2025-04-13@18:42:19 GMT
تلاش کی گنتی: 509

«کیا کہ»:

    ایران نے سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے ۔ ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہےکہ 8 پاکستانیوں کے قتل کا واقعہ غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے.جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی پورے خطے میں دیرینہ اور مشترکہ خطرہ ہے.غدارعناصربین الاقوامی دہشتگردوں کےساتھ مل کر خطےمیں سلامتی اور استحکام کو نشانہ بناتے ہیں۔ایرانی سفارتخانے کی جانب سے واضح کیا گیا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کےمکمل خاتمےکےلیےتمام ممالک کو مشترکہ کوشش کرناہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں دہشت گردوں نے...
    ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تکنیکی و آئینی امور کو مشترکہ مفادات کونسل جیسے اعلیٰ سطحی فورمز پر حل کیا جائے، تحفظات سمیت سیاسی و سماجی حلقوں کی پانی تقسیم بارے تشویش پر سنجیدہ نوٹس لیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں تکنیکی و آئینی امور کو اعلیٰ سطحی فورمز پر ہی حل ہونا چاہیے، اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے، دریائے سندھ پر نئی نہروں کے معاملے پر عجلت سے گریز کیا جائے، معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں فی الفور زیر غور لایا جائے، قومی اہمیت کے حامل ایشوز کو باہمی افہام و تفہیم سے ہی حل ہونا چاہیے، اس بارے تحفظات کو سامنے رکھ...
    ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ پاکستانی موٹر میکینکس تھے۔ تمام افراد آٹوریپئرشاپ پر کام کرتے تھے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعہ پاکستانی سرحد سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا۔ تمام افراد کو ہاتھ، پیر باندھ کر قتل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا، جاں بحق افراد کا تعلق بہاولپور سے ہے، سیستان میں پاکستان مخالف تنظیم نے نشانہ بنایا۔ پاکستانی سفارت خانہ کے حکام تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کا قتل کیا گیا ہے، قتل ہونے والوں کا تعلق بہاولپور کے علاقے سے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو ایرانی سیستان بلوچستان صوبے میں قتل کیا گیا۔...
    عالمی برادری خصوصا امت مسلمہ کی مکمل خاموشی میں غزہ کے عوام کیخلاف غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج جنگ کے 554ویں روز بھی قابض و سفاک صیہونی مرڈر مشین غزہ میں ہر اُس چیز کو انسانیت سوز بمباری کا نشانہ بنا رہی ہے کہ جسمیں زندگی کا ذرا سا رنگ بھی باقی ہو! اسلام ٹائمز۔ جنگ غزہ کے آغاز کو 1 سال، 6 ماہ اور 6 دن گزر چکے ہیں جبکہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد قابض صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملوں کا نیا دور 18 مارچ کے روز شروع ہوا جس کے بعد سے وہ پہلے سے بھی کہیں بڑھ کر بے دردی کے ساتھ بے گناہ فلسطینی عوام...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء میاں اسلم قبال نے مقتدرہ کو مشورہ دیا ہے کہ آپ مان کیوں نہیں لیتے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام ٹی وی چینلز پر اینکرز روزانہ بیٹھ کر "پی ٹی آئی ٹوٹ گئی، پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر گیا" جیسی باتیں کرتے ہیں، پچھلے ڈھائی سال سے جو کچھ پی ٹی آئی کے ساتھ ہو چکا ہے، ہر طرح کا جبر، فسطائیت، گولیاں، بندوقیں سب کر کے دیکھ لیا، آپ نے زور لگا کر تحریک انصاف کی لیڈر شپ کو جیلوں میں ڈالا، اغواء کیا سب کچھ کر کے دیکھا،...
    اختیار ولی خان — فائل فوٹو ن لیگی رہنما اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، صوبے کے 3 ہزار اسکولوں میں پینے کا پانی تک نہیں ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی اختیار ولی نے نوشہرہ میں تقریب سے خطاب کیا۔ان کا کہنا ہے کہ اسکولوں سے متعلق کئی بل پاس پوتے ہیں لیکن پیسے ان کے اکاؤنٹ میں جاتے ہیں، پی ٹی آئی والے انتقام اور نفرت کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔ خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل پر لاہور میں جلسہ کیا جا رہا ہے: اختیار ولی خانمسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کے سرکاری وسائل...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو کی ناقابل شکست نصف سنیچری کی بدولت لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان شاداب خان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا اور لاہور قلندرز کی ٹیم بڑا اسکور نہ کرسکی اور 19.2 اوورز میں139 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا، دوسرے ہی اوور کی چوتھی گیند پر فخرزمان محض ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہیں اعظم خان نے ریلے میریڈتھ کی گیند پر کیچ کیا۔ پانچویں اوور میں محمد نعیم بھی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل بورڈ نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے ٹکراؤ کے سبب میچز کے اوقات کار تبدیل کرڈالے۔ پوڈکاسٹ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ میچز کے انعقاد کیلئے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے ٹکراؤ، کرکٹ شائقین اور براڈکاسٹرز کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے جبکہ آئی پی ایل میچز شام 7 بجے کھیلے جارہے ہیں، سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ نے اپنی منفرد پہنچان بنائی...
    ہیوی ٹریفک کے نظام پر آواز اٹھائی توالزام لگا آفاق شہر میں مہاجر اور پختونوں کو لڑوا رہا ہے کراچی میں گزشتہ روز منصوبہ بندی کے تحت واقعات رونما ہوئے ، سربراہ مہاجر قومی موومنٹ مہاجرقومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ آفاق احمد نے شہر کے سنگین مسائل حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کل جو واقعات رونما ہوئے وہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے لہٰذا حکومت امن و امان تباہ کرنے والوں کو گرفتار کرے ۔ مہاجرقومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ آفاق احمد نے کہا کہ گزشتہ رات نارتھ کراچی میں جو واقعہ رونما ہوا، 12 اپریل کو میں نے لوگوں کو درخواست کی تھی وہ سڑکوں پر اپنے حق...
    بالی ووڈ کی معروف ڈرامہ پروڈیوسر ایکتا کپور نے اپنے مشہور ڈرامے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کے دوسرے سیزن میں سمرتی ایرانی کی واپسی کی تصدیق کردی۔ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایکتا کپور نے اپنے کلٹ شو ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سمرتی ایرانی کی واپسی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ بھارتی پروڈیوسر نے نہ صرف شو کی واپسی کے بارے میں خبروں کی تصدیق کی بلکہ یہ بھی انکشاف کیا کہ دوسرا سیزن 150 اقساط پر مشتمل ہوگا۔ اس کے پیچھے کی وجہ بتاتے ہوئے، ایکتا نے انکشاف کیا کہ جب اصل ٹی وی شو ختم ہوا تو 2000 ایپی سوڈ تک پہنچنے میں 150 ایپی سوڈ کم...
    گرمی کا موسم شروع ہو چکا ہے اور بہت سے لوگ نئے ایئر کنڈیشنر خریدنے کی تیاری کر رہے ہوں گے۔ ایئر کنڈیشنر خریدنے سے پہلے کئی چیزوں پر غور کرنا ضروری ہوتا ہے، جن میں سے ایک اہم چیز “ٹنیج” ہے۔ آپ نے کا لفظ کئی بار سنا ہوگا اور بہت سے لوگ غلطی سے سمجھتے ہیں کہ یہ اے سی کے وزن کو ظاہر کرتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ یہ اصطلاح کچھ اور ہی معنی رکھتی ہے جو خریداری کے فیصلے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ جب آپ ایئر کنڈیشنر خریدنے جاتے ہیں تو اکثر یہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ “آپ کو کتنے ٹن کا اے سی چاہیے؟” مثلاً ایک ٹن،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دریائے سندھ سے مجوزہ کینال کی تعمیر کے خلاف قومی اسمبلی میں ایک قرارداد اسپیکر آفس میں جمع کرا دی ہے۔ قرارداد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، علی محمد خان، مجاہد خان اور دیگر اراکین کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چولستان کینال منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے تاکہ اس اہم قومی معاملے کو حل کیا جا سکے۔ متن کے مطابق، اجلاس پندرہ دن کے اندر طلب کیا جائے اور اس دوران سندھ کے کینال منصوبے پر تحفظات کو دور کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل( 10 میں شامل 6 ٹیموں کے کپتانوں نے اسلام آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے اس اہم ایونٹ کے لیے اپنے اپنے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔ شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ یہ ہماری اپنی لیگ ہے اور ہمیں اسے سپورٹ کرنا چاہیے، کرکٹ میں پچھلے 10 سالوں سے جتنے لوگ آرہے ہیں وہ پی ایس ایل کی پیداوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں ہمارا مقصد قومی ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کی فراہمی ہے، ہار جیت میچ کا حصہ ہے، اس بار نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ بن رہے ہیں اور میں اس حوالے سے...
    امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جو ممالک جوابی ٹیرف نہیں لگارہے ان کے لیے وقت کا اعلان کیا ہے، ٹیرف پر ہر کوئی ڈیل کرنا چاہتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مختصر وقت کے لیے ٹیرف کو واپس لیا ہے، لوگ ٹیرف کےبارے میں خوفزدہ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 90 دن کا وقفہ ان ممالک کے لیے ہے جنہوں نے اضافی ٹیرف عائد نہیں کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ بھی ڈیل ہوسکتی ہے، سب سے منصفانہ ڈیل ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹوں میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، انتظار کرنا ہوگا کہ ٹک ٹاک ڈیل پر چین کے ساتھ...
    راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے دعا کریں روشنی ہو جائے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 36 ہزار مقدمات 4 ماہ میں کیسے مکمل ہوں گے؟ ان مقدمات کا 4 ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچانا کافی مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ دکانداروں اور تاجروں کے کاروبار میں کمزوری آگئی ہے. ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے دعا کریں کہ روشنی ہو جائے. اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کیلئے بہتری کے حالات پیدا کرے. مقدمات میں نامزد 36 ہزار لوگوں کیلئے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے لیے ہفتے کے روز امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے تاہم کسی بھی نتیجے پر پہنچے کے لیے امریکہ کو فوجی کارروائیوں کی دھمکیاں دینا بند کرنا ہوں گی” واشنگٹن پوسٹ“ کے لیے لکھے گئے ایک مضمون میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کے لیے خلوصِ نیت سے کام کرنے کے لیے تیار ہے.(جاری ہے) عراقچی نے لکھا کہ ہم بالواسطہ مذاکرات کے لیے عمان میں ملاقات کریں گے یہ جتنا بڑا موقع ہے اتنا ہی بڑا امتحان بھی خیال رہے کہ پیرکے روز امریکی صدر ڈونلڈ...
    (گزشتہ سے پیوستہ) اے ایمان والو!ان کافروں کی طرح نہ ہونا جنہوں نے اپنے بھائیوں کے بارے میں کہا جب وہ سفر میں یا جہادمیں گئے کہ اگریہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مرتے اور نہ قتل کئے جاتے ۔ (سورہ آل عمران: 156) لیکن اصل بات یہ ہے کہ : کرِہ اللہ انبِعاثہم فثبطہم و قِیل اقعدوا مع القعِدِین اللہ نے ان کا اٹھنا پسند ہی نہیں کیا، اس لئے انہیں سست پڑا رہنے دیا اور کہہ دیا گیا کہ جو (اپاہج ہونے کی وجہ سے) بیٹھے ہیں، ان کے ساتھ تم بھی بیٹھ رہو۔ (سورہ توبہ: 46) خدا ہمیں ایسی بیوقوفانہ ’’دانشمندی‘‘سے بچائے اور جب تک جسم میں جان ہے، اہل حق کے ساتھ کھڑا ہونے، ان کی...
    ویب ڈیسک : کورنگی سے گرفتار 3 خطرناک دہشت گردوں کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گرفتار دہشت گرد انعام اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا والد ایف سی بلوچستان کا اہلکار تھا، سال 2010ء میں والد ریٹائرڈ ہوئے جس کے بعد ملزم حب اور کراچی کے مختلف علاقوں میں ملازمت کرتا رہا، 2013ء میں دوست محمد نامی دہشت گرد کے کہنے پر فتنہ الخوارج (تحریک طالبان پاکستان) میں شامل ہوا اور 2013ء میں ہی کالعدم تنظیم کے کمانڈر نیاز محمد سے ملاقات کی جس کے بعد دہشت گردانہ کارروائیوں میں شامل ہونے کی ہامی بھری اور اس کے بعد اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کی۔ سریے اور سیمنٹ کی...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء)پاکستان آرمی اور ائیر فورس کا مشترکہ فائر پاور کا عملی مظاہرہ ، فائر پاور مظاہرے میں جنگی حکمت عملی، دفاعی صلاحیتوں، فائر پاور اور کمیونیکیشن نیٹ ورک کی ہم آہنگی کا عملی نمونہ بھی پیش کیا گیا ، فائر پاور کے مظاہرے میں سپیشل سروس گروپ، آرمی ایوی ایشن اور ایئر ڈیفنس کی شاندار کارکردگی۔(جاری ہے) ٹلہ فیلڈفائرنگ رینج جہلم میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس کیلئے پاکستان آرمی اور ائیرفورس کے مشترکہ فائر پاور کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ، فائر پاور مظاہرے میں جنگی حکمت عملی، دفاعی صلاحیتوں، فائر پاور اور کمیونیکیشن نیٹ ورک کی ہم آہنگی کا عملی نمونہ بھی پیش کیا گیا ، فائر پاور کے...
    اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور جیل حکام نے دورانِ قید ان پر بدترین جسمانی اور ذہنی تشدد کیا۔  بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کئی قیدیوں نے دعویٰ کیا کہ انھیں کیمیکل سے جلایا گیا، برہنہ کر کے مارا گیا، بجلی کے جھٹکے دیے گئے اور کتوں سے ڈرایا گیا۔ 36 سالہ مکینک محمد ابو طویلہ کا کہنا تھا کہ اُن کے جسم پر کیمیکل پھینک کر آگ لگا دی گئی اور وہ جانوروں کی طرح تڑپتے رہے۔ بی بی سی نے ایسے پانچ قیدیوں سے انٹرویو کیے جنھیں حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد بغیر مقدمہ گرفتار کیا گیا تھا۔ قیدیوں کا کہنا ہے کہ...
    اسلام آباد پولیس نے اتوار کی رات پوش سیکٹر ایف 6 میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر غیر قانونی اسلحہ کی تشہیر پر معروف شخصیت فرخ کھوکھر کے 8 گارڈز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ فرخ کھوکھر کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا، تاہم پولیس نے گارڈز سے اسلحہ اور فرخ کھوکھر کی بم پروف گاڑی بھی قبضے میں لے رکھی ہے۔ اس واقعے کے بعد فرخ کھوکھر کی گرفتاری کی خبریں بھی میڈیا پر چلتی نظر آئیں تاہم فرخ کھوکھر کے خاندانی ذرائع نے گرفتاری کی خبروں کی تردید کی جبکہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد فرخ کھوکھر کو چھوڑ دیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے 12 کار چور...
    ممبئی کی ایک عدالت نے بالی ووڈ کی اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا کے خلاف دوبارہ قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ کے خلاف یہ وارنٹ سیف علی خان کے خلاف ایک کیس میں گواہی دینے کے لیے عدالت میں پیش نہ پر جاری کیا گیا ہے۔ یہ کیس 2012 میں ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ایک این آر آئی بزنس مین اقبال شرما پر مبینہ حملے سے متعلق ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 22 فروری 2012 کو اس وقت پیش آیا جب سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور، ان کی بہن کرشمہ کپور، ملائکہ اروڑا، امرتا اروڑا اور کچھ دیگر دوستوں کے ہمراہ ہوٹل میں ڈنر کیلئے...
    قومی ایئرلائن کی اسلام آباد سے پیرس جانیوالی پرواز میں مسافر نے فضائی میزبان پر تشدد کیا۔ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز میں مسافر نے سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر فضائی میزبان پر تشدد کیا۔ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ مسافر نے فلائٹ اسٹیورڈ سے بھی ہاتھا پائی کی، پیرس ایئرپورٹ پر کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا پرواز لینڈ ہوئی تو سیکیورٹی اہلکاروں نے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورس نے فضائی میزبان کا بیان ریکارڈ کر لیا۔
    لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز افسران نے خاتون پر تشدد کے کیس میں 3 خواتین پر مقدمہ درج کرواکر گرفتار کروادیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق خواتین کے سامان سے 24 سیکیورٹی کیمرے اور بھارتی کپڑا برآمد ہوا، کسٹمز ڈیوٹی کا کہا تو خواتین نے عملے سے جھگڑا کیا اور توڑ پھوڑ کی۔عینی شاہد کا کہنا ہے کہ کسٹمز کے عملے نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت نے ایف آئی آر خارج کرکے خواتین کو بری کردیا۔
    امت مسلمہ کے نام اہم پیغام میں سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ 13 اپریل کو کراچی میں "اسرائیل مردہ باد" کے عنوان سے ایک عظیم الشان مظاہرہ منعقد کیا جائے گا، جس میں پورے صوبہ سندھ سے عوام اسلامی جوش و جذبے اور اُمت کی وحدت کے پیغام کے ساتھ بھرپور شرکت کریں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جمعيت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ 10 اپریل کو تمام مکاتبِ فکر کے اشتراک سے ایک اہم قومی کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں فلسطین کے مسئلے پر ایک مشترکہ حکمتِ عملی اور متفقہ مؤقف طے کیا جائے گا۔ امت مسلمہ کے نام اہم پیغام میں سربراہ جے یو آئی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اپریل 2025)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ساری دنیا اور پاکستان کو پتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی بنیاد پر قید کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جب کہ یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم نے اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے، اسلام آباد کی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ حکمران ٹولہ جس دن یہ فیصلہ کر لے گا کہ ہم نے یہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان رہا ہو جائیں گے۔ ہم نے آنے والی نسلوں کیلئے ایک...
    مقررین نے کہا آج 57اسلامی ممالک میں سے5 میں جنگ جاری ہے اور ہم سب خاموش ہیں، غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کے باوجود کوئی مسلمان فلسطینی علاقہ چھوڑنے پر تیار نہیں، جبکہ چنگیز اور ہلاکو کے دور میں وہ بربریت نہیں ہوئی تھی جو آج اسرائیل نہتے فلسطینوں پر کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جب سے اسرائیل نے غزہ پر جارحیت کی ہم مظلوم فلسطینیوں کی اخلاقی اور مالی مدد کرتے چلے آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے زیراہتمام "غزہ میں اسرائیلی جاری بربریت اور اسلامی امہ کی ذمہ داریاں" کے عنوان سے سیمینار میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہم نے ترکیہ...
    رانا تنویر حسین(فائل فوٹو)۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ وہ سیاسی جماعت نہیں مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے، بانی پی ٹی آئی سمیت انتشار پسندوں کا ملکی سیاست میں کوئی کردار نہیں۔ شیخوپورہ کے علاقے شرقپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے کے پی حکومت کی حرکتوں پر بڑے صبر سے کام لیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کوئی ایسا ایکشن نہیں لیا جس سے کے پی حکومت ختم ہو۔ یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی دوغلی پالیسی کے ذریعے دھوکہ نہیں دے سکتے، رانا تنویر حسین قومی اسمبلی: رانا تنویر حسین اور اسد قیصر میں تلخ...
    جڑانوالہ میں اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے رکشہ کو روند ڈالا، حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ جڑانوالہ کے علاقے اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے رکشہ سواروں کو روند ڈالا، واقعے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مزید 3 زخمی دم توڑ گئے۔ رپورٹ کے مطابق مسافر بس جڑانوالہ سے قصور جارہی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔ Post Views: 1
    اختر مینگل کو پیغام دے دیا کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا، ترجمان بلوچستان حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )سربراہ بی این پی اختر مینگل کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ آج صبح اختر مینگل کو ایم پی او آرڈر سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے گرفتاری سے انکار کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کو پیغام دے دیا ہے کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا۔خیال رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ لک پاس پر دھرنا دسویں روز بھی جاری ہے۔ سربراہ بی این پی اختر مینگل نے کہا ہے کہ اسپیکر...
    ایکتا کپور کے مقبول ڈراموں میں شمار ہونے والا ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ دوبارہ نشر کیے جانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 3 جولائی 2000 کو شروع ہونے والا یہ ڈرامہ 6 نومبر 2008 کو اختتام پذیر ہوا تھا۔ اس میں مرکزی کردار سمریتی ایرانی (تُلسی) اور امر اوپادھیائے (مہیر) نے نبھائے تھے، اور اسے ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا یہ ایسا بھارتی ٹی وی ڈرامہ ہے جو بھارت سمیت پاکستان میں بھی ہر گھر میں دیکھا جاتا تھا۔ اب اس مقبول ڈرامے کے مداحوں کیلئے خوشخبری سامنے آئی ہے کہ ایکتا کپور اس ڈرامے کو ایک سیریز کے طور پر واپس لانے میں مصروف ہیں، اور اس میں...
    اسلام آباد: بی ایل اے کی جانب سے لسانی بنیادوں پر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل اور دہشت گردی کے خلاف پنجاب کے بعد سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی عوام نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بی ایل اے ہندوستان کے اشاروں پر بے گناہ پاکستانیوں کو لسانی بنیادوں پر قتل کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو سخت ترین سزا دی جائے اور انہیں پھانسی پر لٹکایا جائے۔ عوام کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیگر صوبوں کے لوگ بلوچ طلباء اور افراد کو اپنے گلے سے لگا کر رکھتے ہیں اور انہیں اپنا حصہ سمجھتے ہیں، لیکن بی ایل اے کی جانب سے پنجابیوں اور پختونوں کو لسانی...
    ایک دماغی امپلانٹ نے شدید فالج سے متاثر ایک خاتون کی آواز بحال کر دی۔ یہ کامیابی ان لوگوں کے لیے مواصلات کے حصول میں ایک اہم پیشرفت ہے جو بولنے کی صلاحیت سے محروم ہوگئے ہیں۔ پیر کے روز جرنل نیچر نیوروسائنس میں شائع ہونے والے ایک مطالعے میں تفصیل سے بیان ہونے والے اس امپلانٹ نے بات کرنے کے لیے پروستھیسس استعمال کرنے میں تاخیر کے مسئلے کو حل کیا ہے۔ محققین کی ٹیم (جس میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے کے محققین بھی شامل تھے) نے ایک مصنوعی ذہانت کا نظام تیار کیا ہے جو دماغی اشاروں کو آواز میں  ’نیئر-ریئل ٹائم‘ میں تبدیل اور اسٹریم کرتا ہے۔ مطالعے کے مصنف گوپالا انومانچیپلی کا کہنا تھا کہ ہمارا...
    امیر جماعت اسلامی سے ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی اور یہ مشن جاری رکھیں گے، انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔ شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے ان کے پیغام کا خیرمقدم کیا۔ اپنی گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی اور یہ مشن جاری رکھیں گے، انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ دوران گفتگو دونوں راہنماؤں نے غزہ...
    چندی گڑھ(نیوز ڈیسک )بیوی کی انسٹاگرام ویڈیونے پولیس کانسٹیبل شوہر کو نوکری سے معطل کرادیا۔ یہ واقعہ بھارتی شہر چندی گڑھ میں 20 مارچ کو پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں خاتون کو ایک مشہور ہریانوی گانے پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اردگرد ٹریفک جام ہو رہا ہے۔ خاتون اپنی نند کے ہمراہ گوردوارے گئی تھی جہاں سے واپسی پر انہوں نےانسٹاگرام کی ریل بنائی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل جسبیر نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس نے خاتون اور اسکی نند کے خلاف عوامی مقامات پر رکاوٹ ڈالنے اور عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات...
    ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے چوہنگ میں بارات کی آمد سے چند گھنٹے قبل دلہن کو  پُراسرار انداز میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق عزیز کالونی میں رات 3 بجے تک23 سالہ عائشہ کی مہندی کی تقریب جاری رہی لیکن صبح اس کی لاش بیڈ پر پڑی تھی، اسے سرمیں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ عائشہ کی اپنے ماموں زاد فلک شیر سے پسند کی شادی ہو رہی تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہےکہ نامعلوم افراد نےگھر میں گھس کرلڑکی کو قتل کیا تاہم پولیس نےمقتولہ کے بھائی دلاور اور بہنوئی عرفان کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر  فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار...
    دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج کیا گیا۔ خیر پور میں جی ڈی اے اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے احتجاج کیا، دادومیں ماہی گیر، خواتین جبکہ سکھر میں سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔ نوشہرو فیروز، سجاول سمیت دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا۔ خیرپور کے علاقے گمبٹ میں دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف جی ڈی اے اور سندھ یو نائیٹڈ پارٹی نے احتجاج کیا، جس میں زین شاہ، معظم علی عباسی، حلیم عادل شیخ، پیر سید اسماعیل شاہ اور دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ کینالز نکالنے سے کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں پانی کا بحران ہوگا۔کینالز نکالنے کےمنصوبےکے...
    بیان کے مطابق یمنی بحریہ، ڈرون یونٹ اور میزائل فورس نے ایک مشترکہ آپریشن میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس ٹرومین کو کروز میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں امریکی اہداف کے خلاف جدید فوجی کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔ یمنی بحریہ، ڈرون یونٹ اور میزائل فورس نے ایک مشترکہ آپریشن میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس ٹرومین کو کروز میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج نے آج دوسرے بیان میں اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکی اہداف کے خلاف مزید کارروائیاں کی ہیں۔یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا کہ امریکی دشمن نے صنعاء،...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2025ء) سابق وفاقی وزیر نے بجلی کی قیمت میں 6روپے کمی کو قوم سے مذاق قرار دے دیا ، کہا بجلی 30 روپے مہنگی کر کے 6 روپے سستی کر دی، پی ٹی آئی دور میں بجلی یونٹ کی اوسط قیمت 16 روپے تھی جو اب 45 روپے سے زائد ہو چکی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کیے جانے کے اعلان پر سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی جانب سے ردعمل دیا گیا۔ حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بجلی پہلے 30 روپے مہنگی کر کے 6 روپے سستی کر دی۔ پی ڈی ایم حکومت نے اوسطاً بجلی کی قیمت میں 30 روپے فی یونٹ کا اضافہ...
    مستونگ میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ یہ فیصلہ ہم کرینگے کہ کوئٹہ میں کس جگہ بیٹھنا اور احتجاج کرنا ہے، آپ نہیں کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل نے ترجمان حکومت بلوچستان، ڈی آئی جی کوئٹہ اور ڈی سی کوئٹہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ہم کریں گے کہ کوئٹہ میں کس جگہ بیٹھنا اور احتجاج کرنا ہے، آپ نہیں کریں گے۔ یہ ہماری مرضی ہے کہ ہم کوئٹہ میں بیٹھیں یا ہاکی گراؤنڈ میں، یہ فیصلہ آپ کا نہیں، ہمارا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ میں جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ...
    پشاور(بیورو رپورٹ) وزیر اعلی خیبر  پی کے علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے صوبے کے پن بجلی کے خالص منافع کے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔  مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 161(2) میں پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے۔ آئین کے مطابق پن بجلی گھروں سے حاصل ہونے والے منافع کی رقم متعلقہ صوبوں کو ملنا ہے، جبکہ اس کی شرح کا تعین مشترکہ مفادات کونسل نے کرنا ہے۔  مشترکہ مفادات کونسل نے 1991 میں قاضی کمیٹی میتھاڈالوجی (کے سی ایم) کی منظوری دی تھی، جس کے تحت 1992 میں اس وقت کے شمال مغربی سرحدی صوبے (خیبر پختونخوا) کو چھ...
    اسلام ٹائمز: دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی کارروائیوں کے باوجود، ٹی ٹی پی ابھی بھی ایک مضبوط اور مستقل خطرہ بنی ہوئی ہے، جو سیاسی عدم استحکام، بدعنوانی اور کمزور سرحدی کنٹرول کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔ سیکیورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر بنیادی وجوہات جیسے حکومتی ناکامیاں، حل طلب سرحدی مسائل اور سیاسی بیگانگی کو حل نہ کیا گیا تو یہ بغاوت مزید بڑھے گی، جو پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو مزید پیچیدہ کر دے گی۔ خصوصی رپورٹ:  افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد، کالعدم ٹی ٹی پی سمیت متعدد تکفیری اور نسلی علیحدگی پسند پاکستان مخالف نے اپنی کارروائیوں اور تنظیمی ساخت میں اہم تبدیلیاں کرنے کی وجہ سے سنگین سیکیورٹی چیلنج...
    دوسرا ون ڈے؛ ٹاپ آرڈر مکمل ناکام، کیویز کے ہاتھوں پاکستان کو شکست WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز ہیملٹن: نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 84 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ہیملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 6.2 اوورز میں 54 رنز کی شراکت قائم کی، لیکن اسی اسکور پر نک کیلی 31 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ رہیس ماریو 18،...
    برطانوی پولیس نے ملٹن کینز ریلوے اسٹیشن کے باہر ایک مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ واقعہ برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق 12 بجکر 55 منٹ پر پیش آیا، مشتبہ شخص کے بارے میں رپورٹ کیا گیا تھا کہ وہ ایک فائر آرم سے مسلح ہے۔ پولیس افسران نے بتایا کہ انہوں نے مشتبہ شخص پر گولیاں چلانے سے پہلے اسے چیلنج کیا تھا۔ ٹیمز ویلی پولیس کا کہنا ہےکہ مذکورہ شخص کی زندگی بچانے کے اقدامات فوری طور پر کیے گئے لیکن اسے ایک بجکر 44 منٹ پر مردہ قرار دے دیا گیا۔ ملٹن کینز سٹی کونسل میں کونسلر اور کنزرویٹو گروپ کی گروپ شازنا مزمل نے واقعے پر اپنے گہرے صدمے کا...
    سیالکوٹ میں سکھ برادری کی جانب سے عید ملن پارٹی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں میں باباگرو نانک کی جگہ پر قبضے کو واگزار کروایا گیا ہے جبکہ ابھی بھی مذہبی مقامات پر قبضہ موجود ہے جسے واگزار کروایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک فتنہ جسے محبت سے ختم کیا جاسکتا ہے۔ اپنے آبائی حلقے سیالکوٹ میں سکھ برادری کی جانب سے عید ملن پارٹی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں میں باباگرو نانک کی جگہ پر قبضے کو واگزار کروایا گیا ہے جبکہ ابھی بھی مذہبی مقامات پر قبضہ موجود ہے جسے...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ نے پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی فرحان ملک کو عدالتی تحویل میں لےکر جیل بھیجنےکا حکم دے دیا۔ ایف آئی اے نے صحافی فرحان ملک اور دیگر کو ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان غیر قانونی کال سینٹر صحافی فرحان ملک کی ایما پر چلاتے تھے جبکہ ملزم نے جج کے سامنے بیان دیا کہ صحافی فرحان ملک سے نہ کبھی ملا نہ دیکھا، فرحان ملک کو پہلی بار ریمانڈ کے دوران لاک اپ میں دیکھا۔ جبران ناصر ایڈووکیٹ نے پوچھا فرحان ملک کے ریمانڈ کے دوران ایف آئی اے نے کیا برآمد کیا؟ جس پر تفتیشی افسر نے کہا جو آلات برآمد ہوئے وہ...
    وزیر اعظم کا بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر سے رابطہ، رہنماؤں کا تعلقات مضبوطی کی مشترکہ خواہش کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سال UNGA اور D-8 سربراہی اجلاس کے دوران نیویارک اور قاہرہ میں اپنی گرمجوش اور نتیجہ خیز ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سیاحت میں مثبت رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے...
    امریکی میڈیا کو گذشتہ روز دیئے گئے انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایران نیوکلیئر پروگرام پر بات چیت سے انکار کو جاری رکھا تو اسکے بہت برے نتائج ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو ایران پر بمباری ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران معاہدہ نہیں کرتا تو ایران پر پہلے کی طرح سیکنڈری ٹیرف عائد کروں گا۔ امریکی میڈیا کو گذشتہ روز دیئے گئے انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایران نیوکلیئر پروگرام پر بات چیت سے انکار کو جاری رکھا تو اس کے بہت برے نتائج ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں (ایران کو)...
    مرکزی ریلی مٹھی میں مسجد زہرہ (س) سے نکالی گئی، جو شاہی بازار سے ہوتی ہوئی تھر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلسطین میں جاری ظلم و ستم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صحرائی شہر تھرپارکر میں امام خمینیؒ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے جعفریہ الائنس اور شیعہ علماء کونسل سمیت دیگر شیعہ تنظیموں کے زیرِ انتظام ملک بھر کی طرح ضلع تھرپارکر کے مختلف شہروں میں یوم القدس کے موقع پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ تحصیل مٹھی، اسلام کوٹ، ننگرپارکر، ڈانو داندل، آدم رند سمیت مختلف علاقوں میں بعد از نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں بڑی...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملا وہ تمام باتوں سے واقف تھے، بانی پی ٹی آئی نے مجھے کہا کہ میں نے جو کیا وہ ٹھیک کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملا وہ تمام باتوں سے واقف تھے، عمران خان نے مجھے کہا کہ میں نے جو کیا وہ ٹھیک کیا۔ ...
    بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کو حال ہی میں اپنے میلبورن کنسرٹ میں 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سوشل میڈیا پر انج کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں گلوکارہ کو روتے ہوئے اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں ایک شخص کو چیخ کر کہتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے، ’واپس جاؤ! اپنے ہوٹل میں آرام کرو‘، جب کہ دوسرے شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا، ’یہ ہندوستان نہیں ہے، تم آسٹریلیا میں ہو۔‘ کنسرٹ میں موجود مداحوں نے مزید کہا کہ ہم تین گھنٹے سے انتظار کر رہے ہیں اب واپس چلی جاؤ۔ جس پر گلوکارہ جذبات پر قابو نہ پاتے ہوئے اسٹیج پر ہی...
    ایم این اے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے اہداف سے ہٹ گئی ہے، پی ٹی آئی کوسیاسی اتحاد بنانے سے پہلے پارٹی کے اندراتحاد پیدا کرنا ہوگا ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ایک سال سے تحریک انصاف بمقابلہ تحریک انصاف جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے اہداف سے ہٹ گئی ہے،میرا ڈسپلن کا مسئلہ ہوگا کیا باقیوں کا بھی یہی مسئلہ تھا،باقی وکلا کوکیوں فارغ کیا گیا، ہم سب کی شناخت ہی وکالت ہے،عمران خان کو وکلا کے بارے میں غلط گائیڈ کیا جاتا ہے۔ایم این اے کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی سے نکال دیا بہت شکریہ، میرے خلاف آج تک گالم...
    سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ قیادت کے دور میں عمران خان کو حکومت جتنی دیر اندر رکھ سکی وہ رکھے گی کیونکہ عدالتوں کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کروایا جا سکتا۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں فواد چوہدری نے پارٹی میں فارورڈ بلاک کا زمہ دار شبلی فراز اور سلمان اکرم راجا کو قرار دیا جنہوں نے عمران خان کو 23 موجودہ ارکان اسمبلی اور سینیٹ کی لسٹ دے کر انہیں نکالنے کی سفارش کی۔ ’سلمان راجا جیسے بونے پی ٹی آئی چلائیں گے تو ایسا ہی ہوگا۔ جب آپ 23 ایم این ایز اور سینیٹرز کی لسٹ عمران خان کو دیں گے...
    عید کے موقع پر وفاقی حکومت نے 3 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جبکہ اسکولوں نے موسم بہار کی چھٹیاں بھی دیدی ہیں جس کی وجہ سے بچے بھی 7 اپریل تک فارغ ہوں گے، اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اگر آپ سیر وتفریح کے خواہشمند ہیں تو خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقوں کا رخ کرسکتے ہیں، جہاں عید کی تعطیلات میں بھی سیاحوں کے لیے انتظامات کیے جاتے ہیں۔ ماہ رمضان کے دوران سیاحتی علاقوں میں رش معمول سے کم ہوتا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان ضروری مرمت اور تزئین وآرائش کا اہتمام کرتے ہیں، بیشتر اپنے اسٹاف کو رمضان میں چھٹیاں بھی دیدیتے ہیں تاکہ عید کے موقع پر کاروبار کے دوبارہ آغاز...
    یک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی سے نکال دیا بہت شکریہ، میرے خلاف آج تک گالم گلوچ جاری ہے، اب میں بھی گالم گلوچ، سازشیوں سے دو،دو ہاتھ کروں گا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی اتحاد بنانے سے پہلے پارٹی کے اندر اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ایم این اے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے اہداف سے ہٹ گئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ایک سال سے تحریک انصاف بمقابلہ تحریک انصاف جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف...
    فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد سوفٹ ٹارگٹ پرحملہ کرتے ہیں، پی ٹی آئی والے دہشت گردوں سے ہمدردی کرتے ہیں۔؟ سی ٹی ڈی کمزور ہونے کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی ہوتی ہے، دہشت گردی کے خلاف بیان دینے کے بجائے پی ٹی آئی اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ریڈ کارپٹ بچھا کر دہشت گردوں کو آباد کیا۔ اپنے آبائی علاقے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ افغان بارڈر پر 1400   چوکیاں قائم ہیں، سرحد پر باڑ لگانے کا کام 92...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں سال شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے، حکومت کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چین کے باؤ فورم کے دوران بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے پر توجہ دی جائے گی، ریئل اسٹیٹ، ریٹیل اور زراعت جیسے شعبوں کو ٹیکس نظام میں شامل کیا جائے گا، اس سال کے دوران شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے، شرح سود میں کمی سے اقتصادی ترقی کیلئے حالات مزید بہتر ہوں گے۔ امریکی وزیر دفاع کے بازو پر بنے'کافر'...
    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کا ایک اور وفد جلد پاکستان کا دورہ کر ے گا، پراپرٹی کی خریداری و فروخت پر آئی ایم ایف ایک حد تک ریلیف دینے پر آمادہ ہوگیا ہے۔ اگلے سال کا بجٹ تیار کرنےسے پہلے آئی ایم ایف کا ایک اور وفد جلد پاکستان کا دورہ کر ے گا۔ اس دورے میں آئی ایم ایف سے نئے مالی سال 2025-26 کے بجٹ پر مشاورت کی جائے گی۔ اس کےعلاوہ آئن لائن مذاکرات بھی جاری رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ پر فیس ٹو فیس اور آن لائن مشاورت جاری رہے گی، آئی ایم ایف سے مشاورت کے بعد بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، نئے مالی...
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ : فوٹو فائل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کے جائزے کےلیے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، کمیٹی وزیراعظم کی ہدایت پر نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم کی گئی ہے۔وزارت قانون کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے متعلق مقدمات کے جلد فیصلے کیلئے اصلاحات متعارف کروائی جائیں گی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے کیس کا دفاع کیا نہ استغاثہ کے گواہوں پر جرح کی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے بعد نیوز کانفرنس میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ امید ہے کہ فیصلے کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل نمبر...
    فوٹو: فائل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیگل ریفامز کےلیے پلان طلب کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے ایڈووکیٹ جنرل امجد پرویز کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت آتے ہی سفارشوں کی لائن لگ گئی لیکن کسی بھی سفارش پر عمل نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ لا آفیسرز کی 100 فیصد میرٹ پر تعیناتی ہونی چاہیے، بھرتی پر انگلی نہیں اٹھنی چاہیے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی بزدار حکومت سے بہتر، 53 فیصد کی رائے کراچی پنجاب سے نصف سے زائد شہریوں نے وزیر اعلیٰ... مریم نواز کا کہنا تھا کہ زیادتی کے واقعات کا سن کر سر...
    کثیرالجہتی اداروں سے کچھ ممالک کی دستبرداری کے باوجود ہمارا عزم مزید پختہ ہوا ہے، چین فرانس مشترکہ بیانیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز بیجنگ:پیرس معاہدے کی دسویں سالگرہ کے موقع پر چین اور فرانس نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اور فرانس نے ایک کثیر جہتی فریم ورک کے اندر اس دور میں بڑے چیلنجوں کا مناسب حل فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔ کچھ ممالک سائنسی اتفاق رائے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں اور کثیر الجہتی اداروں سے دستبردار ہو رہے ہیں، اس سے ہمارا عزم مزید پختہ ہو گا اور ہم اپنے عمل کو مزید مضبوط بنائیں گے ۔ دونوں فریقوں نے...
    بھارت(نیوز ڈیسک) بھارت بھر میں مختلف آن لائن پیمنٹ ایپس پر یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یوپی آئی) سروسز متاثر ہوگئیں، جس کے باعث صارفین کو لین دین میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بدھ کی شام 7 بج کر 50 منٹ تک یوپی آئی کی خرابی سے متعلق 2,750 شکایات موصول ہوئیں۔ ویب سائٹ کے مطابق، گوگل پے صارفین کی جانب سے 296 شکایات درج کرائی گئیں، جبکہ پے ٹی ایم سے متعلق 119 اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے پلیٹ فارم پر 376 صارفین نے سروس متاثر ہونے کی اطلاع دی۔ ایس بی آئی صارفین کی اکثریت نے فنڈ ٹرانسفر اور آن لائن بینکنگ میں مسائل کا سامنا کرنے کی شکایت کی۔ ایک...
    گینگ وار کمانڈر نے پولیس اہلکار سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں اب آپ بھی ڈیوٹی کرو، اب پورے شہر میں کارروائی کروں گا، دیکھو تم اب، بہت آرام کرلیا آپ لوگوں نے، پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ اب ہم بھی آرام سے نہیں ہیں، ہم تیار بیٹھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گینگ وار کمانڈر نے پولیس کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اتنے لوگ ماروں گا کہ مجبور ہو جاؤ گے۔ پولیس اہل کار اور گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ منظرعام پر آگئی ہے، جس میں گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو نے کہا کہ چھالیہ کا دو نمبر کام کریں گے اور پیسے...
    بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیرشرعی قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کے نتیجے میں پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر شرعی قرار دیدیا۔رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ نکاح سے قبل زوجین کے تھیلسیمیا یا دیگر کسی متعدی مرض کے ٹیسٹ کروانے کو اختیاری طورپر نکاح نامہ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے، البتہ شرعا نکاح کرنا فریقین کی مرضی پر منحصر ہوگا۔اسلامی نظریاتی کونسل نے کا کہنا ہے کہ اسلامی اصطلاحات جیسے صلا،آیت،مسجد وغیرہ کی انگلش ٹرانسلیشن کے بجائے اصل عربی الفاظ ہی استعمال کئے جائیں، بجلی چوری روکنے...
    اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کے نتیجے میں پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر شرعی قرار دیدیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ نکاح سے قبل زوجین کے تھیلسیمیا یا دیگر کسی متعدی مرض کے ٹیسٹ کروانے کو اختیاری طورپر نکاح نامہ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے، البتہ  شرعاً نکاح کرنا فریقین کی مرضی پر منحصر ہوگا۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے کا کہنا ہے کہ اسلامی اصطلاحات جیسے صلاة،آیت،مسجد وغیرہ کی انگلش ٹرانسلیشن کے بجائے اصل عربی الفاظ ہی استعمال کئے جائیں،  بجلی چوری روکنے کے لیے اہل علم و فکر آواز بلند کریں۔ کونسل کا کہنا تھا کہ نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو کنٹریبیوٹری پینشن فنڈ کا پابند کیا جاسکتا...
    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک موقع پر انہیں لگا تھا کہ ان کے حریف سلمان خان اور شاہ رُخ خان ان کا کیرئیر ختم کر کے انہیں بالی ووڈ سے نکالنا باہر کرنا چاہتے تھے۔ مشہور فلم دنگل ریلیز کے بعد سب سے زیادہ ہٹ فلموں میں سے ایک تھی۔ اس میں عامر خان، فاطمہ ثنا شیخ، سانیا ملہوترا اور دیگر نے شاندار پرفارمنس دی اور خوب داد سمیٹی۔ اس فلم نے عامر کی ناقابل یقین جسمانی تبدیلی اور کردار کے لیے ان کی لگن کی وجہ سے بھی توجہ حاصل کی۔ تاہم دنگل اسٹار عامر خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ابتدائی طور پر اس فلم کو قبول کرنے...
    بالی ووڈ اداکارہ کلکی کیکلا نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ وہ پروڈیوسر سے اتنا پریشان ہوئیں کہ دل چاہا کہ کانٹا انکے پیٹ میں مار دیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اس وقت کا ذکر کیا جب ایک پروڈیوسر نے ان سے کہا کہ وہ اپنی مسکراہٹ کی لکیروں کو ٹھیک کرنے کےلیے فلرز لگوائیں۔ کلکی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جھریوں سے مطمئن ہیں اور اپنی شکل و صورت کو بدلنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتیں۔ ایک انٹرویو میں کلکی نے انکشاف کیا کہ ایک پروڈیوسر نے انہیں چہرے پر فلرز لگوانے کا مشورہ دیا، یہ پروڈیوسر اپنی سابقہ گرل فرینڈ (جو کہ ایک معروف اداکارہ تھی) کے زیادہ بوٹاکس کروانے پر طنز بھی کر رہا...
    سٹی 42: بہادر خیل کرک کے دشوار گزار پہاڑوں میں سے سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کا مشترکہ آپریشن کیا گیا ،   بد نام زمانہ کلیم اللّٰہ گروپ کے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ، علاقے میں سکیورٹی پوسٹس قائم کر دی گئیں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کے دہشت گردوں پرکاری ضرب لگانے کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تسلسل میں کوہاٹ ریجن کے علاقے بکولہ بدینے کے دشوار گزار پہاڑوں میں انتہائی خطرناک اور بدنام زمانہ کلیم اللہ گروپ سمیت دیگر دہشت گرد دھڑوں کے خلاف ایک جائنٹ آپریشن شروع کیا گیا جس میں کرک کی ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے...
    ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 400-500 کلومیٹر جنوب مغرب میں کافا زون اپنے سرسبز و شاداب مناظر، گھومتی ہوئی پہاڑیوں اور بھرپور حیاتیاتی تنوع کے لیے جانا جاتا تھا۔  اس علاقے کے لوگ اپنی بھیڑ بکریاں کو گاؤں سے دور چھوٹی سرسبز پہاڑیوں تک لے جاتے تھے، جہاں وہ گھاس اور دیگر پودے کھاتیں اور سرے شام لوٹ اتیں۔ دوسروں کی طرح ایک نوجوان اخمد کلدی بھی اپنی بھیڑ بکریوں کو ان چراگاہوں میں لے جایا کرتا تھا۔ تاھم  کالدی اپنی 2 درجن بھر بھیڑ بکریوں کے بارے میں فکر مند رہتا تھا، جو ہمیشہ کم دودھ اور سست رہتی تھیں۔ ایک دن اُس نے چراگاہ کا علاقہ بدل دیا، کیونکہ وہ اِنہیں ایک نیا ماحول دینا چاہتا...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نماز بھی پڑھتی ہیں اور روزے بھی رکھتی ہیں۔ منال خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’آپ لوگوں نے میری کل والی ویڈیو کو بہت پسند کیا اور لوگوں نے سوال کیا کہ کیا آپ نماز پڑھتی ہیں؟ تو میں نے سوچا آج ابھی ابھی نماز پڑھی ہے اور اللہ سے آپ لوگوں کے لیے اور اپنے لیے دعا کی ہے تو دکھا دیتے ہیں کہ ہم نماز پڑھتے ہیں، روزہ رکھتے ہیں ۔ ہم بھی مسلمان ہیں۔ اور ناخنوں پر نیل پالش بھی نہیں لگاتے اور...
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے رمضان منی وی لاگ سیریز میں سحری بناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی دی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر کو دوستوں کے ہمراہ کچن میں کھڑے ہو کر سحری بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہانیہ عامر کہتی ہیں کہ ’میں بہترین کھانا بناتی ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میرے جاننے والے کہیں کہ اب کھانا بنا کر کھلاؤ، کیونکہ میں یہ نہیں کروں گی اور اس ویڈیو کے بعد میں یہی ظاہر کروں گی کہ مجھے کچھ بنانا نہیں آتا‘۔ یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کس خفیہ پراجیکٹ کی تیاری کر رہے ہیں؟ ویڈیو میں پڑوسیوں نے شور ہونے کی شکایت...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ڈیل کی سیاست نے ہمیشہ پاکستان کون قصان پہنچایا، ڈیل کے عمل نے سیاسی سپیس کو ختم کیا ہے، ہم جمہوری عمل کےذریعے سیاسی سپیس کو واپس لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلایا جائے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی بند کمرے میں میٹنگ کا فیصلہ اچانک کیا گیا، ہمارے پاس کسی سے بھی مشاورت کرنے کا موقع نہیں تھا، اپوزیشن نے مشاورت کے بعد اجلاس میں...
    پارک کی ازسرنو تزئین و آرائش کے بعد اس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ ہم نے ڈسٹرکٹ سینٹرل ہو یا ڈسٹرکٹ کورنگی ہو یہاں بڑے بڑے منصوبوں پر کام کیا ہے، سڑکیں، پل، انڈر پاسز، پارکس، پلے گراؤنڈز سب بنائے ہیں، سب سے زیادہ کام کورنگی میں کئے گئے ہیں اور آج یہ پارک بھی پیپلز پارٹی کی کاوشوں کی ایک کڑی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے تحت کراچی میں تمام ٹاؤنز میں 8 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبے کلک کے تحت جاری ہیں، جبکہ مزید 10 ارب کے منصوبے آئندہ ماہ سے شروع ہوجائیں گے، پیپلز پارٹی...
    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جامع پیکج تیار کیا جارہا ہے جس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ پاور ڈویژن کے امور پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر میں مزید اصلاحات کرتےہوئے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف فراہم کیا جائےگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاور ڈویژن جائزہ اجلاس شہباز شریف وزیر اعظم
    نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کو 115 رنز سے شکست دے دی، 221 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ماؤنٹ مانگا نوئی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے، جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ محمد حارث 2، حسن نواز، سلمان علی آغا اور شاداب خان ایک ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے، عرفان خان 24 رنز بناکر ہمت ہارگئے، خوشدل شاہ صرف 6 رنز بناسکے جبکہ عباس آفریدی بھی ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے، نیوزی لینڈ کی جانب سے...
    تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب شیخوپورہ پولیس نے گزشتہ روز اغواء کیے جانے والا 4 دن کا نومولود بازیاب کروا کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے اغوا نومولود بازیابایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ملزم نے اولاد نہ ہونے پر نومولود بچے کو اغواء کرنے کا اعتراف کیا ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود سے بچے کو نامعلوم خاتون اور مرد نے اغوا کیا تھا، تاہم نومولود کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
    بھارتی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق 2 مقدمات میں حتمی رپورٹس ممبئی کی عدالت میں پیش کردی ہیں، جن کے مطابق ان کی بظاہر پراسرار موت کے پیچھے کسی ’فاؤل پلے‘ کو ثابت کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ سی بی آئی نے اگست 2020 میں پٹنہ میں سوشانت سنگھ کے والد کے کے سنگھ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے بعد تفتیش کا آغاز کیا، انہوں نے اداکارہ ریا چکرورتی اور دیگر پر خودکشی میں معاونت، مالی فراڈ اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سوشانت کی موت خودکشی نہیں تھی، سلمان خان کی سابقہ...
    ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان تعلق اعتدال کی طرف آرہا ہے، رویوں میں نرمی آرہی ہے، ایک دوسرے کو سمجھنے کے مواقع مل رہے ہیں، اچھی سمت ہے، جس کیطرف سفر ہو رہا ہے، میں ان رویوں کو ہمیشہ بہتر رکھنے کے لیے بات کر رہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جنگ افغانستان کیلئے مفید ہے نہ پاکستان کیلئے، اگر ہم جنگ کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں تو قدم روک لینا چاہیئے، جامع حکمت عملی کی طرف جانا چاہیئے۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کو...
    فوٹو: فائل جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جنگ افغانستان کیلئے مفید ہے نہ پاکستان کیلئے، اگر ہم جنگ کےلیے آگے بڑھ رہے ہیں تو قدم روک لینا چاہیے، جامع حکمت عملی کی طرف جانا چاہیے۔نجی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے حوالے سے ریاست کی غلطیوں کا بڑا عمل دخل ہے، افغان جنگ کے بعد مہاجرین ایران کی طرف بھی گئے، ایران نے افغان مہاجرین کو تو جگہ دی لیکن جنگ کےلیے بیس کیمپ نہیں بنایا، ہم نے پاکستان میں جنگ کےلیے بیس کیمپ بنایا۔انہوں نے کہا کہ جب لفظ جہاد استعمال ہوگا تو مذہبی لوگ ہی اس طرف جائیں...
    بیجنگ :حال ہی میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چین کے جنوب مغربی صوبوں گوئی چو اور یوننان کا دورہ کیا۔ یوننان کے شہر لی جیانگ میں، شی جن پھنگ نے لی جیانگ ماڈرن فلاور انڈسٹریل پارک کا دورہ کیا، اور مقامی حالات کے مطابق خصوصی زراعت کو فروغ دینے کی مقامی صورتحال کا معائنہ کیا۔مقامی تاجروں سے بات چیت کے دوران شی جن پھنگ نے کہا کہ آپ کا کاروبار بہت خوشحال ہے جو جدید زرعی ترقی کی سمت کے عین مطابق ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کی زندگی پھولوں کی طرح خوبصورت رہے۔صوبہ گوئی چو کے دورے کے دوران شی جن پھنگ نےچاؤشینگ ڈونگ گاؤں میں ڈونگ ثقافتی نمائش گاہ کا دورہ کیا اور...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں اپنے شوہر، اداکار وکی کوشل کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ کترینہ نے بتایا کہ وکی ان کی بات کہنے سے پہلے ہی ان کا مطلب سمجھ جاتے ہیں اور یہ بھی جان لیتے ہیں کہ کب انہیں گھر سے باہر جانا ہوگا۔ کترینہ اور وکی نے دسمبر 2021ء میں راجستھان میں شادی کی تھی اور تب سے یہ جوڑی مداحوں میں بے حد مقبول ہے۔ دونوں اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں فوربس انڈیا لیڈرشپ ایوارڈز میں شرکت کے دوران کترینہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ جب بھی ان کے گھر پر ان کے بیوٹی برانڈ...
     اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ ہائی کوٹ اورلاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں سے 34.5 ارب روپے کی خطیر رقم قومی خزانے میں جمع ہوئی جس سے صحت، تعلیم و دیگر عوامی فلاحی منصوبے بنائے جائیں گے،اسی طرح کے مزید اقدامات سے ہم پاکستان کو بہت جلد خود کفیل بنائیں گے۔ بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کے معاشی اصلاحات کے وژن اور ایف بی آر کی کارکردگی میں بہتری کے نتیجے میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم نے فنانس ایکٹ 2023 میں بینکوں کی اضافی آمدن ( ونڈ-فال آمدن) پر لگائے گئے ٹیکس کے حکم امتناع کے مقدمات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر قانون، وزیر خزانہ، اٹارنی جنرل اور...
     وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کو حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چینلجز کا سامنا ہے ، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں ، لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں ۔ان کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اور آبادی ملک کیلئے بڑے خطرات ہیں ، موسم سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لئے فنڈ کا نظام لائیں گے ۔سینیٹر محمد اور نگزیب نے بتایا کہ دو ہفتوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے فنانسنگ پرآئی ایم...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کو حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھاکہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں ، لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اور آبادی ملک کیلئے بڑے خطرات ہیں ، موسم سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لئے فنڈ کا نظام لائیں گے۔سینیٹر محمد اور نگزیب نے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے معاملے پرحکومتی وزیر اور اپوزیشن رہنما میں نوک جھونک  کی حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس کے معاملے پر وزیر مملکت ریلویز بلال اظہر کیانی اور سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا کے درمیان نوک جھونک ہوئی۔ "جیو نیوز کے پروگرام" کیپٹل ٹاک" میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء 90 فیصد کیسز میں اسمبلی میں موجود ہوتے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا بولے آج ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے حکومت کو چارج شیٹ کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کیسا کھانا دیا جا رہا ہے ۔۔۔؟ صاحبزادہ حامد رضا...
    پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے معاملے پر وزیر مملکت ریلویز بلال اظہر کیانی اور سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا کے درمیان نوک جھونک ہوئی۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء 90 فیصد کیسز میں اسمبلی میں موجود ہوتے ہیں۔صاحبزادہ حامد رضا بولے آج ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت کو چارج شیٹ کیا ہے۔بلال کیانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے عمر ایوب کی تقریر کے بعد احتجاج کرتے ہیں، کاغذات پھاڑتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔حامد رضا نے سوال کیا کہ جب ہمارے ارکان کو پکڑا جائے، تشدد کیا جائے کیا تو ہم ایوان میں احتجاج نہ کریں؟ بلال کیانی نے کہا کہ ایک سال سے وزیراعلیٰ علی...
    جمعرات کو اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ کے ذریعے ابو عبیدہ نے یمن اور اس کے عوام کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم برادر یمن میں اپنے مخلص بھائیوں کو ان کے باوقار موقف اور غزہ میں اپنے عوام کی براہ راست حمایت پر سلام پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے عرب ممالک اور مسلمان اقوام کے آزاد اور زندہ ضمیر عوام سے مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے جنگ میں حصہ لینے اور غزہ کی حمایت اور پشت پناہی کا سفر جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پورا عالم اسلام فلسطینیوں کے لیے اٹھ کھڑا ہو مجرم...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کیا آپ کو معلوم ہے کہ 20 مارچ کو خوشی کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس موقع پر دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025 میں اس سال بھی یورپی ملک فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔یہ مسلسل 8 واں سال ہے جب فن لینڈ کے حصے میں یہ اعزاز آیا جبکہ ڈنمارک، آئس لینڈ، سوئیڈن اور نیدر لینڈز بالترتیب دوسرے سے 5 ویں نمبر پر خوش ترین ملک قرار پائے۔مگر سوال یہ ہے کہ آخر ایشیا میں کونسا ملک ایسا ہے جو خوشی کے معاملے میں سرفہرست رہا یا کونسا مسلم ملک...
    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی سعودی عرب کے ولی عہد اور  وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار،  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز بھی ملاقات میں موجود  تھے.ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا اور اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے سعودی عرب کے عزم کو سراہا، جو پاکستان کی اقتصادی ترقی...
    جدہ(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھے. ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا اور اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے سعودی عرب کے عزم کو...