واشنگٹن / اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی امیگریشن حکام نے ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر " کے کے احسن واگن"  کو لاس اینجلس پہنچنے پر داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اور انہیں فوری طور پر ڈیپورٹ کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے  سفارتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ " کے کے واگن"  کو امریکی امیگریشن حکام نے "امیگریشن اعتراضات" کی بنیاد پر روکا اور ان کی فوری ملک بدری کے احکامات جاری کیے۔ سفیر واگن کے پاس امریکی ویزا اور تمام سفری دستاویزات موجود تھیں۔ وہ  ایک نجی دورے پر لاس اینجلس جا رہے تھے لیکن امریکی حکام نے ان کے سفر پر پابندی عائد کر دی۔

:چیمپینز ٹرافی اور آدھی میزبانی کی کہانی۔۔ کیا آنیاں جانیاں تھیں۔۔ اوئے ہوئے۔ ہر کوئی خوش ۔۔حق ادا کر دیا۔۔ اپنا ٹائم آئے گا

ذرائع کے مطابق امریکی امیگریشن نظام میں "متنازعہ ویزا حوالہ جات" کی نشاندہی کے بعد کے کے واگن کو روکا گیا اور انہیں امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کے خلاف کون سے مخصوص اعتراضات اٹھائے گئے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئےکے کے واگن کو اسلام آباد طلب کیا جا سکتا ہے تاکہ وہ اپنی پوزیشن واضح کر سکیں۔

پاکستان کی اعلیٰ سفارتی قیادت کو اس صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو بھی اس معاملے پر بریفنگ دی گئی ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا جبکہ سفیر کے کے واگن کا بھی کوئی موقف نہیں آیا۔

گرین لینڈ میں امریکہ کی اتنی دلچسپی کیوں ہے؟ یہ جزیرہ 21 ویں صدی میں دنیا کا نقشہ کیسے بدل سکتا ہے؟ وہ تمام باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پہلے ہی نہایت پیچیدہ سفارتی اور جغرافیائی سیاسی چیلنجز سے گزر رہے ہیں۔ یہ ابھی واضح نہیں کہ آیا یہ معاملہ کسی بیوروکریٹک غلطی، نئی پالیسی، یا کسی اور وجہ سے پیش آیا لیکن اس کے سفارتی نتائج ضرور  ہو سکتے ہیں۔ پاکستانی قونصل خانے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کرے اور اس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے۔ اس واقعے کے بعد امریکی پالیسیوں اور امیگریشن قوانین پر بھی مختلف حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے۔

کے کے واگن پاکستان کے ایک سینئر سفارتکار ہیں اور انہوں نے مختلف اہم سفارتی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں:

بحریہ ٹاؤن کے سب سے مہنگے بلاک میں شاندار پراجیکٹ سکائی سکوائر، رمضان آفر

2000-2004: نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں پاکستانی سفارتخانے میں سیکنڈ سیکریٹری
2006-2009: لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ میں ڈپٹی قونصل جنرل
2009-2013: عمان میں پاکستانی سفارتخانے میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن / قونصلر
2015-2019: نائجر کے دارالحکومت نیامے میں پاکستانی سفارتخانے کے نگران سربراہ
2019-2022: عمان میں پاکستان کے سفیر
2022 سے  تا حال: وزارت خارجہ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں، قونصلر امور، اور کرائسز مینجمنٹ یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: میں پاکستانی میں پاکستان کر دیا

پڑھیں:

چین ، سعودی عرب سمیت 8 ملکوں سے مزید 67 پاکستانی بے دخل، 14 زیرحراست

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چین، ملائیشیا، ترکیہ اور سعودی عرب سمیت 8 ممالک سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 67 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 14 کو حراست میں لے کر انسداد انسانی سمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔ 
نجی ٹی وی جیو نیوز نے امیگریشن ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب میں بھیک مانگنے، منشیات فروشی، کام سے مفرور، کفیل کے بغیر کام کرنے، زائد المیعاد قیام، پاسپورٹ میں خورد برد کرنے، غیر قانونی داخلے سمیت مختلف الزامات کے تحت 36 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ جن میں 1 بلیک لسٹ بھی شامل ہے۔ 
قبرص میں امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر 1 پاکستانی سمیت 3 کو بے دخل کیا۔ترکیہ میں رہائشی پرمٹ منسوخ کرکے 1، ملائیشیا میں امیگریشن نے ممنوعہ قرار دے کر 1، چین نے امیگریشن پر انٹری سے انکار کرکے 1 پاکستانی کو واپس بھیج دیا۔
عراق میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے 8 سمیت 12 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔اس کے علاوہ یو اے ای میں منشیات فروشی، ریپ کیس، قتل، فراڈ، جیل، چوری سمیت مختلف الزامات پر 10 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔
کمبوڈیا میں فراڈ کمپنی کے ساتھ کام کرنے پر 1 پاکستانی کو بے دخل کیا گیا۔

ٹرمپ سے کئی زیادہ خطرناک اور ناقابل اعتبارانکے اردگرد کے لوگ ہیں،پاکستان کیوں امریکی ریڈار پر ہے ۔۔؟ڈاکٹر عادل نجم کھل کر بول پڑے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے سینئر پاکستانی سفارتکار کو اپنے ملک میں داخلے سے روک دیا
  • پاکستانی سفیر کو امریکا سے بے دخل کر دیا گیا
  • پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، ذرائع
  • چین ، سعودی عرب سمیت 8 ملکوں سے مزید 67 پاکستانی بے دخل، 14 زیرحراست
  • دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات نہیں ہوں گے، ایران کا امریکہ کو سخت جواب
  • امریکی ایجنسیوں کی مدد سے کالعدم تنظیموں کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرینگے، پاکستان
  • فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے صدر ایمانوئل میکرون کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں
  • پاکستانی خواتین کا مختلف شعبہ ہائے حیات میں فعال کردار اور ترقی کا سفر قابل فخر ہے،سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کا خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پیغام
  • امریکی ایجنسی نے پاکستانی شہری کو سلامتی کا خطرہ قرار دےکر امریکا سے نکال دیا