نیوزی لینڈکوشکست، بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
دبئی: بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔
کیویز کی جانب سے ڈیری مچل 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ مچل بریسویل 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان دونوں کے سوا کوئی کیوی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
ول ینگ 15، راچن رویندرا 37، کین ولیمسن 11، ٹام لیتھم 14 اور گلین فلپس 34، رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
بھارت کی طرف سے کلدیپ یادو اور ورون چکرورتھی نے 2، 2، رویندرا جڈیجا اور محمد شامی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کے 251 رنز کے تعاقب میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے اپنے روایتی انداز میں بیٹنگ کی اور تیز کھیلتےہوئے نصف سنچری مکمل کی، پہلی وکٹ کی شراکت میں شبمن گل کے ساتھ انہوں نے 105 کا مجموعہ کھڑا کردیا۔
شبمن گل کا ایک خطرناک کیچ گلین فلپس نے لیا، جنہوں نے 50 گیندوں پر 31 رنز بنائے تھے۔
مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی چمپیئنزٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف مکمل طور پر ناکام ہوئے اور محض دو گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد ایک رن بنا کر بریسویل کو وکٹ دے گئے۔
روہت شرما 122 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے اور یوں بھارت کی تیسری وکٹ گرگئی، شرما نے 7 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے اور رویندرا کی گیند پر وکٹ کیپر ٹام لیتھام نے انہیں اسٹمپ کر دیا۔
شریاس آئر نے تجربہ کار بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ذمہ داری بیٹنگ کی تاہم وہ دو رنز کے فرق سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرپائے اور 183 کے اسکور پر رویندرا کے اچھے کیچ کا نشانہ بنے۔
شریاس آئر کو اس سے قبل ول ینگ نے ایک آسان کیچ گرا کر زبردست موقع فراہم کیا تھا، جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا تو دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔
آکشر پٹیل 29 رنز بنا کر بریسویل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد ہارڈک پانڈیا بیٹنگ کے لیے آئے اور کے ایل راہول کے ساتھ اچھی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب لاکر آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز 18 رنز تک محدود رہی۔
قبل ازیں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں اور پریشر بڑھائیں۔
اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ جلد وکٹیں لیکر کیویز پر پریشانی بڑھانا چاہتے ہیں، کوشش کریں گے ایک اور آئی سی سی ٹرافی وطن واپس لیکر جائیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت پانچویں اور نیوزی لینڈ تیسری بار پہنچا ہے، دونوں ٹیمیں ایک ایک بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرچکی ہیں۔
نیوزی لینڈ نے 2000ء میں بھارت کو شکست دے کر پہلی بار ٹرافی جیتی تھی جبکہ 2009 میں دوسری بار اسے آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بھارت پہلی بار 2000ء میں فائنل میں پہنچا تھا جہاں انہیں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری مرتبہ 2002ء میں بارش کے باعث بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ فاتح قرار دیا گیا۔
تیسری مرتبہ 2013ء میں بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹرافی جیتی۔
بھارت 2017ء میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان سے ہارا تھا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی فائنل: نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیرل مچل 63 اور مائیکل بریس ویل کے 53 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔
ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی اوپنرز نے ٹیم کو 57 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد اوپنر ول ینگ 23 گیندوں پر 15 رنز بنانے کے بعد ورون چکرورتی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
69 کے مجموعی اسکور پر رچن روندرا 29 گیندوں پر 37 رنز بنانے کے بعد کلدیپ یادو کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جب کہ 75 کے مجموعی اسکور پر کین ولیمسن صرف 11 رنز بنانے کے بعد کلدیپ یادو کو انہی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔
نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ بھارتی اسپنر روریندرا جدیجا کے حصے میں آئی جنہوں نے 108 کے مجموعی اسکور پر ٹام لیتھم کو ایل بی ڈبلیو کردیا انہوں نے 30 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔
165 کے مجموعی اسکور پر گلین فلپس 52 گیندوں پر 34 رنز بنانے کے بعد ورون چکرورتی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جب کہ ڈیرل مچل کی ہمت 63 رنز پر جواب دے گئی، مچل سینٹنر 8 رنز ہی بناسکے۔
کیوی آل راؤنڈر مائیکل بریس ویل نے آخری لمحات میں کچھ ہمت دکھائی اور جارحانہ اسٹروکس کھیلے، وہ 40 گیندوں پر 53 ر نز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، وہ 2 چھکے اور 3 چوکے لگانے میں کامیاب رہے۔