تیز رفتار بس کی رکشہ کو ٹکر، 8 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
جڑانوالہ میں اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے رکشہ کو روند ڈالا، حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
جڑانوالہ کے علاقے اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے رکشہ سواروں کو روند ڈالا، واقعے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مزید 3 زخمی دم توڑ گئے۔
رپورٹ کے مطابق مسافر بس جڑانوالہ سے قصور جارہی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب: مختلف ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
سمندری(نیوزڈیسک) پنجاب میں ہونے والے مختلف ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق پہلا حادثہ موٹر وے ایم تھری سمندری پر پیش آیا جہاں موٹر وے پیدل کراس کرتے میاں بیوی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاوید موقعہ پر اور بشریٰ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی، میاں بیوی چک نمبر440گ ب کے رہائشی تھے دونوں موٹر وے کراس کر کے ڈیرہ پر جا رہے تھے، نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیروز والا میں فیض پور انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار کی ٹرالی کو ٹکر سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 26 سالہ سلیم اور 28 سالہ اسماعیل کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں جاں بحق افراد کی نعشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پیرمحل میں سندھیلیانوالی روڈ پر تیز رفتار کار رکشہ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق کی شناخت بلال جبکہ زخمیوں میں اسامہ، مجید، طلحہ شامل ہیں، شدید زخمی ہونے والے اسامہ قمر کو تشویشناک حالت کے باعث لاہور ریفر کر دیا گیا ہے، جاں بحق اور زخمی آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔
Post Views: 1