اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل وفاقی کابینہ میں 25 نئے وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کو شامل کیا ہے جس کے بعد کابینہ کی کل تعداد 50 ہو گئی ہے، اس وقت وفاقی کابینہ میں میں 30 وفاقی وزرا، 9 وزرا مملکت، 4 مشیر اور 7 معاونین خصوصی شامل ہیں۔

کابینہ میں شامل وزرا میں سے 18 وزرا وزارتیں اور ڈویژنز چلا رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی 5 وزارتوں اور 2 ڈویژنز کے قلمدان سنبھال رکھے ہیں، 2 وزرا کے پاس 3 قلمدان جبکہ 9 وزرا کے پاس 2 وزارتوں کے قلمدان ہیں، نئے وزرا کو تاحال قلمدان نہیں دیے گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے پاس وزارت آئی ٹی، وزارت موسمیاتی تبدیلی، وزارت ریلوے، وزارت نیشنل سیکیورٹی، وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ، انٹیلی جنس بیورو اور ایس آئی ایف سی کے قلمدان موجود ہیں، وفاقی وزیر عبد العلیم خان کے پاس وزارت نجکاری، وزارت سرمایہ کاری بورڈ اور وزارت مواصلات کے قلمدان ہیں جبکہ اعظم نذیر تارڑ کے پاس وزارت قانون، وزارت انسانی حقوق اور وزارت پارلیمانی امور کے قلمدان موجود ہیں۔

وفاقی وزیر مصدق کے پاس وزارت پیٹرولیم اور وزارت آبی وسائل کا قلمدان ہے۔ خواجہ آصف کے پاس وزارت دفاع، اور وزارت دفاعی پیداوار۔ رانا تنویر کے پاس صنعت و پیداوار اور وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی۔ چوہدری سالک کے پاس وزارت مذہبی امور اور وزارت اوورسیز پاکستانیز۔ عطا تارڑ کے پاس وزارت اطلاعات و نشریات اور وزارت قومی ورثہ و ثقافت۔ محمد اورنگزیب کے پاس وزارت خزانہ اور وزارت ریونیو۔ احد چیمہ کے پاس وزارت اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے پاس وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور وزارت تعلیم و تربیت کا قلمدان موجود ہے۔

وفاقی کابینہ میں شامل 9 وزرا کے پاس صرف ایک ہی وزارت کا قلمدان ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے پاس وزارت خارجہ، احسن اقبال کے پاس وزارت منصوبہ بندی، محسن نقوی کے پاس وزارت داخلہ، جام کمال کے پاس وزارت تجارت، قیصر شیخ کے پاس وزارت میری ٹائم افیئرز، ریاض پیرزادہ کے پاس وزارت ہاؤسنگ، اویس لغاری کے پاس وزارت توانائی، جبکہ امیر مقام کے پاس وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کا قلمدان موجود ہے۔
مزیدپڑھیں:آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات منصفانہ اور شفاف ہیں، حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی، اویس لغاری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ میں کے پاس وزارت ا کے قلمدان کا قلمدان اور وزارت

پڑھیں:

پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر ن لیگی رہنما اختیار ولی کی مخالفت ، شدید تحفظات کا اظہار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف دور کے وزیر دفاع اور سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر (ن) لیگ کے کچھ رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں پرویز خٹک کی شمولیت پر (ن) لیگ کے کچھ رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ اختیار ولی کا کہنا تھا کہ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیڈر کو گالی دینے کی وجہ سے پروزیز خٹک سے انہوں نے 15، 16 سال بات تک نہیں کی۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں رہتے ہوئے اگر کسی بندے کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل نہ ہو تو وہ ہلکا رہ جاتا ہے۔
طلبا کے لیے خوشخبری، مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری

متعلقہ مضامین

  • خصوصی وفاقی کابینہ اجلاس کل؛ وزیراعظم ایک سالہ کارکردگی پیش کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا
  • وفاقی کابینہ میں توسیع: کچھ وزیروں کے پاس 3 تو کچھ کے پاس کسی وزارت کا قلمدان نہیں؟
  • پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر ن لیگی رہنما اختیار ولی کی مخالفت ، شدید تحفظات کا اظہار
  • (ن) لیگی رہنماؤں کا پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار
  • وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد مزید اہم فیصلوں کی تیاری
  • پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت، ن لیگی رہنماؤں کا تحفظات کا اظہار
  • کابینہ کی موجودہ تعداد قانونی گنجائش سے کم ہے، رانا ثنا اللہ
  • کابینہ میں توسیع کو سیاسی توسیع کہہ سکتے ہیں، شہباز رانا