چیمپئینز ٹرافی؛ غیر منصفانہ فائدہ! گواسکر تاویلیں پیش کرنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز ایک ہی وینیو پر رکھے جانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سابق کرکٹر سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شکوہ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی ٹیم کے تمام میچز ایک وینیو پر رکھ انہیں غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا ہے تاہم الزامات پر سابق بھارتی کرکٹر آگ بگولہ ہوگئے۔
بھارت کے میچز دبئی میں ہونے پر اور میگا ایونٹ جیتنے کی تنقید پر سابق کپتان سنیل گواسکر مخلتلف تاویلیں پیش کررہے ہیں، انکا کہنا ہے کہ اگر ہماری ٹیم کے ٹائٹل جیتنے کی وجہ صرف ہوم ایڈانٹج ہے تو پھر انگلینڈ نے 4 ون ڈے ورلڈکپ اور 3 چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے باوجود 2019 میں پہلی آئی سی سی ٹرافی کیوں جیتی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت ناقابل شکست رہا تھا اور ٹورنامنٹ کا فاتح بن کر ابھرا تھا، کیا یہ اس بات کی علامت نہیں کہ ہماری ٹیم بہترین ہے لہذا اس کا اعتراف کرنا چاہیے۔
اس سے قبل سابق انگلش کپتانوں ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن نے بھارتی ٹیم پر تنقید کی تھی، دونوں کمنٹیٹرز کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کو ایونٹ میں غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا گیا، کنڈیشنز کا فائدہ مل رہا ہے جبکہ دیگر ٹیمیں اپنے وینیوز تبدیل کررہی ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دھونی، رائنا اور پنت کا ’دما دم مست قلندر‘ پر دھمال، ویڈیو وائرل
بھارت کے سابق اور موجودہ کرکٹرز نے شادی کی ایک تقریب میں اپنی پرفارمنس سے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی بہن کی شادی کے موقع پر سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی، سابق مڈل آرڈر بیٹر سریش رائنا اور خود رشبھ پنت شادی کے موقع پر ’دما دم مست قلندر‘ پر ناچ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by ETimes (@etimes)
رشبھ پنت کی بہن ساکشی پنت کی سنگیت کے موقع پر گلوکار کی لائیو پرفارمنس پر تینوں کرکٹرز کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔