وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جامع پیکج تیار کیا جارہا ہے جس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

پاور ڈویژن کے امور پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر میں مزید اصلاحات کرتےہوئے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف فراہم کیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاور ڈویژن جائزہ اجلاس شہباز شریف وزیر اعظم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاور ڈویژن جائزہ اجلاس شہباز شریف شہباز شریف

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے جدہ سے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد:

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے جدہ سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

گورنر جدہ عزت مآب شہزادہ سعود بن عبد اللہ بن جلاوی نے وزیراعظم کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ دورہ سعودی عرب کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

دورے کے دوران وزیراعظم نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم عزت مآب محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت کو فروغ دینے، کلیدی شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے اور وسیع تر اقتصادی تعاون کو سہل بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی آمد، روضہ رسول ﷺ پر حاضری، ریاض الجنۃ میں نوافل کی ادائیگی

علاوہ ازیں وزیراعظم نے سعودی وزیر سرمایہ کاری عزت مآب خالد الفالح اور اقتصادی امور کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کے سربراہ عزت مآب محمد التجویری سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے اور پاکستان میں مزید سعودی سرمایہ کاری لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورے کے آخر میں مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں روضہ رسول پر حاضری دی اور مکہ مکرمہ میں وفد سمیت عمرہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم کا رمضان ریلیف پیکیج، مستحقین کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رقم منتقل
  • بجلی قیمت میں کمی کے جامع پیکیج کا اعلان جلد ہوگا،وزیراعظم
  • سستی بجلی پیکج جلد آئے گا، معاشی استحکام حاصل کر لیا، نظام کی درستگی جاری: وزیراعظم
  • بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق پیکج کا اعلان جلد کیا جائے گا؛ وزیر اعظم
  • بجلی کی قیمت میں کمی کے جامع پیکج کااعلان جلد ہوگا، وزیراعظم
  • شمسی توانائی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، بجلی قیمت میں کمی کے جامع پیکج کا اعلان جلد ہوگا، وزیراعظم
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب مکمل، جدہ سے اسلام آباد روانہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے جدہ سے اسلام آباد روانہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے جدہ سے اسلام آباد روانہ