ریاستی درجے کی بحالی ایک بنیادی ضرورت ہے، رتن لال گپتا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
نیشنل کانفرنس کے رہنما نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ ریاست کی بحالی اور کشمیری عوام کے حقوق اور شناخت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما رتن لال گپتا نے کہا ہے کہ ریاستی درجے کی بحالی محض ایک سیاسی نعرہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک بنیادی ضرورت ہے۔ ذرائٰع کے مطابق رتن لال گپتا نے جموں سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی صرف کانگریس ہی کا نہیں بلکہ نیشنل کانفرنس کانفرنس کا بھی مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جمہوری حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور اس نے ریاستی درجے کی بحالی کا معاملہ مستقل طور پر ہر فورم پر اٹھایا ہے۔ رتن لال گپتا نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ ریاست کی بحالی اور کشمیری عوام کے حقوق اور شناخت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نیشنل کانفرنس کی بحالی
پڑھیں:
عالمی اتحاد، جامع ترقی ‘اخلاقی کثیرالجہتی کیلئے نا گز یر: یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سیول میں منعقدہ "ورلڈ سمٹ 2025" میں اہم خطاب کیا، جو اقوام متحدہ کے قیام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوا۔ اس عالمی اجلاس میں 150 ممالک کے 500 سے زائد مندوبین اور 45 پارلیمانی اسپیکرز نے شرکت کی۔ اجلاس کا مرکزی موضوع "عالمی نظام کو درپیش عصری چیلنجز: امن و خوشحالی کے نئے دور کا قیام"۔اپنے خطاب میں چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی اتحاد، جامع ترقی اور اخلاقی کثیرالجہتی کی فوری ضرورت پر زور دیا، اور دنیا کے رہنماؤں کو انصاف پر مبنی طرز حکمرانی—خواہ وہ معاشی ہو، ماحولیاتی یا سماجی کے تصور کا ازسرنو جائزہ لینے پر زور دیا ۔انہوں نے سوال اٹھایا کیا ہمیں اْن لوگوں کے طور پر یاد رکھا جائے گا جو بحرانوں پر صرف بحث کرتے رہے، یا اْن کے طور پر جنہوں نے ان مسائل کو حل کیا؟۔انہوں نے پرانے تصورات سے ہٹ کر ایک نئے سماجی معاہدے کی ضرورت پر زور دیا، جو انسانیت اور کرہ ارض کے درمیان ایک نیا رشتہ قائم کرے۔