مرکزی ریلی مٹھی میں مسجد زہرہ (س) سے نکالی گئی، جو شاہی بازار سے ہوتی ہوئی تھر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلسطین میں جاری ظلم و ستم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صحرائی شہر تھرپارکر میں امام خمینیؒ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے جعفریہ الائنس اور شیعہ علماء کونسل سمیت دیگر شیعہ تنظیموں کے زیرِ انتظام ملک بھر کی طرح ضلع تھرپارکر کے مختلف شہروں میں یوم القدس کے موقع پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ تحصیل مٹھی، اسلام کوٹ، ننگرپارکر، ڈانو داندل، آدم رند سمیت مختلف علاقوں میں بعد از نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ مرکزی ریلی مٹھی میں مسجد زہرہ (س) سے نکالی گئی، جو شاہی بازار سے ہوتی ہوئی تھر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلسطین میں جاری ظلم و ستم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ ریلی سے مختلف علمائے کرام اور تنظیمی رہنماؤں نے خطاب کیا، جنہوں نے قبلۂ اول کی آزادی اور فلسطینی مظلوم عوام کی حمایت پر زور دیا۔ آخر میں شہداء فلسطین کے حق میں خصوصی دعا کی گئی اور مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطینی عوام پر مظالم رکوانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اصغریہ آرگنائزیشن اور اے ایس او کے تحت سندھ بھر میں القدس ریلیاں و سیمینارز کا انعقاد

القدس ریلیوں سے مرکزی، ڈویژنل و اضلاع کابینہ کے اراکین نے خطاب کیا۔ ریلیوں میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطین کی آزادی اور امریکا و اسرائیل کیخلاف بھرپُور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ نے رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دیکر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غاصب اسرائیل کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا، امام خمینیؒ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ آرگنائزیشن اور آرگنائزیشن خواتین کی جانب سے سندھ بھر کی شیعہ تنظیموں کیساتھ اور علماء کرام کی سرپرستی میں یوم القدس کے موقع پر کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، لاڑکانہ، سکھر، نوابشاہ سمیت صوبے بھر میں القدس ریلیاں نکالی گئیں۔ اس موقع پر مرکزی، ڈویژنل و اضلاع کابینہ کے اراکین نے خطاب کیا۔

القدس ریلیوں میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطین کی آزادی اور امریکا و اسرائیل کیخلاف بھرپُور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس، اصغریہ آرگنائزیشن اور اصغریہ خواتین کے زیر اہتمام کراچی، میرپورخاص، لاڑکانہ، سکھر ، نوابشاہ و دیگر شہروں میں القدس سیمینارز کا بھی انعقاد کیا گیا۔ سیمینارز سے تنظیمی دانشور حضرات، علماء کرام، تنظیمی ذمہ داران اور اہلسنت علماء نے بھی خطاب کیا۔ القدس سیمینار کا مقصد مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنا اور امریکا، اسرائیل و انکے اتحادیوں کے مظالم کو عوام الناس تک پہنچانا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • شگر میں یوم القدس ریلی، عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی، ویڈیو رپورٹ
  • تھرپارکر میں یوم القدس پر شیعہ تنظیموں کی احتجاجی ریلیاں
  • سندھ میں پانی کی شدید کمی، نئے کینالوں کیخلاف سکھر بیراج پر احتجاجی ریلی
  • اصغریہ آرگنائزیشن اور اے ایس او کے تحت القدس ریلیاں و سیمینارز
  • اصغریہ آرگنائزیشن اور اے ایس او کے تحت سندھ بھر میں القدس ریلیاں و سیمینارز کا انعقاد
  • اصغریہ تحریک، اے ایس او، اصغریہ خواتین کے تحت سندھ بھر مں القدس ریلیاں، ویڈیو رپورٹ
  • امریکہ میں بھی یوم القدس کی گونج
  • پشاور، تحریک آزادی قدس کے زیراہتمام ریلی
  • پشاور، تحریک آزادی قدس کے زیراہتمام قصہ خوانی میں ریلی