لاہور، غزہ میں اسرائیلی بربریت اور اسلامی امہ کی ذمہ داریاں" کے عنوان سے سیمینار
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
مقررین نے کہا آج 57اسلامی ممالک میں سے5 میں جنگ جاری ہے اور ہم سب خاموش ہیں، غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کے باوجود کوئی مسلمان فلسطینی علاقہ چھوڑنے پر تیار نہیں، جبکہ چنگیز اور ہلاکو کے دور میں وہ بربریت نہیں ہوئی تھی جو آج اسرائیل نہتے فلسطینوں پر کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جب سے اسرائیل نے غزہ پر جارحیت کی ہم مظلوم فلسطینیوں کی اخلاقی اور مالی مدد کرتے چلے آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے زیراہتمام "غزہ میں اسرائیلی جاری بربریت اور اسلامی امہ کی ذمہ داریاں" کے عنوان سے سیمینار میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہم نے ترکیہ کے ذریعے 35 ہزار ڈالرز بھی بھجوائے، جبکہ غزہ سے اسلام آباد آئے میڈیکل کے طلباء سے ایف ٹی او ہاؤس میں ملاقات کی اور ان کا عزم و حوصلہ دیکھ کر حیران رہ گئے، ان میں سے اکثر کے والدین، بہن بھائی شہید ہوگئے تھے، بلاشبہ غزہ کے مظلومین امت کا فرض ادا کر رہے ہیں۔
اوریا مقبول جان نے کہا آج 57اسلامی ممالک میں سے5 میں جنگ جاری ہے اور ہم سب خاموش ہیں، غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کے باوجود کوئی مسلمان فلسطینی علاقہ چھوڑنے پر تیار نہیں، جبکہ چنگیز اور ہلاکو کے دور میں وہ بربریت نہیں ہوئی تھی جو آج اسرائیل نہتے فلسطینوں پر کر رہا ہے۔ ڈاکٹر فیاض رانجھا نے کہا تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلمانوں نے اللہ کی مدد پر بھروسہ کیا اللہ کی نصرت اور تائید نے انہیں ہمیشہ سرخرو کیا، آج بھی امت مسلمہ کا اتحاد اور اللہ کی مدد پر یقین امت کو فتح اور کامیابی سے ہمکنار کر سکتا ہے۔ سیمینار سے ڈاکٹر محمد رفیق، منشاء قاضی، ایم اے رف رف، عبدالستار عاصم اور ڈاکٹر امجد نے بھی خطاب کیا، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء المظہری، ناصر رضوی اور ممتاز راشد لاہوری نے منظوم کلام سنایا۔
سیمینار میں مجدد نعت حفیظ تائب فاؤنڈیشن کے عبدالمجید منہاس،عارف نوناروی، سلمان خان اور گلفراز احمد سمیت مختلف شعبوں کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حافظ نعیم کا غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کا اعلان
حافظ نعیم کا غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مارچ کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فلسطین پر اسرائیلی حملے، مسلم دنیا کی خاموشی اور عالمی برادری کی بے حسی قابل مذمت ہے، 90 فیصد غزہ کو تباہ کردیا گیا، ہزاروں لوگ بے دخل کیے گئے، عید پر فلسطین میں بچوں پر بمباری کی گئی، صورتحال پر کوئی بولنے کو تیار نہیں ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مغرب کے چہرے پر سے نقاب اتر چکا، مغرب میں باضمیر لوگ احتجاج کر رہے ہیں، امریکا اور یورپی یونین اسرائیل کے حمایتی ہیں، 11 اپریل کو لاہور میں امریکی قونصل خانیکی طرف مارچ کریں گے، 13 اپریل کو کراچی میں ملین مارچ ہوگا، 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانیکی طرف مارچ کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ غزہ کے معاملے پر مسلم دنیا نے بے حسی کی چادر اوڑھ لی ہے، امریکی سائے تلے خود کو محفوظ سمجھنے والے تاریخ کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینوں پر اسرائیلی دہشت گردی اور بربریت کے خلاف اقوام متحدہ کو خط لکھیں گیاور عالمی ضمیر جگانے کی کوشش کریں گے۔