوراس کی مسلح افواج کے استحکام اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کی غرض سے کی گئی منظم سازش کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور بنگلادیش کے فوجی وفد کے دوروں سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بنگلہ دیشی فوج مضبوط، متحد اور چیف آف آرمی اسٹاف کی قیادت میں اپنے آئینی فرائض سرانجام دینے کی مکمل پابند ہے۔ چین آف کمانڈ مستحکم ہے اور بنگلا دیشی فوج بشمول سینیئر جنرل، آئین، چین آف کمانڈ اور بنگلا دیش کے عوام کے ساتھ وفاداری میں غیر متزلزل ہیں۔ فوج کے اندر کسی بھی قسم کی ٹوٹ پھوٹ یا غداری سے متعلق تمام تر الزامات سراسر من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بنگلا دیش کی فوج میں بغاوت کے آثار پائے جا رہے ہیں اور پاکستان کے حامی فوجی افسر جنرل فیض الرحمان کو مبینہ بغاوت کے الزام کے تحت زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض الرحمان بنگلہ دیش کی فوج میں بطور ’کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • راہول ڈریوڈ انجری کے بعد بیساکھیاں استعمال کرنے لگے
  • بھارتی میڈیا بنگلا دیش کیخلاف بھی زہر اگلنے لگا، فوج میں بغاوت کا جھوٹا پرو پیگنڈا
  • جعفر ایکسپریس حملے پر پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے: خواجہ آصف
  • جعفر ایکسپریس ریسکیو آپریشن کے دوران پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ایک زبان بولتے رہے، خواجہ آصف
  • جعفر ایکسپریس واقعہ پر بھارتی میڈیا، بی ایل اے اور پی ٹی آئی ایک زبان بول رہے تھے، عطا تارڑ
  • جعفر ایکسپریس حملہ؛ انڈین میڈیا، بی ایل اے اور پی ٹی آئی ایک زبان بول رہے تھے، وفاقی وزیر اطلاعات
  • پی ٹی آئی نے جعفر ایکسپریس سانحہ کو سیاست چمکانے کیلئے استعمال کیا، انڈین میڈیا، بی ایل اے اورتحریک انصاف ایک زبان بول رہے تھے،عطا تارڑ
  • جعفر ایکسپریس پر حملے کرنیوالے تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا :ڈی جی آئی ایس پی آر
  • بھارتی کرکٹ ٹیم کی فتح کا جشن، جھڑپوں میں چار افراد زخمی