ملٹن کینز، ریلوے اسٹیشن کے باہر مشتبہ شخص پولیس فائرنگ سے ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
برطانوی پولیس نے ملٹن کینز ریلوے اسٹیشن کے باہر ایک مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
واقعہ برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق 12 بجکر 55 منٹ پر پیش آیا، مشتبہ شخص کے بارے میں رپورٹ کیا گیا تھا کہ وہ ایک فائر آرم سے مسلح ہے۔
پولیس افسران نے بتایا کہ انہوں نے مشتبہ شخص پر گولیاں چلانے سے پہلے اسے چیلنج کیا تھا۔
ٹیمز ویلی پولیس کا کہنا ہےکہ مذکورہ شخص کی زندگی بچانے کے اقدامات فوری طور پر کیے گئے لیکن اسے ایک بجکر 44 منٹ پر مردہ قرار دے دیا گیا۔
ملٹن کینز سٹی کونسل میں کونسلر اور کنزرویٹو گروپ کی گروپ شازنا مزمل نے واقعے پر اپنے گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہےکہ ہمارے خیالات اس واقعے سے متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور ہنگامی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نمازِ عید ؛ مساجد کے اندر اور باہر فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
خیبر پختونخوا میں نمازِ عید کے دوران دو مساجد کے اندر اور باہر فائرنگ کے واقعات پیش آئے، جس میں 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی میں گدون اُتلہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نمازِ عید کے بعد مسجد کے سامنے فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 بھائی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
ایبٹ آباد میں مسجد کے اندر فائرنگ سے ایک شخص قتل
دوسری جانب ایبٹ آباد میں کالا پل کے مقام پر عید الفطر کی نماز کے بعد ایک شخص قتل اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق عمران نامی شخص کو مسجد کے اندر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے 3 افراد شدید ہوئے۔ مقتول اور زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کی وجہ دیرینہ دشمنی بتایا جا رہا ہے۔
ہاتھ میں گرینیڈ پٹاخہ پھٹنے سے بچہ زخمی
علاوہ ازیں صوابی کے علاقے ترلاندی گاؤں میں عبداللہ نامی بچہ ہاتھ میں گرینیڈ پٹاخہ پھٹنے سے زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے کالو خان اسپتال منتقل کیا۔