کشمیری عوام کو حق دلانا سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے: پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے یو این میں کشمیر کے بارے میں قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سے استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت کے حصول کا وعدہ کیا گیا۔
طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس حق کو یقینی بنائے، مسئلہ جموں و کشمیر بدستور سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی اس میں کارگر ثابت ہوگی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ وفات پا گئیں
انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس حق کو یقینی بنائے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سلامتی کونسل کشمیری عوام
پڑھیں:
سرینگر، سوشل میڈیا پر آزادی کے حق میں پوسٹ کرنے پر 8 کشمیری گرفتار
قابض حکام مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے خلاف جابرانہ اقدامات کا جواز پیش کرنے کے لئے اکثر انہیں آزادی پسند تنظیموں کا کارکن قرار دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر میں بھارتی پولیس نے 8 کشمیری نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر بھارتی تسلط سے آزادی کے حق میں پوسٹ کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے نوجوانوں میں سرینگر کے رہائشی ذوہیب ظہور، ابرار مشتاق اور فرہاد رسول اور جبکہ کولگام کے رہائشی سجاد احمد لون کے علاوہ چار نابالغ بھی شامل ہیں۔ قابض حکام مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے خلاف جابرانہ اقدامات کا جواز پیش کرنے کے لئے اکثر انہیں آزادی پسند تنظیموں کا کارکن قرار دیتے ہیں۔ ناقدین کے مطابق اس طرح کے ظالمانہ اقدامات سے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا اور نہ ہی سوشل میڈیا صارفین کی اظہار رائے کی آزادی پر قدغن عائد کی جا سکتی ہے۔