وشواگرو خواب، مودی کا تشخص ٹرمپ کے ہاتھوں دھندلا گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی اخبارʼدی ہندوʼ گروپ کے معروف میگزین ” فرنٹ لائن” نے مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی طاقت کے توازن کو ہلا کر رکھ دیا ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا “وشواگرو” کا بیانیہ زمین بوس ہو گیا، سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا بھارتی خواب بھی چکنا چور ہوگیا ۔
وائٹ ہاؤس میں مودی کو سرد استقبال ملا، جبکہ ٹرمپ نے بھارت کو مہنگے معاہدوں کی طرف دھکیل دیا، جس سے اسٹریٹجک خودمختاری اب محض انحصار دکھائی دیتی ہے۔
یاد رہے وشواگرو” ایک عظیم الشان تصور ہے جو بھارت کو عالمی رہنما کے طور پر پیش کرتا ہے۔
میگزین کے مطابق چھ ماہ قبل اگست 2024 میں، مودی نے یوکرین کا دورہ کیا تھا تاکہ روس کے تین سالہ “خصوصی فوجی آپریشن” کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی کوشش کریں۔ اس سے ایک ماہ قبل وہ ماسکو میں پیوٹن سے ملے تھے، لیکن یوکرین کے صدر زیلنسکی نے واضح کیا کہ بھارت کا کوئی مذاکراتی کردار نہیں۔
اب ٹرمپ نے بغیر کیف یا ماسکو جائے یہ جنگ ختم کر دی، اور بھارت کو نظرانداز کرتے ہوئے پیوٹن سے ملاقات کے لیے سعودی عرب کو میزبان منتخب کیا۔
اپنے ایک ماہ کے اقتدار میں، ٹرمپ نے یورپ کے 500 سالہ غلبے کو ختم کر دیا اور بھارت کے عالمی اثر و رسوخ کو سوالوں کے گھیرے میں لا کھڑا کیا۔ واشنگٹن میں مودی کے دورے کے دوران کوئی بڑا امریکی رہنما ان کے استقبال کے لیے موجود نہ تھا، جبکہ اسرائیل اور جاپان کے رہنماؤں کو گرمجوشی سے نوازا گیا۔ یہ اشارہ تھا کہ مودی نے خود ملاقات کی خواہش خود ظاہر کی تھی۔
ٹرمپ نے مودی سے ملاقات سے قبل ایلون مسک سے بات چیت کا اہتمام کیا، جو بھارت میں ٹیسلا کاریں اور اسٹارلنک انٹرنیٹ متعارف کرانا چاہتے ہیں۔
ٹرمپ نے بھارت کو ایف-35 لڑاکا طیاروں کی خریداری کا پابند کیا، جن کی قیمت فی طیارہ 80 کروڑ روپے ہے، حالانکہ مسک خود اسے فرسودہ قرار دے چکے ہیں۔ مزید برآں، ٹرمپ نے بھارت کو روس کے سستے تیل کے بجائے امریکا سے مہنگا تیل اور گیس خریدنے کا حکم دیا، جس سے بھارتی عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھے گا۔
ٹرمپ نے مودی کو کچھ “تحائف” دیے، ان کی کرسی کھینچی، ایک کتاب پر “عظیم رہنما” لکھ کر دستخط کئے اور ممبئی حملوں کے ملزم کی حوالگی کا وعدہ کیا۔ دونوں نے جوہری تجارت کے وعدے بھی دہرائے، جو 20 سال سے سننے میں آ رہے ہیں۔
لیکن مودی کے واپس لوٹنے کے دو روز بعد، امریکی حکومت نے گوتم اڈانی گروپ کو نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا، جن پر امریکی سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے اور بھارتی حکام کو رشوت دینے کا الزام ہے۔
افواہیں پھیلائیں گئی کہ بھارت کو برکس سے دور رکھا جائے گا، جبکہ سعودی عرب اور مصر نے ٹرمپ کے غزہ کے منصوبوں کو مسترد کر دیا۔
اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت کا بھارتی خواب بھی اب دھندلا گیا ہے۔ مودی کے حامی انہیں وشواگرو کہتے رہیں، لیکن عالمی طاقتوں کے لیے وہ اب صرف ایک نمائشی رہنما ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حریت کانفرنس
ترجمان نے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے بلکہ اس پر 1947ء سے جبری قبضہ ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادیں جن میں استصواب رائے کے ذریعے اس کے حل پر زور دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت علاقے کی زمینی صورتحال کے بارے میں عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لئے ایک کے بعد ایک مذموم کوشش کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت اپنی ریاستی دہشت گردی، سیاسی ناانصافیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو چھپانے کے لیے کبھی پاکستان اور کبھی حریت قیادت کو مقبوضہ علاقے میں بگڑتی ہوئی صورتحال کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ہراساں کرنے کے لئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران بے گناہ کشمیریوں کی بلاجواز گرفتاریوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کو دبانے کے لئے آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ، پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام جیسے کالے قوانین کا استعمال کیا جا رہا ہے کیونکہ 5 اگست 2019ء کے بعد مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے بلکہ اس پر 1947ء سے جبری قبضہ ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادیں جن میں استصواب رائے کے ذریعے اس کے حل پر زور دیا گیا ہے، اس کی متنازعہ حیثیت کی گواہی دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بارے میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ اور دہلی کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کے اشتعال انگیز بیانات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ حریت ترجمان نے ان بیانات کو بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی رہنمائوں کا کیس کمزور ہے، کشمیریوں کے جذبہ آزادی، مضبوط موقف اور صبر و استقامت نے بھارتی رہنمائوں کو بوکھلا دیا ہے جو اب دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے بھارتی حکومت سے جیلوں میں نظربند تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا جن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، مشتاق الاسلام، ڈاکٹر حمید فیاض، بلال صدیقی، ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم، ایڈوکیٹ محمد اشرف بٹ، مولوی بشیر عرفانی، محمد رفیق گنائی، عبدالاحد پرہ، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، غلام قادر بٹ، محمد یوسف فلاحی، امیر حمزہ، سید شاہد یوسف، سید شکیل یوسف، نور محمد فیاض، حیات احمد بٹ، شوکت حکیم، ظفر اکبر بٹ، ظہور احمد بٹ، عمر عادل ڈار، عبدالاحد پرہ، سلیم نناجی، محمد یاسین بٹ، فیاض حسین جعفری، عادل سراج زرگر، دائود زرگر اور انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز، محمد احسن اونتو اور صحافی عرفان مجید شامل ہیں۔