فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد سوفٹ ٹارگٹ پرحملہ کرتے ہیں، پی ٹی آئی والے دہشت گردوں سے ہمدردی کرتے ہیں۔؟ سی ٹی ڈی کمزور ہونے کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی ہوتی ہے، دہشت گردی کے خلاف بیان دینے کے بجائے پی ٹی آئی اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ریڈ کارپٹ بچھا کر دہشت گردوں کو آباد کیا۔ اپنے آبائی علاقے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ افغان بارڈر پر 1400   چوکیاں قائم ہیں، سرحد پر باڑ لگانے کا کام 92 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اپنا فرض نبھانے کے بجائے روزانہ کوئی بہانہ بناتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے گریبان میں جھانکیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری جنگ ان سے ہے جن سے مساجد بھی محفوظ نہیں، یہ کونسا جہاد ہے رمضان میں حملے کیے جائیں، یہ جہاد نہیں دہشت گردی ہے، دہشت گردی کی جنگ ہم سب نے مل کر لڑنی ہے، فوج تو اپنا فرض نبھا رہی ہے۔

طلال چودھری نے کہا کہ 4 ہزار دہشت گردوں کے لیے کس نے ریڈ کارپٹ بچھایا تھا۔؟ بانی پی ٹی آئی نے ریڈ کارپٹ بچھا کردہشت گردوں کو آباد کیا، خیبرپختونخوا کے اداروں کو کس نے بہتر کرنا تھا۔؟ خیبرپختونخوا کی پولیس کو کس نےجدید اسلحہ اور تربیت دینی تھی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کہاں ہے، کتنا فعال ہے۔؟ پنجاب میں سی ٹی ڈی اور سیف سٹی کو فعال بنایا گیا، علی امین گنڈا پور طعنہ دینے سے پہلے اپنا فرض پورا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد سوفٹ ٹارگٹ پرحملہ کرتے ہیں، آپ دہشت گردوں سے ہمدردی کرتے ہیں۔؟ سی ٹی ڈی کمزور ہونے کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی ہوتی ہے، دہشت گردی کے خلاف بیان دینے کے بجائے پی ٹی آئی اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، دہشت گردوں کو رمضان المبارک کے تقدس کا بھی خیال نہیں، یہ جنگ پاکستان کی جنگ ہے، دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو طلال چودھری پی ٹی آئی کرتے ہیں سی ٹی ڈی

پڑھیں:

اسلام آباد میں تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پی ایف یو جے اور صحافی برادری کا احتجاج

اسلام آباد میں تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پی ایف یو جے اور صحافی برادری کا احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)نے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کیا، جس میں میڈیا ورکرز کی عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی اور پیکا ایکٹ کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔

پی ایف یو جے کے رہنما افضل بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے احتجاج کا مقصد میڈیا ورکرز کو تنخواہ نہ ملنے کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ آج ہمارے میڈیا میں صحافیوں کو نہ جاب سیکیورٹی حاصل ہے اور نہ ہی زندگی کی ضمانت۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ورکرز کو تنخواہیں نہ دینا ان کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف ہے، رمضان المبارک میں بھی صحافیوں کے حقوق کا خیال نہیں رکھا جا رہا۔

افضل بٹ نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر انفارمیشن منسٹری نے میڈیا ہاوسز کو دو ارب روپے جاری کیے، لیکن اس کے باوجود ورکرز کو تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ ہم میڈیا ورکرز کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔پیکا ایکٹ کے خلاف بات کرتے ہوئے افضل بٹ نے کہا کہ یہ ایک کالا قانون ہے، جس کے ذریعے صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم اس کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قوم کا دو ٹوک فیصلہ ہے اب دہشت گردی برداشت نہیںِ، دہشتگردی کا حل صرف فوجی آپریشن ہے، رانا ثنا
  • بارڈر مینجمنٹ، امیگریشن مسائل پر عالمی تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ
  • دہشت گردوں کے حمایتیوں سے رعایت نہیں ہو گی، رانا ثنا
  • اسلام آباد میں تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پی ایف یو جے اور صحافی برادری کا احتجاج
  • افغان حکومت کے سامنے دہشت گردی کا مسئلہ اٹھانے کا فیصلہ
  • نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سینٹرز کی منظوری ہوچکی ہے، محسن نقوی
  • عمران خان نے ریڈ کارپٹ بچھا کر 4 ہزار دہشتگردوں کو ملک میں بسایا، طلال چوہدری
  • دہشتگردوں نے آج تک پی ٹی آئی کے کسی رہنما کو نشانہ نہیں بنایا، طلال چوہدری
  • عمران خان نے ریڈکارپٹ بچھا کر4 ہزار دہشتگردوں کو ملک میں بسایا، طلال چوہدری