بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک موقع پر انہیں لگا تھا کہ ان کے حریف سلمان خان اور شاہ رُخ خان ان کا کیرئیر ختم کر کے انہیں بالی ووڈ سے نکالنا باہر کرنا چاہتے تھے۔

مشہور فلم دنگل ریلیز کے بعد سب سے زیادہ ہٹ فلموں میں سے ایک تھی۔ اس میں عامر خان، فاطمہ ثنا شیخ، سانیا ملہوترا اور دیگر نے شاندار پرفارمنس دی اور خوب داد سمیٹی۔ اس فلم نے عامر کی ناقابل یقین جسمانی تبدیلی اور کردار کے لیے ان کی لگن کی وجہ سے بھی توجہ حاصل کی۔

تاہم دنگل اسٹار عامر خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ابتدائی طور پر اس فلم کو قبول کرنے میں ہچکچا رہے تھے اور انہیں شبہ تھا کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے ان کے کیریئر کو سبوتاژ کرنے کے لیے ہدایت کار نتیش تیواری کو اس پروجیکٹ کی پیشکش لے کر ان کے پاس بھیج کر سازش کی ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

ایک حالیہ انٹرویو میں عامر خان نے دنگل پر اپنے ابتدائی ردعمل کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب نتیش تیواری نے اسکرپٹ پڑھ کر سُنایا تو وہ فوری طور پر متاثر ہوئے اور اسے قبول کرنے کے لیے بے چین ہوگئے۔ تاہم دھوم 3 میں انہوں نے 9.

67 فیصد جسمانی چربی کے ساتھ ایک دبلی پتلی اور فٹ جسامت بنائی تھی اس کے بعد خود کو 55 سالہ بڑھے ہوئے وزن کیساتھ چار بیٹیوں کے باپ کے طور پر تصور کرنا مشکل محسوس کیا۔

اداکار نے بتایا کہ کیونکہ ماضی میں تینوں ’خانز‘ کے درمیان اختلافات بھی رہے ہیں اس لئے دنگل کے کردار کیلئے درکار سخت جسمانی تبدیلی نے انہیں سوچنے پر مجبور کردیا اور انہیں شک ہوا کہ سلمان خان اور شاہ رُخ خان نے ان کا بالی ووڈ کیرئیر ختم کرنے اور انہیں انڈسٹری سے باہر نکال پھینکنے کیلئے ایک بوڑھے باپ کے کردار کی آفر بھیجوائی ہے۔

ابتدائی طور پر عامر نے نتیش تیواری سے کہا کہ وہ فلم کو مزید 10-15 سال کے لیے روک دیں، کیونکہ یہ کردار بعد کے مرحلے میں ان کے لیے بہتر ہوگا۔ تاہم فلمساز عامر خان کے ہی ساتھ فلم بنانے پر بضد تھے۔

اداکار نے کہا کہ مگر اس فلم کی زبردست کہانی نے انہیں اس قدر متاثر کیا کہ وہ اسے دماغ سے نکال نہ سکے اور فیصلہ کیا کہ وہ فلم کریں گے اور اگر یہ فلم ان کے کیرئیر کی آخری فلم ثابت ہوئی تو ایسا ہی صحیح۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ کے لیے

پڑھیں:

پاکستانی اداکار کوئی دہشت گرد نہیں، بھارت انھیں ویزا جاری کرے، سلمان خان

سلمان خان پاکستانی اداکاروں کو اپنی فلموں میں سائن کرکے ان کے ساتھ کام کرنے کو بے تاب نظر آتے ہیں۔

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا شاید ہی کوئی ایسا اداکار ہو پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش نہ رکھتا ہو اور اب اس فہرست میں بجرنگی بھائی جان کے نام کا بھی اضافہ ہوگیا۔

فلم سکندر کی تشہری مہم کے دوران سلمان خان نے پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں دبنگ اسٹار نے کہا کہ آپ لوگ حکومت سے اجازت لے آئیں، میں تو پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔

سلمان خان نے کہا کہ پاکستانی اداکار کوئی دہشت گرد نہیں کہ انھیں بھارتی ویزا نہ دیا جائے۔ وہ بھی ہماری طرح بس ایک فنکار ہیں اور فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ 

دبنگ اسٹار نے حال ہی میں چیمپئنز ٹرافی میچوں کے تناظر میں کہا کہ اگر بھارتی حکومت پاکستانی اداکاروں کو ویزے جاری نہیں کرتے تو پھر میں بھی کرکٹ کھیلوں گا۔ 

یاد رہے کہ 2016ء سے مودی سرکار نے پاکستانی اداکاروں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سلمان خان کا فلموں کی کامیابی کے لیے کبھی دعا نہ کرنے کا انکشاف
  • پاکستانی اداکار کوئی دہشت گرد نہیں، بھارت انھیں ویزا جاری کرے، سلمان خان
  • عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار کیوں قرار دیا؟
  • عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار قرار دیدیا؛ وجہ بھی بتادی
  • چاہتی ہوں ہانیہ عامر میرے بھائی سلمان خان سے شادی کر لیں، راکھی ساونت
  • بالی ووڈ میں گندی فلمیں بنتی ہیں، سلمان خان
  • سلمان خان نے برسوں بعد سنجے دت کیساتھ فلم کرنے کا اعلان کردیا
  • عامر خان فلمی رازوں سے پردہ اٹھانے کےلیے یوٹیوب پر آگئے
  • پانی خطرناک مسئلہ، ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا ضروری ہے، خورشید شاہ
  • میں چاہتی ہوں ہانیہ عامر میرے بھائی سلمان خان سے شادی کرلے، راکھی ساونت