اسلام آباد میں شجرکاری مہم تیز، پولن الرجی کے باعث پیپرملبری درختوں کی کٹائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد میں شجرکاری مہم تیز، پولن الرجی کے باعث پیپرملبری درختوں کی کٹائی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پیپرملبری کے خاتمے اور موسم بہار کی شجرکاری مہم 2025کا جائزہ لیا گیا۔
اسلام آباد میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں پھلدار، سایہ دار اور خوشبودار درختوں کی شجرکاری مہم تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔پولن الرجی کے خطرات کے پیش نظر چیئرمین سی ڈی اے نے شہر میں موجود تمام پیپرملبری درختوں کی مرحلہ وار کٹائی کا حکم دیا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ اب تک ایف نائن پارک میں 5072 جبکہ شکرپڑیاں میں 10 پیپرملبری کے درخت کاٹے جا چکے ہیں، شہر کی سڑکوں اور نالوں کے کنارے سے تقریبا 1000 پیپرملبری درختوں کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔
شہر میں شجرکاری مہم کے تحت اب تک 10000 ماحول دوست پودے لگائے جا چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 50000 نئے پودے لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں، ہاوسنگ سوسائٹیز اور میڈیا کو بھی شجرکاری مہم کا حصہ بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
سی ڈی اے کے 15 ہزار ملازمین بھی اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے ایک ایک درخت لگائیں گے ،عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے سستے بازاروں میں شجرکاری اسٹالز قائم کیے جائیں گے ،سی ڈی اے نے اپنی ویب سائٹ پر ایسے درختوں کی فہرست جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جو مقامی ماحول سے مطابقت رکھتے ہیں تاکہ شہری بھی درست اقسام کے درخت لگانے میں معاونت حاصل کر سکیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں شجرکاری شجرکاری مہم اسلام آباد درختوں کی
پڑھیں:
اسلام آباد میں خاتون اور اس کی بیٹی پر تشدد کا معاملہ، پولیس کا مؤقف سامنے آگیا
اسلام آباد میں خاتون اور اس کی بیٹی پر تشدد کے معاملے پر پولیس کا مؤقف سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد پولیس پر پشتون عوام کا اعتماد، سوشل میڈیا کی من گھڑت مہم بے نقاب
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وقوعہ 23 فروری کا ہے جس کا مقدمہ درج ہوچکا ہے۔ پولیس نے اسی روز بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے اس سے برآمدگی کی تھی۔ جس کے بعد ملزم کے خلاف چالان مجاز عدالت میں پیش کرکے اسے جوڈیل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں ملزمان کی جانب سے خاتون اور اس کی بیٹی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
واقعے کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج ہے جس کے مطابق مدعیہ نے بتایا کہ جمال نامی شخص نے دوستوں کے ہمراہ ان کا راستہ بلاک کیا اور گاڑی چھیننے کی کوشش کی۔
مقدمے کے متن کے مطابق خاتون نے مؤقف اختیار کیاکہ میرے سمجھانے پر جمال نے بدترین تشدد کیا، مجھے اور میری بیٹی کو بالوں سے گھسیٹا گیا۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن مکمل
مدعیہ خاتون کے مطابق ملزمان ان سے بیگ چھین کرلے گئے جس میں 20 لاکھ روپے کیش اور 10 تولے سونا موجود تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد پولیس تشدد جوڈیشل خاتون تشدد گرفتاری مقدمہ ملزمان وی نیوز