Daily Mumtaz:
2025-03-19@04:59:13 GMT

مسابقتی کمیشن کا چینی بحران پر ایکشن

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

مسابقتی کمیشن کا چینی بحران پر ایکشن

اسلام آباد: ملک میں چینی کے بحران کے پیش نظر مسابقتی کمیشن متحرک ہو گیا، ممکنہ کارٹلائزیشن اور غیر مسابقتی سرگرمیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا۔
کمیشن کے اعلامیے کے مطابق چینی کی قیمتوں میں اضافے پر روزانہ کی بنیاد پر نگرانی جاری ہے اور کسی بھی غیر قانونی گٹھ جوڑ کی نشاندہی پر فوری کارروائی کی جائے گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ 2021 میں شوگر ملز اور ایسوسی ایشن پر 44 ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، تاہم شوگر ملز کی اپیل پر سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے حکم امتناع جاری کر دیا تھا۔ کمیشن کے مطابق 2009 میں بھی شوگر ملز کے گٹھ جوڑ کے شواہد سامنے آئے تھے۔
مسابقتی کمیشن نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ چینی کی مارکیٹ میں مداخلت کم کی جائے اور قیمتوں کا تعین طلب و رسد پر چھوڑا جائے۔ کمیشن نے گنے کی امدادی قیمتوں کے نظام کو ختم کر کے مارکیٹ بیسڈ میکانزم متعارف کرانے کا بھی مشورہ دیا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کارٹلائزیشن کے معاملے پر مختلف عدالتوں میں چینی سیکٹر سے متعلق 127 مقدمات زیر التوا ہیں، جن میں 24 سپریم کورٹ، 25 لاہور ہائی کورٹ، 6 سندھ ہائی کورٹ جبکہ سی اے ٹی میں 70 سے زائد کیسز شامل ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

عدالت کے حکم کے باوجود عدالتی کمیشن کی ملاقات عمران خان سے نہ کرانے کا انکشاف

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود عدالتی کمیشن کی ملاقات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے نہ کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہفتہ کے روز صبح 11 سے 12 بجے کے درمیان ملاقات کرانے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے اپنی لا کلرک سکینہ بنگش کو کمیشن مقرر کیا تھا اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم کی موجودگی میں کمیشن کی ملاقات کا حکم دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز کمیشن تقریباً 3 گھنٹے اڈیالہ جیل کے اندر رہا اور کمیشن کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے متعلقہ آفس میں انتظار کرایا گیا مگر کمیشن کی عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرائی گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی وکیل ہیں یا نہیں؟ کمیشن کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں پوچھنا تھا، بانی پی ٹی آئی کی عدالت میں جمع کرائی گئی لسٹ سے متعلق بھی کمیشن نے پوچھنا تھا، عدالت نے چار سوالات بانی پی ٹی آئی سے پوچھنے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاﺅنڈز کیس میں سزامعطلی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی وکلاءکی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست تیار کرلی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی قیمت میں کم از کم 10 روپے کمی کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
  • پنجاب میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا
  • چینی کی قیمتوں کا آج کوئی حل نکل آئے گا: ہارون اختر
  • وزیراعظم نے چینی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی
  • چھ نسلوں سے جاری مزاحمت (قسط ششم)
  • ‎پاکستان ہائی کمیشن لندن کی کارکردگی سوالیہ
  • عدالت کے حکم کے باوجود عدالتی کمیشن کی ملاقات عمران خان سے نہ کرانے کا انکشاف
  • وزیراعظم کا چینی کی قیمت بڑھنے پر ناراضگی کا اظہار
  • حکومت کی چینی سٹہ مافیا و ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں، قیمتوں میں کمی آنا شروع