وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کےلیےاہمیت نہیں رکھتے، وزیردفاع
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ثابت کردیا کہ ان کی پہلی اور آخری ترجیح بانی پی ٹی آئی ہے۔ ملکی سلامتی کی ان کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی والوں کا نصب العین ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔ وطن دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے لیکن پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کررہی ہے۔ اس سے بڑھ کر وطن دشمنی اور کیا ہوسکتی ہے۔
اپوزیشن اتحاد نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی ان کیمرا بریفنگ کا بائیکاٹ کر دیا، محمود اچکزئی نے کہا پاکستان کے حالات تقاضا کرتے ہیں تمام ایم این ایزاورسینیٹرز کو بلایا جائے اور صورتحال پر بریفنگ دی جائے، 5 سے 10 ایم این ایزبلا کر بریفنگ کا کیا مطلب ہے؟ ہم نے اس لیے اِن کیمرہ بریفنگ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ہارورڈ یونیورسٹی کا مفت تعلیم فراہم کرنے کا تاریخی اعلان
تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہناہے کہ کوئی بھی بات چیت تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر فضول ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونے تک قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نہیں جائیں گے۔ تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا علی امین گنڈاپور موجود ہوں گے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
تحریک انصاف کے کچھ رہنما مسلسل بھارتی لابی سے رابطے میں ہیں: عظمیٰ بخاری
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک بائیکاٹ اپنی سیاست کو قومی سلامتی سے زیادہ اہمیت دے رہی ہے۔ پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازشیں جاری ہیں اور پاکستان تحریک انصاف سہولت کاری کا کردار ادا کر رہی ہے۔ تحریک فساد کو اوورسیز گروپس نے ہائی جیک کر لیا ہے، ان کے کچھ رہنما بھارتی لابی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ فتنہ خان وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی قومی سلامتی کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کرتا تھا اور تحریک انصاف کا دہشت گرد ونگ ملکی سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ افغان مہاجرین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کو واپس جانا چاہیے کیونکہ پاکستان مزید بوجھ برداشت نہیں کر سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب ہمیشہ سے ان کا دوسرا گھر رہا ہے۔ انہوں نے رمضان نگران پیکیج کے تحت 30 لاکھ مستحق افراد کو مالی امداد کی فراہمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا تاکہ وہ بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ عظمیٰ بخاری نے ملکی، سیاسی صورتحال اور قومی سلامتی کے امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہیں۔ تاہم، کچھ عناصر اپنی سیاست کو قومی سلامتی سے زیادہ اہمیت دے رہے ہیں، جو ایک افسوسناک رویہ ہے۔ تحریک فساد ماضی میں بھی قومی اتفاق رائے کا حصہ نہیں بنی اور اب بھی وہی رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ آج ملک میں دہشت گردی پھر سر اٹھا رہی ہے اور ہمیں دوبارہ سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سطح پر لابنگ کی جا رہی ہے اور کچھ مخصوص عناصر اس میں سہولت کار بن رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف ہر طرح کا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں اور پاکستان کے مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں۔ انہوں نے 9 مئی کے واقعات اور جعفر ایکسپریس پر ہونے والی سوشل میڈیا مہم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔