سندھ حکومت نے یہ تاثر ختم کیا کہ صرف اپنے ووٹرز کے علاقوں میں کام کرتی ہے، سعید غنی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
پارک کی ازسرنو تزئین و آرائش کے بعد اس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ ہم نے ڈسٹرکٹ سینٹرل ہو یا ڈسٹرکٹ کورنگی ہو یہاں بڑے بڑے منصوبوں پر کام کیا ہے، سڑکیں، پل، انڈر پاسز، پارکس، پلے گراؤنڈز سب بنائے ہیں، سب سے زیادہ کام کورنگی میں کئے گئے ہیں اور آج یہ پارک بھی پیپلز پارٹی کی کاوشوں کی ایک کڑی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے تحت کراچی میں تمام ٹاؤنز میں 8 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبے کلک کے تحت جاری ہیں، جبکہ مزید 10 ارب کے منصوبے آئندہ ماہ سے شروع ہوجائیں گے، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت نے اب اس تاثر کو ختم کیا ہے کہ وہ صرف اپنے ووٹرز کے علاقوں میں کام کرتی ہے، ہم نے ڈسٹرکٹ سینٹرل ہو یا ڈسٹرکٹ کورنگی ہو یہاں بڑے بڑے منصوبوں پر کام کیا ہے، جلد ہی تمام پارکس اور پلے گراؤنڈز سے کمرشل سرگرمیوں کے خاتمے کے لئے محکمہ بلدیات کو ہدایات دے دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں کلک کے تحت بارہ دری پارک کی ازسرنو تزئین و آرائش کے بعد اس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ مشیر سید نجمی عالم، معاون خصوصی رضا ہارون، سینیٹر مسرور احسن، صدر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل سردار خان، شہزاد مجید، نیاز احمد خان، دل محمد، ٹاؤن چیئرمین عاطف خان، پی ڈی کلک عائشہ عزیز و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت نے اب اس تاثر کو ختم کیا ہے کہ وہ صرف اپنے ووٹرز کے علاقوں میں کام کرتی ہے، ہم نے ڈسٹرکٹ سینٹرل ہو یا ڈسٹرکٹ کورنگی ہو یہاں بڑے بڑے منصوبوں پر کام کیا ہے، سڑکیں، پل، انڈر پاسز، پارکس، پلے گراؤنڈز سب بنائے ہیں، سب سے زیادہ کام کورنگی میں کئے گئے ہیں اور آج یہ پارک بھی پیپلز پارٹی کی کاوشوں کی ایک کڑی ہے۔ پارکس اور پلے گراؤنڈز میں بازار اور دیگر کمرشل سرگرمیوں کے سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ میں اس حوالے سے محکمہ بلدیات کے تحت جلد ہی ایک آرڈر نکلوا دوں کہ پارکس پا پلے گراؤنڈز میں کسی قسم کی کمرشل سرگرمیاں نہ ہوں اور اگر کہی کچھ قانونی معاملات ہوئے تو ان کو بھی حل کردیا جائے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح وہ بڑے پارکس جہاں عوام کی آمدورفت زیادہ ہے، ان کو ترجیحی بنیادوں پر ازسر نو تزئین و آرائش کی جائے اور اس کا انتظام متعلقہ ٹاؤنز کے سپرد کردیا جائے تاکہ وہ ان کی بھرپور دیکھ بھال کرسکے اور اگر محدود وسائل کے باعث ٹاؤنز کو کسی قسم کی کوئی مشکلات پیش آتی ہیں تو سندھ حکومت اس کو حل کرنیکی بھرپور کوشش کرے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈسٹرکٹ سینٹرل پلے گراؤنڈز پیپلز پارٹی سندھ حکومت نے کہا کہ کیا ہے کے تحت
پڑھیں:
عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے ماتحت تعلیمی اداروں، سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں 4 اپریل کو عام تعطیل ہوگی۔ پیپلز پارٹی کے بانی کی برسی کے موقع پر پارٹی کی جانب سے 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں پارٹی کے مرکزی رہ نما، وزرا، سینٹرز، ممبران اسمبلی اور کارکنان شرکت کریں گے۔