شناختی کارڈ کی فراہمی کیلئے نادرا کا ایک اور انقلابی اقدام
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
عوام الناس کو قومی شناختی کارڈ کی فراہمی کیلئے کوشاں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) کا ایک اور انقلابی اقدام سامنے آیا ہے۔بڑھتی ہوئی آبادی اور شہریوں کی رجسٹریشن ضروریات کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین نادرا کی زیرنگرانی ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن نےنہ قطار، نہ انتظارویژن کے تحت شہریوں کی سہولت کیلئے ضلع لاہور کے 5ڈاکخانوں سمیت لاہور ریجن کے منتخب اضلاع کے11ڈاکخانوں میں خصوصی نادرا کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نادرا ترجمان کے مطا بق ڈی جی نادرا لاہور ریجن کی زیرنگرانی محکمہ پاکستان پوسٹ،پنجاب ریجن کے تعاون سے نادرا لاہورریجن کے منتخب اضلاع لاہور کینٹ، جی پی او ، مانگامنڈی، شیرشاہ کالونی، شاہدرہ، قلعہ شیخوپورہ، قصور، نارووال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور اوکاڑہ کے ڈاکخانوں میں شناختی کارڈ کی تجدید، ازدواجی حیثیت کی تبدیلی اور گم شدہ کارڈکے اجراء کی تمام تر سہولیات کی فوری و تیز تر فراہمی کیلئے خصوصی نادرا کاؤنٹر قائم کردئیے گئے ہیں۔اب شہری نادرا سینٹرز کے ساتھ ساتھ قریبی ڈاکخانوں میں بھی سہولت اور آسانی کے ساتھ اپنے قومی شناختی کارڈ کی تجدید و ترمیم اور گمشدہ کارڈ کے اجراء کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
خدمت کا عزم اور سہولت کا سفر، نادرا کے ساتھ ساتھ!
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شناختی کارڈ کی
پڑھیں:
مریم نواز کا بڑا اقدام، پنجاب وائلڈ لائف فورس میں پہلی بار خواتین کو شامل کر لیا گیا
لاہور:وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں خواتین کی ترقی کی ایک نئی تاریخ قائم کرتے ہوئے جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے پنجاب وائلڈ لائف فورس میں پہلی بار خواتین کو شامل کر لیا۔پنجاب وائلڈ لائف فورس میں 22 فی صد سے زائد کی شرح سے خواتین کی سلیکشن کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کی پہلی وائلڈ لائف فورس بنانے کا عمل جاری ہے۔وائلڈ لائف سپر وائزر کی آسامیوں پر کامیاب ہونے والی خواتین کی شرح 47.2 فی صد اور مرد امیدواروں کی شرح 48.6 فی صد ہے۔ وائلڈ لائف انسپکٹرز کے عہدوں پر 35مرد امیدوار اور 34خواتین سلیکٹ ہوئیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کامیاب ہونے والی خواتین کو مبارک دی۔سیینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ وائلڈ لائف فورس میں میرٹ پر بچیوں کی سلیکشن ان کی قابلیت اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خواتین کی ترقی کے وژن کی کامیابی ہے. پہلی بار ایک خاتون وزیراعلیٰ نے خواتین کی ترقی کے لئے اتنا بڑا قدم اٹھایا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہر بیٹی کو یہ اعتماد دینا ہے کہ ہر شعبے میں وہ قابلیت اور کامیابی کی مثال بن سکتی ہے. وائلڈ لائف فورس کا قیام جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ میں تاریخی سنگ میل ہے۔