Islam Times:
2025-03-21@11:00:39 GMT

یمن نے ثابت کیا کہ غزہ تنہا نہیں ہے، ابو عبیدہ

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

یمن نے ثابت کیا کہ غزہ تنہا نہیں ہے، ابو عبیدہ

جمعرات کو اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ کے ذریعے ابو عبیدہ نے یمن اور اس کے عوام کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم برادر یمن میں اپنے مخلص بھائیوں کو ان کے باوقار موقف اور غزہ میں اپنے عوام کی براہ راست حمایت پر سلام پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے عرب ممالک اور مسلمان اقوام کے آزاد اور زندہ ضمیر عوام سے مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے جنگ میں حصہ لینے اور غزہ کی حمایت اور پشت پناہی کا سفر جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پورا عالم اسلام فلسطینیوں کے لیے اٹھ کھڑا ہو مجرم صہیونی دشمن کی کمر توڑ کر اسے اپنی جارحیت روکنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ کے ذریعے ابو عبیدہ نے یمن اور اس کے عوام کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم برادر یمن میں اپنے مخلص بھائیوں کو ان کے باوقار موقف اور غزہ میں اپنے عوام کی براہ راست حمایت پر سلام پیش کرتے ہیں۔ وہ الاقصیٰ اور فلسطین کے ساتھ اپنی وفاداری کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں مگر وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج یمن کے میزائلوں نے غزہ کے میزائلوں کو تل ابیب کے آسمان سے جوڑ کر اس بات کو ثابت کیا ہے کہ غزہ تنہا نہیں ہے اور اس کے پیچھے قوم کے آزاد افراد ہیں جو اسے متکبر دشمنوں کے حوالے نہیں کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں اپنے کہا کہ

پڑھیں:

رواں برس پاک تیونس سیاسی مشاورتی اجلاس اور تیونس کے وزیر خارجہ کا دورہ پاک تیونس تعلقات میں اہم ثابت ہو گا،تیونس کی ناظم الامور

رواں برس پاک تیونس سیاسی مشاورتی اجلاس اور تیونس کے وزیر خارجہ کا دورہ پاک تیونس تعلقات میں اہم ثابت ہو گا،تیونس کی ناظم الامور WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(عباس قریشی)پاکستان میں تیونس کی ناظم الالمور دورسف معروفی نے کہا ہے کہ پاک تیونس باہمی اقتصادی تجارتی حجم صرف 14 ملین ڈالرز ہے اس کو بہتر بنانا ہو گا،باہمی اقتصادی حجم کو باہمی سیاسی تعلقات کی سطح پر لانا ہو گا ادارہ برائے تزویراتی مطالعہ جات نے آج تیونس کا 69 واں یوم آزادی منایا۔
تقریب سے خطاب میں تیونس کی ناظم الالمور دورسف معروفی عرفاوئی نے کہا کہ پاک تیونس تعلقات کی ابتدا 1950 میں ہوئی پاکستان نے تیونس کی جنگ آزادی میں ناقابل فراموش حمایت فراہم کی پاکستان کے ساتھ تعلقات بہترین ہیں تاہم باہمی اقتصادی تجارت کا حجم صرف 14 ملین ڈالرز ہے اس کو بہتر بنانا ہو گا دورسف معروفی عرفاوئی نے واضح کیا کہ جلد پاکستان اور تیونس کے مابین سیاسی مشاورت کا دور اسلام آباد میں منعقد ہو گاجبکہ تیونس کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط متوقع ہیں
مہمان خصوصی سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا پاکستان نے تیونس،الجزائر سمیت متعدد ممالک کی جنگ آزادی کی حمایت کی،جنگ آزادی میں حبیب بورگیبہ، محمد الفراش کو پاکستان نے پاسپورٹ فراہم کئے حبیب بورگیبہ بھی قائد اعظم و کمال اتا ترک کے انتہائی معترف رہے مشاہد حسین سید کا کہنا تھادنیا میں رونما ہوتی تیز رفتار تبدیلیوں میں افریقی ممالک بالخصوص تیونس کا اہم کردار ہے پاکستان اور تیونس متعدد عالمی فورم پر اکٹھے ہیں قبل ازیں،تیونس میں پاکستانی سفیر جاوید عمرانی کا کہنا تھا کہ ٹیلیکام، سیاحت،زراعت میں پاک تیونس تعلقات میں اضافہ گنجائش موجود ہے اس موقع پر تیونس کی ٹقافت کی عکاسی کے لیے خصوصی سٹال بھی سجایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی نے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے قومی سلامتی میٹنگ کا بائیکاٹ کیا: کامران ٹیسوری
  • کراچی، گورنر سندھ کا عوامی انداز برقرار، خداداد کالونی میں سحری کی تقریب سے خطاب
  • ’’لب پہ آتی دعا بن کے تمنّا میری‘‘
  • مسلمانان عالم غزہ کی نصرت کیلئے آگے بڑھیں، القسام بریگیڈ کی اپیل
  • رواں برس پاک تیونس سیاسی مشاورتی اجلاس اور تیونس کے وزیر خارجہ کا دورہ پاک تیونس تعلقات میں اہم ثابت ہو گا،تیونس کی ناظم الامور
  • راکیش روشن خود پر حملے کے بعد سے اپنے سیکیورٹی گارڈز سے خوف محسوس کرنے لگے
  • وزیراعظم کی کپاس کی بحالی پر خصوصی توجہ نہایت حوصلہ افزا ہے۔ کپاس بحالی کے لیے پچھلے دو ماہ سے مسلسل کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں جو اپنے اجلاس منعقد کر چکی ہیں - چیئرمین ٹاسک فورس بحالی کاٹن صنعت (ایف پی سی سی آئی ) ملک سہیل طلعت
  • قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ پر جمعیت علماء اسلام کا پارٹی موقف سامنے آ گیا
  • پشاور میں گرفتار کالعدم تنظیم کے کارندے کو 14 سال قید