اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کیا آپ کو معلوم ہے کہ 20 مارچ کو خوشی کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس موقع پر دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025 میں اس سال بھی یورپی ملک فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔
یہ مسلسل 8 واں سال ہے جب فن لینڈ کے حصے میں یہ اعزاز آیا جبکہ ڈنمارک، آئس لینڈ، سوئیڈن اور نیدر لینڈز بالترتیب دوسرے سے 5 ویں نمبر پر خوش ترین ملک قرار پائے۔
مگر سوال یہ ہے کہ آخر ایشیا میں کونسا ملک ایسا ہے جو خوشی کے معاملے میں سرفہرست رہا یا کونسا مسلم ملک اس حوالے سے نمبرون قرار پایا؟
ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ میں تائیوان کو سب سے زیادہ خوش ترین ایشیائی ملک قرار دیا گیا جو 147 ممالک کی فہرست میں مجموعی طور پر 27 ویں نمبر پر رہا۔
اس طرح اس نے گزشتہ سال ایشیا کے سب سے زیادہ خوش ملک کا اعزاز پانے والے سنگاپور کو پیچھے چھوڑ دیا۔2022 سے 2024 کے ڈیٹا کو مدنظر رکھ کر ممالک کی فہرست مرتب کی گئی اور درجہ بندی کے لئے فی کس آمدنی، صحت مند عرصہ زندگی، سماجی تعاون، آزادی، سخاوت اور کرپشن جیسے 6 عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔
فہرست کے مطابق ایشیا کے خوش ترین ممالک میں تائیوان سرفہرست ہے جس کے بعد سنگاپور دوسرے (مجموعی طور پر 34 ویں) جبکہ ویتنام تیسرے (46 ویں) نمبر پر رہا۔
تھائی لینڈ کے حصے میں چوتھا نمبر آپا جبکہ جاپان اور فلپائن بالترتیب 5 ویں اور چھٹے نمبر پر رہے۔ایشیا کا 7 واں خوش ترین ملک کوریا قرار پایا جبکہ ملائشیا 8 ویں نمبر پر رہا۔چین نے ایشیا کے 9 ویں خوش ترین ملک کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ منگولیا 10 ویں نمبر پر رہا۔
پاکستان اس فہرست میں کافی نیچے موجود ہے اور وہ 147 میں سے 109 ویں نمبر پر رہا۔اگر دنیا کے خوش ترین مسلم ملک کی بات کی جائے تو یہ اعزاز متحدہ عرب امارات کے حصے میں آیا جو 147 ممالک کی فہرست میں 21 ویں نمبر پر رہا۔
اس کے بعد کویت دوسرے (30 ویں) اور سعودی عرب تیسرے (32 ویں) نمبر پر خوش ترین مسلم ممالک قرار پائے۔

فرانزک سائنس اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے فنڈز جاری ، شمالی، وسطی اور جنوبی پنجاب میں نئی لیبز قائم کرنے کا فیصلہ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ویں نمبر پر رہا ممالک کی فہرست خوش ترین ملک

پڑھیں:

پاکستانیوں کی خوشی میں کمی آگئی، عالمی درجہ بندی میں تنزلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے ”سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ سلوشنز نیٹ ورک“ کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ “ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ “ کے مطابق پاکستان کو اپنے پڑوسی ممالک بھارت اور افغانستان کے مقابلے میں زیادہ خوشحال ملک قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں پاکستان کو 109ویں، بھارت کو 118ویں اور افغانستان کو 147ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ ایران کا درجہ 99ویں نمبر پر ہے، جو کہ پاکستان سے اوپر ہے، جبکہ اس ملک میں 3.9 فیصد مہاجرین بھی آباد ہیں۔ دیگر ممالک جو مہاجرین کے بحران کا سامنا کر رہے ہیں ان میں لبنان، اردن، مونٹی نیگرو ، ترکی اور چیک ری پبلک شامل ہیں۔

پاکستان کی درجہ بندی میں ایک درجے کی کمی

2025 کی رپورٹ میں پاکستان کی درجہ بندی میں ایک درجہ تنزلی ہوئی، اور یہ 108 سے کم ہو کر 109 پر آ گیا۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک کی درجہ بندی درج ذیل ہے:

پاکستان: 109
بھارت: 118
بنگلہ دیش: 133
سری لنکا: 134
افغانستان: 147
ایران: 99
چین: 27
دنیا کے سب سے خوشحال ممالک

رپورٹ کے مطابق فن لینڈ دنیا کا سب سے خوشحال ملک قرار پایا، جبکہ ڈنمارک اور آئس لینڈ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

دنیا کے 15 سب سے خوشحال ممالک میں سویڈن، نیدرلینڈز، کوسٹاریکا، ناروے، اسرائیل، لکسمبرگ، میکسیکو، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سوئٹزرلینڈ، بیلجیم اور آئرلینڈ بھی شامل ہیں۔

سب سے کم خوشحال ممالک

147 سے زائد ممالک پر مشتمل اس رپورٹ میں سب سے کم خوشحال ممالک میں سیرا لیون (142)، لبنان (143)، ملاوی (144) اور زمبابوے (145) شامل ہیں۔

امریکہ اور برطانیہ کی درجہ بندی میں کمی

امریکہ کی درجہ بندی گر کر 24ویں نمبر پر آ گئی، جو اس کی تاریخ کی سب سے کم ترین پوزیشن ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی بڑی وجہ بڑھتی ہوئی اداسی اور تنہائی ہے۔ اسی طرح برطانیہ کی درجہ بندی بھی 23ویں نمبر پر آ گئی، جو 2017 کے بعد سے اس کا سب سے کم ترین اسکور ہے۔

رپورٹ کی بنیاد

یہ رپورٹ ”caring and sharing“ (دوسروں کا خیال رکھنے اور وسائل بانٹنے) کے انسانی رویے پر مبنی ہے، جو لوگوں کی خوشحالی اور اطمینان کی سطح کو متاثر کرتا ہے۔
مزیدپڑھیں:’فوجی افسران کیلئے شہری عہدے‘: انڈونیشیا کے فوجی قانون میں ’متنازع‘ ترامیم منظور

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی، بھارتیوں سے زیادہ خوش،دنیا کے خوش ترین 147 ممالک کی فہرست جاری
  • ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025، فن لینڈ پھر دنیا کا خوش ترین ملک
  • پاکستانیوں کی خوشی میں کمی آگئی، عالمی درجہ بندی میں تنزلی
  • عالمی رپورٹ: فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک، پاکستان کا 109 واں نمبر
  • دنیا کے خوش ترین ممالک کی نئی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر کیا ہے؟ 
  • ’امریکی اب زیادہ خوش نہیں رہے‘، 2025 کے خوش ترین ممالک کی نئی فہرست جاری
  • دنیا کے خوش ترین ممالک میں فن لینڈ ایک بار پھر سرفہرست، پاکستان کونسے نمبر پر رہا؟
  • پاکستان سمیت کئی ممالک پر امریکی دروازے بند ہونے کی اطلاع پر امریکا کی وضاحت
  • کونسا فیشن اِن ہے، کونسا آؤٹ؟ ابق ناصر نے فیشن کی دنیا کا راز کھول دیا!