2025-02-11@08:27:35 GMT
تلاش کی گنتی: 128

«ایک اور کشتی حادثے کا شکار»:

(نئی خبر)
    کشتی حادثے میں جاں بحق 5 افراد کا تعلق گجرات کے ایک ہی گاؤں سے تھا، زاہد بٹ نامی شخص بچ گيا، 4 جاں بحق افراد کے نام ریحان، عمر فاروق ، علی رضا اور ابوبکر ہیں۔بچ جانے والے زاہد بٹ نے اپنے گھر والوں کو ٹیلی فون پر کشتی حادثے اور انسانی اسمگلرز کی بلیک میلنگ سے آگاہ کیا۔ اسپین جانے والی کشتی کو حادثہ، 44 پاکستانی سمیت 50 تارکین وطن ہلاک مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 تارکین وطن سوار تھے۔ زاہد کے اہلخانہ نے بتایا کہ انسانی اسمگلرز تمام افراد کو موریطانیہ کے ویزوں پر مختلف ایئرپورٹس سے لیکر گئے تھے، موریطانیہ میں ان افراد کو ایک سیف ہاؤس میں...
    پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ چند ہفتوں میں تارکینِ وطن کی کشتی کا ایک اور حادثہ پیش آنا پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیئے، لوگ اپنے پیاروں کو انسانی سمگلنگ کے جرائم میں ملوث بھیڑیوں کے حوالے نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسپین جانے کی کوشش میں تارکین وطن سے بھری کشتی حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کشتی حادثہ میں پاکستانیوں سمیت اپنے پیاروں کو کھونے والے تمام خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک...
    میڈرڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مغربی افریقہ کے راستے غیر قانونی طور پر سپین جانے والے کشتی حادثے کا شکار ہوگئے جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 44 پاکستانی بھی شامل ہیںڈان نیوز نے غیر ملکی خبررساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ تارکین وطن کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم واکنگ بارڈرز نے کہا ہے کہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے سپین پہنچنے کی کوشش کے دوران 50 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔مراکش کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والی تارکین وطن کی ایک کشتی سے 36 افراد کو بچایا گیا ہے جو 2 جنوری کو افریقی ملک موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی اور اس...
    مغربی افریقہ کے راستے غیر قانونی طور پر اسپین جانے والے کشتی حادثے کا شکار ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 44 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم واکنگ بارڈرز نے کہا ہے کہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کے دوران 50 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ مراکش کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والی تارکین وطن کی ایک کشتی سے 36 افراد کو بچایا گیا ہے جو 2 جنوری کو افریقی ملک موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں 86 تارکین وطن سوار تھے جن...
    لندن :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگ جاری کردی جس میں فخر زمان نے سائیڈ لائن ہونے کے باوجود ایک درجہ ترقی کرلی ہے۔ زرائع کے مطابق آئی سی سی رینکنگ، کئی ماہ سے نہ کھیلنے والے فخر زمان پر قسمت مہربان ہوگئی۔ ون ڈے انٹرنیشنل میں بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے’امام الحق، محمد رضوان اور صائم ایوب نے اپنی پوزیشنز برقرار رکھی’ بالترتیب 20، 22 ، 23ویں نمبر پر رہے۔ ایک روزہ میچ کی بات کی جائے تو رینکنگ میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر روہت شرما ، شبھمن گل براجمان ہیں۔ ون ڈے بولنگ رینکنگ میں حارث رؤف 585 پوائنٹس کے ساتھ 18ویں نمبر پر آئے...
    تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم واکنگ بارڈرز نے کہا ہے کہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے کم از کم 50 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں، جاں بحق ہونے والے 44 افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مراکش کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک کشتی سے 36 افراد کو بچایا گیا ہے جو 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں 86 تارکین وطن سوار تھے جن میں 66 پاکستانی بھی شامل تھے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس نے 6 روز قبل تمام ممالک کے حکام کو لاپتا کشتی کے بارے میں...
    شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا پروپیگنڈا کشمیریوں کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا، بھارتی فوج کے اقدامات انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل اوپندرا دیویدی کا پاکستان کو دہشتگردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔ذرائع کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت کے پٹے ہوئے موقف کے مردے گھوڑے میں جان ڈالنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل افسر...
    مشہور اداکار سنجے مشرا، جو کبھی ایک ڈھابے پر 150 روپے روزانہ کماتے تھے، آج کروڑوں کی جائیداد کے مالک ہیں۔  سنجے نے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات فلم "او ڈارلنگ! یہ ہے انڈیا" سے کی، جس میں شاہ رخ خان نے بھی کام کیا تھا۔ تاہم، فلم انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے انہیں 24 سال کا طویل جدوجہد کرنا پڑی۔ سنجے مشرا نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی شوز سے کیا، لیکن ان کی اصل پہچان مزاحیہ کرداروں سے ہوئی۔ وہ "آل دی بیسٹ"، "گول مال"، "بنتی اور ببلی" اور "اپنا سپنا منی منی" جیسی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔ سنجے مشرا کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی...
    کراچی سمیت سندھ کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں سردی سے محفوظ رہنے کیلئے کوئی شیلٹر ہوم قائم نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے تیماردار شدید سردی میں راتیں اسپتال کی فٹ پاتھوں پر گزارنے پر مجبور ہیں، جن میں خواتین بھی شامل ہیں، کراچی سمیت سندھ کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں سردی سے محفوظ رہنے کیلئے کوئی شیلٹر ہوم قائم نہیں۔ اسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں شیلٹر ہوم اس لیے قائم نہیں کیے گئے کہ اسپتالوں میں رات کے اوقات میں غیر متعلقہ افراد بھی سونے کے جگہ تلاش کرتے ہیں، جس سے تیمارداروں کے سامان کی چوری کے واقعات بھی رونما ہو جاتے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغانستان کا پاکستان کے خلاف ہونا ہماری غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، پہلے مجاہد، پھر طالبان، پھر گڈ اور بیڈ طالبان جیسی پالیسیوں سے نقصان ہوا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں افغانستان سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔ اب حکومت بھی اسی طرف آگئی ہے اور بات چیت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی افغانستان کے ساتھ طویل سرحد ہے اور زبان بھی ایک ہے، امریکا افغانستان سے گیا تو اس میں پاکستان کا اہم کردار ہے، لیکن ہمیں سوچنا چاہیے کہ افغانستان ہمارے خلاف کیوں ہوگیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ افغانستان کا شکوہ ہے پاکستان ہماری سرزمین پر کارووائیاں کررہا...
    کویت میں اسراء والمعراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ کویتی سول سروس کمیشن نے اسراء والمعراج کے لیے تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز جمعرات، 30 جنوری سے ہفتہ یکم فروری تک ہوگا۔ یہ موقع جسے رات کا سفر یا شب معراج بھی کہا جاتا ہے اسلامی روایت میں ایک اہم واقعہ ہے جو پیغمبر اسلام ﷺ کے معجزانہ سفر اور معراج کی یاد میں منایا جاتا ہے۔اگرچہ اسرا وال معراج باضابطہ طور پر پیر 27 جنوری کو آتا ہے لیکن کویتی کابینہ نے رہائشیوں کے لیے ایک بڑے ویک اینڈ کی سہولت کے لیے اس تہوار کو جمعرات کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مدت...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متنازع خطے میں اسٹریٹجک سرنگ کا افتتاح کردیا جو موسم سرما میں پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدی علاقے تک رسائی کا ذریعہ ہوگی غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 6.4 کلومیٹر پر محیط سونمرگ سرنگ سال کے 6 ماہ کے دوران برف سے ڈھکی رہتی ہے یہ سرنگ مقبوضہ کشمیر کو لداخ سے جوڑنے کا ایک ذریعہ بنے گی جس کے نتیجے میں سری نگر تا لیہہ ہائی وے سال کے 12 ماہ کھلی رہے گی.(جاری ہے) ایک دہائی میں 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متنازع خطے میں اسٹریٹجک سرنگ کا افتتاح کردیا جو موسم سرما میں پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدی علاقے تک رسائی کا ذریعہ ہوگی۔نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 6.4 کلومیٹر پر محیط سونمرگ سرنگ سال کے 6 ماہ کے دوران برف سے ڈھکی رہتی ہے، یہ سرنگ مقبوضہ کشمیر کو لداخ سے جوڑنے کا ایک ذریعہ بنے گی جس کے نتیجے میں سری نگر تا لیہہ ہائی وے سال کے 12 ماہ کھلی رہے گی۔ ایک دہائی میں 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا...
    صلح حدیبیہ کی خلاف ورزی کے بعد ابو سفیان مدینہ آئے۔ ابو سفیان مدینہ پہنچے تو سیدھے رسول خداﷺ سے گفتگو کرنے کے بجائے ادھر ادھر کی سن گن لینے کا منصوبہ بنا کر اپنی دختر ام المومنین حضرت ام حبیبہؓ کے دولت خانہ پر آئے۔ قریش کے معاملہ میں رسول اللہﷺ کے رجحانات کا اندازہ ام المومنینؓ کو بھی تھا۔ لیکن آنحضرتﷺ کے ارادہ کی اطلاع نہ تھی۔ اپنے والد کو آتا دیکھ کر ام المومنین ؓ نے رسول اللہﷺ کا بستر سمیٹ لیا۔ ابو سفیان نے کہا ’’کیا یہ بستر تمہارے باپ کے شایانِ شان نہیں یا تمہارا باپ اس بستر پر بیٹھنے کے قابل نہیں؟‘‘ فرمایا ’’ یہ بستر رسول اللہﷺ کا ہے۔ آپ مشرک نجس ہیں۔...
    جدہ (رپورٹ :سید مسرت خلیل) الباحہ جنوب مغربی سعودی عرب کا ایک شہر ہے جو سراوت پہاڑوں میں واقع ہے اور مملکت کے اہم سیاحتی مقام میں سے ایک ہے۔ یہاں جاری باحہ ونٹر فیسٹول میں 360 میٹر طویل پھولوں کا قالین زائرین کو اپنی جانب متوجہ کررہا ہے۔ ایس پی اے/اردو نیوزکے مطابق فیسٹول میں زائرین نے اس نمائش کا لطف اٹھایا، تصاویر لیں اور رنگ برنگے بھولوں کی تعریف کی۔ ہزار پھولوں کے پودوں سے بنائے جانے والے اس قالین کے مرکز میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور الباحہ کے گورنر کی تصاویر بنائی گئی ہیں۔ پھولوں کے اس ڈیزائن میں روایتی جیومیٹریکل طرز، سنگ مرمر کے پتھر اور لائٹنگ شامل ہے۔...
    نئی دہلی:بھارتی آرمی چیف نے اپنی پریس کانفرنس میں پاکستان پر الزامات عائد کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنرل اوپندرا دویدی نے کشمیر میں بھارتی فوج کی ناکامیوں کا اعتراف کیے بغیر کشمیری حریت پسندوں کو پاکستانی قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق اُن کے دعووں کا بھانڈا خود بھارتی حکومت کے اقدامات سے پھوٹ جاتا ہے، جن کے تحت 10 لاکھ فوجی اور پیرا ملٹری فورسز کشمیر میں تعینات ہیں۔ اس کے باوجود، بھارتی آرمی چیف کا یہ کہنا کہ کشمیر کی صورتحال قابو میں ہے۔ جنرل اوپندرا...
    پاکستان کے قومی خلائی ادارے اسپارکو نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا پہلا دیسی الیکٹرو آپٹیکل (ای او-1) سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کیا جائے گا۔ سیٹلائٹ کا مقصد قدرتی آفات کی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام کو بہتر بنانا ہے۔ پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ای او ون سیٹلائٹ کو چین کے جیکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے17 جنوری کو لانچ کیا جائے گا۔ یہ سٹیلائٹ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) کے لیے ایک اہم کامیابی ہے اور یہ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کی قدرتی وسائل کی تلاش، قدرتی آفات سے نمٹنے اور پائیدار ترقی...
    کراچی: بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم نے ون ڈے میں 300 سے زائد رنز بنا کر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ راج کوٹ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں میزبان بھارت نے آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 370 رنز بنائے۔ اس سے قبل، انڈین ویمن ٹیم نے 2017 میں آئرلینڈ کے خلاف ہی دو وکٹ کے نقصان پر 358 رنز بنائے تھے جبکہ گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی 5 وکٹ کے نقصان پر 358 رنز بنائے تھے۔ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹ کے نقصان پر 254 رنز ہی بنا پائی تھی۔ ون ڈے میں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )وفاقی حکومت نے ایران کے تعاون سے پنجگورمیں پاک ایران سرحد پر ایک نئی سرحدی راہداری کھولنے کا اعلان کردیا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے، اشیا کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور دونوں ممالک کی سرحد کے ساتھ مقیم لوگوں کو روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کیے جاسکیں گے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق کوہک چیدگی کے علاقے میں نئے تجارتی راستے سے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے پنجگور کے علاقے کوہک چیدگی میں پاکستان اور ایران کے درمیان چوتھا باضابطہ سرحدی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے....
    کیا امریکا کی حالیہ آگ کسی بددعا کا اثر ہے؟ امریکی موسیقار کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاس اینجلس آتشزدگی سے متعلق پیشگوئی وائرل ہوگئی، جنسی اسمگلنگ سے بچنے والی ایلی کارٹر نے 4 برس قبل نومبر2020 میں توجہ حاصل کی تھی، اس نے حال ہی میں ویڈیوز جاری کیں جن میں اس کے ساتھ بدسلوکی کی تفصیلات تھیں۔ ایلی کا دعویٰ ہے کہ شیطانی رسم کے تحت اس کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ گذشتہ برس اکتوبر 2024 میں ایلی کارٹر کی ویڈیو فیس بک پر شیئر کی گئی، جہاں اس نے ایک اور آنے والی گرفتاری کا اشارہ دیتے ہوئے مزید انکشافات کا وعدہ کیا تھا۔ ڈیڈی کی اپنی گرفتاری کے تقریباً ایک ماہ بعد...
    ایک دنیا کہتی ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھارت کی مہارت کا جواب نہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آئی ٹی میں بڑے پیمانے پر افرادی قوت تیار کرکے بھارت اب دنیا بھر سے ہر سال اربوں ڈالر کمارہا ہے۔ ایسے میں یہ بات بہت حیرت انگیز دکھائی دیتی ہے کہ بھارت ہی میں آئی ٹی سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد، بلکہ پروفیشنلز آن لائن کمائی اور سرمایہ کاری کے ذریعے کمانے کے چکر میں خطیر رقوم سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ہاتھ پیر ہلائے بغیر کمائی کا چسکا ایسا پڑا ہے کہ دوسروں کے انجام سے سبق سیکھنے کی ضرورت محسوس نہیں کی جارہی۔ بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں گزشتہ دنوں آن لائن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے ہے، بیمار آبادی معاشی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے، پاکستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو صحت کے شعبے کی اہمیت، ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے اور پاکستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کے تسلسل کے زیرعنوان سیمینار سے خطاب کے دوران کیا ۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے ہے، بیمار آبادی معاشی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے،پاکستان ہیپاٹائٹس سی...
    اپنی بیوی کا اجنبیوں سے ریپ کرانے والے ڈومینیک پیلیکوٹ کی بیٹی نے کہا ہے کہ میرے باپ کو جیل میں ہی مر جانا چاہیے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے اپنے ایک انٹریو میں  کیرولین ڈیرین نے بتایا کہ نومبر 2020 میں انہیں ایک فون کو کال آئی جس نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا، فون کے دوسری طرف ان کی والدہ گیسیل پیلیکوٹ تھیں۔ کیرولین ڈیرین نے کہا کہ والدہ نے مجھے بتایا کہ انہیں صبح  پتا چلا کہ [تمہارے والد] ڈومینیک تقریباً 10 سال سے نشہ آور دوا دے رہے تھے تاکہ مختلف مرد ان کی عصمت دری کر سکیں۔ ڈیرین نے کہا کہ اس وقت میں نے ایک عام زندگی کھو دی، مجھے یاد ہے کہ...
    ڈالر اور مہنگائی پر قابو، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی یقینا حکومت کا کریڈٹ ہے تاہم معاشی استحکام کیلیے سیاسی استحکام ضروری ہے، اس کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا ہوگا۔ ملک میں آج بھی میثاق جمہوریت پر کام ہو رہا ہے لیکن بدقسمتی سے سیاسی جماعتیں میثاق معیشت پر راضی نہیں، ملک کو درست سمت دینے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلیے میثاق معیشت ناگزیر ہے، تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔ اڑان پاکستان اچھا نعرہ اور منصوبہ ہے ، اس کے اہداف بڑے ہیں، کیسے پورے ہوں گے اس کا کوئی روڈ میپ نہیں دیا گیا، کاروبار کرنے میں غیر ضروری رکاوٹوں اور مداخلت کو ختم کردیا جائے تو ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موبائل فون کا استعمال اتنا بڑھ چکا ہے کہ تقریباً ہر دوسرے شخص کے پاس موجود ہے، دنیا کی تیز رفتار ترقی اور موبائل فون میں ہونے والی جدت نے اس چھوٹے س آلے کو ہر ایک کی ضرورت بنا دیا ہے۔ دنیا بھر میں درجنوں موبائل فون کمپنیاں نت نئے فیچرز کے ساتھ موبائل فونز متعارف کراتی ہیں جو انتہائی بیش قیمت اور عام افراد کی قوت خرید سے باہر ہوتے ہیں۔آج ہم آپ کو دنیا کا دو ایسے موبائل فونز کے بارے بتاتے ہیں جن کا کام تقریباً یکساں لیکن قیمتوں میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت دنیا میں جو سب سے مہنگا موبائل فون دستیاب ہے وہ...
    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک پراسرار بیماری نے ڈیرے ڈال دیے ہیں جس سے شہری خوف زدہ ہوگئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع بلدھانا کے 3 گاؤں بورگاؤ، کلود اور ہنگنا میں ایک انجانی وبا پھوٹ پڑی۔ اس پراسرار بیماری کے شکار شہریوں کے بال تیزی سے گرنے لگتے ہیں اور وہ صرف 7 روز کے اندر مکمل گنجے ہونے لگے۔ اب تک مکمل گنجے ہونے کے 50 سے زاید کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ بغیر کسی وجہ کے مسلسل بال گرنے کی شکایت کرنے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ اس پراسرار بیماری کے بارے میں جاننے کیلیے طبی ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ متاثرہ لوگوں...
    گھارو،ٹھٹھہ میں دو کاروں کے تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی گھا رو/ ٹھٹھہ(نمائندگان جسارت) دھابیجی کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار دو کاروں میں تصادم، چار افراد جاں بحق، دو افراد زخمی دھابیجی کے قریب مین قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث دو کاروں کے درمیان خوفناک تصادم جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ افسوسناک حادثے میں ایک خاتون سمیت چار افراد جاںبحق ہوگئے ہیں جبکہ دو افراد شدید زخمی ہیں۔ذرائع کے مطابق حادثہ اْس وقت پیش آیا جب دو کاریں تیز رفتاری کے باعث خود کر کنٹرول نہ رکھ پائیں اور آپس میں ٹکرا گئیں کاروں کے آپس میں ٹکرانے کے سبب دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے...