کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والے کسی بھی گروہ کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی جب کہ انسداد دہشت گردی کے لیے جامع ایکشن پلان اور مستقل حکمت عملی پر مکمل عملدرآمد یقنی بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان اور عزم استحکام کی حکمتِ عملی پر فوری عمل درآمد پر زور دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے سپیکر کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف، پارلیمانی کمیٹی کے ارکان، سیاسی قائدین، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، اہم وفاقی وزراء اور فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کمیٹی نے ریاست کی پوری طاقت کے ساتھ اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے سٹریٹجک اور متفقہ سیاسی عزم پر زور دیتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے لیے قومی اتفاق کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی اور قوم پرست جماعتوں نے اس اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ اجلاس میں شرکت کے لیے عمران خان کو پیرول پر رہا کریں۔ خیال رہے کہ یہ اجلاس جعفر ایکسپریس پر عسکریت پسندوں کے حملے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران متعدد حملوں اور ہلاکتوں کے بعد منعقد ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے پروپیگنڈا پھیلانے، اپنے پیروکاروں کو بھرتی کرنے اور حملوں کو مربوط کرنے کے لیے دہشت گرد گروہوں کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کیا اور اس کی روک تھام کے لیے اقدامات پر زور دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے دہشت گردوں کے ڈیجیٹل نیٹ ورکس کے سدباب کے لیے طریقہ کار وضع کرنے پر بھی زور دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ دشمن قوتوں کے ساتھ ملی بھگت سے کام کرنے والے کسی بھی ادارے، فرد یا گروہ کو پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اعلامیے میں کمیٹی نے حزب اختلاف کے بعض اراکین کی عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ اس بارے میں مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی نے کہا کہ ایک مضبوط اور مربوط حکمت عملی کے تحت قومی سلامتی کو یقینی بنایا جائے اور دہشتگردوں کے سہولت کاروں کا خاتمہ ممکن بنانے کے لیے مربوط اور منظم حکمت عملی بنانا ہو گی۔

کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والے کسی بھی گروہ کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی جب کہ انسداد دہشت گردی کے لیے جامع ایکشن پلان اور مستقل حکمت عملی پر مکمل عملدرآمد یقنی بنایا جائے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی نے پروپیگنڈا پھیلانے، بے بنیاد بیانیہ گھڑنے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوششوں کی مذمت کی جب کہ سوشل میڈیا پر دہشت گردی کے بیانیے کو فروغ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی۔ کمیٹی نے دہشتگردوں کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کی سوشل میڈیا استعمال کو روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی کا مطالبہ کیا۔ 
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے کہا کہ پاکستانی اداروں کو قانون نافذ کرنے اور قومی سلامتی کے معاملات میں مکمل آزادی ہونی چاہیے، کمیٹی نے زور دیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے وسائل فراہم کیے جائیں۔

 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دہشت گردی کے قومی سلامتی ایکشن پلان مطالبہ کیا سوشل میڈیا کرنے والے حکمت عملی کمیٹی نے زور دیا کیا کہ کے لیے

پڑھیں:

چین میں کھپت بڑھانے کے لئے قومی خصوصی ایکشن پلان کا اجراء

 

بیجنگ: چین میں کھپت کو بھرپور طریقے سے بڑھانے، گھریلو طلب کو ہمہ جہت طریقے سے بڑھانے، آمدنی میں اضافہ اور بوجھ کو کم کرنے، اعلی معیار کی فراہمی کے ساتھ موثر طلب پیدا کرنے، کھپت کی خواہش  بڑھانے کے لئے کھپت کے ماحول کو بہتر بنانے، اور کھپت کو محدود کرنے والے غیر معمولی مسائل کو حل کرنے کے لئے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس اور چین کی ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے حال ہی میں “کھپت  بڑھانے کے لئے خصوصی ایکشن پلان” جاری کیا، اور تمام علاقوں اور محکموں سے مقامی حالات کی روشنی میں اس پر سنجیدگی کے ساتھ  عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے.
ایکشن پلان میں شہری اور دیہی آبادی  کی آمدنی بڑھانے کے لئے اقدامات، کھپت کی صلاحیت کو یقینی بنانے  کے اقدامات، خدمات کی کھپت کے معیار کو بہتر بنانے سے لوگوں کو فائدہ پہنچانے  کے اقدامات، بڑے پیمانے پر کھپت کو  اپ گریڈ کرنے  کے اقدامات، کھپت کے معیار کو بہتر بنانے کے اقدامات، کھپت کے ماحول کو بہتر بنانے کے  حوالے سے اقدامات ، پابندیوں کا جائزہ لینے اور بہتر بنانے  کے اقدامات اور ،حمایت کی پالیسی کو بہتر بنانے کے  اقدامات سمیت آٹھ حصے شامل ہیں.چین کے  تمام علاقوں اور محکموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ  مقامی حالات کے مطابق عملی اقدامات اُٹھاتے ہوئے  کھپت  بڑھانے کےلئے  مختلف پالیسیوں اور اقدامات کے تیز اور بہتر نفاذ کو   فروغ دیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی: ہر آپشن استعمال ہو گا، سوشل میڈیا پر بیانیے کو فروغ دینے والوں کیخلاف کارروائی: قومی سلامتی کمیٹی
  •  قومی سلامتی کمیٹی نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا اعلان کر دیا
  • نیشنل ایکشن پلان ٹو کے خد و خال
  • دہشتگردوں کو کوئی رعایت نہیں ‘ نیشنل ایکشن پلان دوبارہ کریں گے: ایاز صادق 
  • بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف بڑا آپریشن‘، قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس رواں ہفتے متوقع
  • ماضی کی طرح ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان بنا کر عملدرآمد کی ضرورت ہے، ایاز صادق
  • ماضی کی طرح ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان بنا کر اس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، اسپیکر ایاز صادق
  • ماضی کی طرح ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان بنا کر اس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، ایاز صادق
  • چین میں کھپت بڑھانے کے لئے قومی خصوصی ایکشن پلان کا اجراء