دبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر نہ صرف چمچماتی ٹرافی تھامی بلکہ کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔اتوار کو بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے۔ بھارت نے ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔فائنل جیتنے پر بھارتی کھلاڑیوں نے میڈل اور چمچماتی ٹرافی اٹھائی وہیں انہوں نے ایونٹ کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔

آئی سی سی نے ٹورنامنٹ سے قبل 14 فروری کو چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کیا تھا۔آئی سی سی کے مطابق اب بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز( 62 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) انعامی رقم ملی ہے۔دوسری جانب رنراپ ٹیم نیوزی لینڈ کے حصے میں 11 لاکھ 20 ہزار ڈالرز (31 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) آئے ہیں۔واضح رہے کہ اس مرتبہ آئی سی سی کی مجموعی انعامی رقم میں گزشتہ ایڈیشن سے 53 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

کورونا ویکسین لگوانے والوں کیلئےبڑا انکشاف سامنے آگیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی نیوزی لینڈ

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی فائنل میں نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں یہ مقابلہ ہورہا ہے جہاں نیوزی لینڈ کے کپتان مچیل سینٹنر نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آج بھارت اور نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 25 سال بعد مدمقابل ہیں، 25 سال قبل نیروبی میں کھیلےگئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو کرس کینز کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

خیال رہے کہ بھارت پانچویں بار چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے جارہا ہے جب کہ نیوزی لینڈ تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلےگا۔

دونوں ٹیمیں دو بار چیمپئنز ٹرافی میں آمنے سامنے آئی ہیں اور دونوں نے ہی ایک ایک میچ جیتا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مدھیہ پردیش میں جامع مسجد کے قریب اشتعال انگیز نعرے، 2 گروپوں میں تصادم
  • چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟
  • چیمپئنز ٹرافی فائنل، نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کیلئے 252رنز کا ہدف
  • چیمپئنز ٹرافی فائنل: نیوزی لینڈ کا بھارت کو 252 رنز کا ہدف
  • چیمپئنز ٹرافی فائنل میں نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • چیمپیئنز ٹرافی 2025 فائنل: بھارت اور نیوزی لینڈ کا ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ
  • کون بنے گا چیمپئنز کا چیمپئن؟ فائنل آج ہوگا
  • چیمپئنز ٹرافی کس کی ؟ فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا
  • چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کو زوردار جھٹکا