گرانٹ ختم ہونے کے بعد مشہور امریکی یونیورسٹی کا 2 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
میڈیا کو جاری ایک بیان میں جان ہاپکنز یونیورسٹی نے کہا کہ یہ ہماری پوری کمیونٹی کے لیے ایک مشکل دن ہے، یو ایس ایڈ کی فنڈنگ میں 80 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی بندش اب ہمیں یہاں بالٹی مور اور بین الاقوامی سطح پر اہم کام ختم کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی مشہور جان ہاپکنز یونیورسٹی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ادارے کو دی جانے والی 80 کروڑ ڈالر کی گرانٹ ختم ہونے کے بعد امریکا اور بیرون ملک میں 2 ہزار سے زائد ملازمتیں ختم کر دے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں نوکریاں ختم کی جا رہی ہیں، اس میں تعلیمی ادارے کے لیے 247 مقامی امریکی ملازمین اور 44 ممالک میں امریکا سے باہر مزید ایک ہزار 975 نوکریاں شامل ہیں۔ ملازمتوں میں کٹوتیوں کا اثر یونیورسٹی کے بلومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ، میڈیکل اسکول اور بین الاقوامی صحت کے لیے منسلک غیر منافع بخش شعبوں پر پڑے گا۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں یونیورسٹی نے کہا کہ یہ ہماری پوری کمیونٹی کے لیے ایک مشکل دن ہے، یو ایس ایڈ کی فنڈنگ میں 80 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی بندش اب ہمیں یہاں بالٹی مور اور بین الاقوامی سطح پر اہم کام ختم کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔
20 جنوری کو اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ارب پتی ساتھی ایلون مسک نے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پیر کو کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 6 ہفتے کے جائزے کے بعد یو ایس ایڈ کے تمام پروگراموں میں سے 80 فیصد سے زائد کو ختم کر دیا ہے۔ امریکی غیر ملکی امدادی ایجنسی پر حملوں کے علاوہ ٹرمپ انتظامیہ جان ہاپکنز سمیت 60 امریکی یونیورسٹیوں کے کیمپسوں میں فلسطینی حامی مظاہروں کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا الزام ہے کہ مظاہرین یہود مخالف ہیں۔مظاہرین ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ امریکی حکومت غزہ پر امریکی اتحادی اسرائیل کے فوجی حملے پر تنقید کے ساتھ جوڑ رہی ہے، جس میں کم از کم 48 ہزار 515 فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکا نے نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی کو 40 کروڑ ڈالر کی گرانٹ اور معاہدے منسوخ کر دیے تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹرمپ انتظامیہ بین الاقوامی یو ایس ایڈ کروڑ ڈالر کے لیے رہی ہے کے بعد
پڑھیں:
کینیڈا کا جوابی وار،امریکا پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
کینیڈا نے امریکا پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی مصنوعات پر 29 ارب کینیڈین ڈالر سے زائد ٹیکس عائد کیا جائےگا۔رپورٹ کے مطابق ٹیرف امریکا کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیرف کے بدلے عائد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چند ہفتے قبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کی مصنوعات پراضافی 10 فیصد ڈیوٹی بھی عائد کی جائے گیا، نئے ٹیرف 10 فیصد ڈیوٹی کے علاوہ ہوں گے جو 4 فروری کولگائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے ان ممالک سے مہلک منشیات فینٹنل کی آمدکے باعث ٹیرف عائد کیا، چین کی مصنوعات پرامریکا کا مجموعی ٹیرف 20فیصد ہوجائے گا۔