ویب ڈیسک : کورنگی سے گرفتار 3 خطرناک دہشت گردوں کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گرفتار دہشت گرد انعام اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا والد ایف سی بلوچستان کا اہلکار تھا، سال 2010ء میں والد ریٹائرڈ ہوئے جس کے بعد ملزم حب اور کراچی کے مختلف علاقوں میں ملازمت کرتا رہا، 2013ء میں دوست محمد نامی دہشت گرد کے کہنے پر فتنہ الخوارج (تحریک طالبان پاکستان) میں شامل ہوا اور 2013ء میں ہی کالعدم تنظیم کے کمانڈر نیاز محمد سے ملاقات کی جس کے بعد دہشت گردانہ کارروائیوں میں شامل ہونے کی ہامی بھری اور اس کے بعد اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کی۔

سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں

ملزم نے انکشاف کیا کہ 2013ء میں پاکستان سے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ بذریعہ شوال بارڈر افغانستان کے علاقے سٹہ کنڈو گیا جہاں اسلحہ اور ایمونیشن کمانڈر نیاز نے فراہم کیا، افغانستان میں موجود کیمپ میں 30 سے 32 دیگر ساتھی (طالبان) موجود تھے جبکہ ان کا امیر ملا منصور افغانی نامی شخص تھا جو کہ افغانستان میں رہائش کے دوران ایک ماہ تک نیٹو افواج کے خلاف لڑتا رہا اور پھر واپس پاکستان آگیا۔

دہشت گرد انعام اللہ نے مزید بتایا کہ واپس آنے کے بعد  (فتنہ الخوارج) کے کمانڈر عبدالحمید کے گارڈ کے طور پر ڈیوٹی کرتا رہا، ملزم نے سال 2016ء میں وزیرستان کے علاقے میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے دوران 3 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ سال 2016ء میں آرمی چیک پوسٹ پر بھی حملے کا انکشاف کیا  جس میں دو فوجی جوان زخمی جبکہ ایک جوان شہید ہوا تھا۔

یتیم ،بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں چھت، معیاری تعلیم فراہم کرنا قابل تحسین : مریم نواز

گرفتار دہشت گرد طائب کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم نے اگست 2023ء میں کالعدم تنظیم کے کارندے گل نور کے کہنے پر فتنہ الخوارج میں شمولیت اختیار کی، 29 اگست 2023ء کو ملزم کا بھائی عبدالرزاق اپنے گاؤں ماموخیل میں موجود تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مارا گیا جس کے بعد 2023ء میں فتنہ الخوارج کے کمانڈر عبدالحمید عرف فکرمند نے پیغام دیا کہ بھائی کی موت کا بدلہ لینے کیلئے ہم ساتھ ہیں۔

ملزم نے 2023ء میں ہی مالاگان کے علاقے میں مختلف ہتھیاروں کی تربیت حاصل کی، ملزم نے پہلی کارروائی 2023ء میں کمانڈر عبدالحمید عرف حمیدو کے کہنے پر کی جس کے دوران جانی خیل قلعہ میں واقع آرمی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا اس حملے کے دوران ایک فوجی جوان شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ 2024ء میں سینا تنگ کے پہاڑوں میں آرمی کانوائے کو نشانہ بنایا گیا اس حملے کے دوران 4 فوجی جوان زخمی ہوئے تھے۔ دوران تفتیش دہشت گرد نے کالعدم تنظیم کے کارندوں کو کراچی میں سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روپوشی اختیار کرنے میں بھی مدد فراہم کرنے کا انکشاف کیا۔

ہال روڈ؛ موبائل اسیسریز کا کاؤنٹر لگانے پر گولیاں چل گئیں

گرفتار تیسرے دہشت گرد نعیم اللہ نے انکشافات کیے کہ وہ 2017ء میں کورنگی مہران ٹاؤن میں قائم گارمنٹس فیکٹری میں ہیلپر کے طور پر کام کرتا رہا اسی دوران ملزم نے اپنے والد اور تحریک طالبان پاکستان (فتنہ الخوارج) کے کمانڈر مومن خان سے متاثر ہو کر تحریک طالبان پاکستان (فتنہ الخوارج) میں شمولیت اختیار کی۔

گرفتار ملزم کا والد 2007ء سے 2018ء تک فتنہ الخوارج کا کمانڈر رہا اس دوران متعدد شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں بھی ملوث رہا۔

گھوٹکی: دوست نے دوست کا سر تن سے جدا کر دیا، قاتل گرفتار

دوران تفتیش دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ عسکری ٹریننگ وزیرستان سے حاصل کی جبکہ 2019ء میں کمانڈر نور زیب کے کہنے پر جانی خیل کے علاقے میں آرمی کیمپ پر حملہ کیا اور اس حملے کے دوران ایک فوجی جوان شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے جس کے بعد 2020ء میں پاکستان آرمی کی تیچی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے دوران بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

اس حملے میں چار فوجی جوان زخمی ہوئے جبکہ جوابی فائرنگ سے دہشت گرد نعیم اللہ کے 2 ساتھی کاروان افغانی اور منصور افغانی بھی زخمی ہوئے تھے۔

نقل مافیا سرگرم،مختلف شہروں میں پرچے سوشل میڈیا پر آؤٹ

تفتیشی رپورٹ کے مطابق جون 2024 میں جانی خیل ضلع بنوں میں ملزم نے اپنے پڑوسی گل مینہ اور سلام نامی شخص کو قتل کیا تھا، ملزم نے بتایا 2009ء میں ملزم کے گھر پر سیکیورٹی فورسز کے چھاپے کے دوران سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاؤں ناکوڑی ضلع بنوں میں ملزم کے گھر کے اوپر بنکر کو سیکیورٹی فورسز نے گولے کا فائر کر کے تباہ کر دیا گیا۔

دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ والد کا فتنہ الخوارج کا کمانڈر ہونے کے باعث شناختی کارڈ بلاک ہوا جس کے بعد ملزم نے اپنے دادا نظیر خان کی ولدیت پر اپنا شناختی کارڈ بنوایا، گرفتار دہشت گرد کے مطابق اس کا والد اور سابق کالعدم تنظیم کا کمانڈر مومن خان 20 مارچ 2018ء کو سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران مارا گیا تھا، گرفتار تینوں دہشت گردوں نے دوران تفتیش اپنے دیگر 19 ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے ہیں جبکہ دہشت سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے بعد روپوشی اختیار کرنے کیلئے مختلف اوقات میں کراچی کے علاقے کورنگی میں واقعے گارمنٹس فیکٹری میں محنت مزدوری کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کراچی میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے جسے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی بروقت کارروائی نے ناکام بنا دیا اور تینوں دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ فتنہ الخوارج کے دیگر کارندوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز نے انکشاف کیا کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج دوران تفتیش چیک پوسٹ پر پر حملہ کیا کے کہنے پر زخمی ہوئے فوجی جوان کے کمانڈر جس کے بعد کے مطابق کے علاقے کے دوران اس حملے

پڑھیں:

لاہور: خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

گجرپورہ پولیس نے خاتون سعدیہ کے قتل کے چند گھنٹوں کے بعد ہی فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔خاتون کا قاتل اس کا شوہر عارف نکلا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کو چند گھنٹے قبل گجر پورہ کے علاقہ میں رکشہ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکاء اور انچارج چوکی کرول گھاٹی شجاع اللہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔

پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔

ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکاء نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے آلہ قتل برآمد کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا؛ لکی پولیس کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک 
  • وزیراعظم شہباز شریف کا افغان حکومت کو دہشت گردوں کو لگام ڈالنے کا مشورہ
  • خیبرپختونخوا کے عوام فتنتہ الخوارج کیخلاف متحد، دہشت گردوں کو گاؤں سے بھاگنے پر مجبور کر دیا
  • لکی پولیس کا دہشتگردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
  • کراچی: سولجز بازار سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار
  • لوئردیر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،صدر،وزیراعظم ،وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • کراچی: سولجر بازار میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
  • نجی ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش 10افراد گرفتار
  • لاہور: خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی، پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان متعدد مقابلے، ایک ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار