2025-04-16@19:05:24 GMT
تلاش کی گنتی: 648
«ابھیشیک شرما»:
(نئی خبر)
کراچی: میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی کریک میں آتتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے، زیر زمین کون سی گیس کاذخیرہ متعلقہ ادارے اس کی چھان بین کررہے ہیں۔ کمشنر آفس میں کمشنر کراچی حسن نقوی اور دیگر کے ہمراہ پریس کرتے ہوئے مئیر کراچی مرتضی وہاب نے بتایا کہ کورنگی کریک میں گذشتہ شب لگنے والی آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پہنچ گئیں تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ 1122 سمیت کنٹونمنٹ کریک کا عملہ بھی موجود تھا، تاثر یہ دیا جارہا تھا کہ انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیر زمین ممکنہ گیس...
اسلام ٹائمز: ریلی کے آخر میں فلسطین کے حق میں اور امریکا و اسرائیل کے خلاف مذمتی قرادادیں منظور کی گئیں، جبکہ امریکا و اسرائیل سے اظہار نفرت کرتے ہوئے انکے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کی مناسبت سے حیدرآباد میں القدس ریلی اولڈ کیمپس تا پریس کلب تک نکالی گئی، جو ریلی حیدرآباد پریس کلب پہنچ کر بڑے احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ ریلی سے اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید منظر حسین بخاری، اصغریہ خواتین تحریک کی مرکزی فنانس سیکریٹری...
کراچی کے علاقے کورنگی کریک پر گڑھے میں ہونے والی آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئیں۔ تیل اور گیس کے ماہرین نے بتایا ہے کہ کورنگی کریک میں لگنے والی آگ کی وجہ یہاں نیچے گیس کا ذخیرہ ہو سکتا ہے، جس کی گہرائی کم ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں 1200 فٹ کھدائی کے دوران آگ بھڑکنے کی اصل وجہ کیا ہے؟ کنسٹرکشن کمپنی کے سی ای او کے مطابق انہوں نے صرف 1200 فٹ تک کھدائی کی تھی، اور اس سے قبل مٹی کی ٹیسٹنگ بھی کروائی گئی جس میں بتایا گیا کہ یہاں کی گیس کی موجودگی نہیں۔ دوسری جانب چیف فائر افسر محمد ہمایوں نے میڈیا کو بتایا کہ آگ لگنے کے فوراً بعد عملے کو موقع پر...
ایم این اے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے اہداف سے ہٹ گئی ہے، پی ٹی آئی کوسیاسی اتحاد بنانے سے پہلے پارٹی کے اندراتحاد پیدا کرنا ہوگا ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ایک سال سے تحریک انصاف بمقابلہ تحریک انصاف جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے اہداف سے ہٹ گئی ہے،میرا ڈسپلن کا مسئلہ ہوگا کیا باقیوں کا بھی یہی مسئلہ تھا،باقی وکلا کوکیوں فارغ کیا گیا، ہم سب کی شناخت ہی وکالت ہے،عمران خان کو وکلا کے بارے میں غلط گائیڈ کیا جاتا ہے۔ایم این اے کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی سے نکال دیا بہت شکریہ، میرے خلاف آج تک گالم...
حقوق کی آڑ میں دہشت گردی کا سلسلہ بے نقاب ہوتا جا رہا ہے۔ جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ نے دہشت گرد گروہ کا بھیانک چہرہ عوام پرواضح کر دیا ہے۔ عالمی سطح پہ کالعدم بی ایل اے کی مجرمانہ کاروائی کو دہشت گردی قرار دے کر پاکستان کی ریاستی موقف کی تائید کی جا رہی ہے۔ دنیا میں واحد ملک بھارت ہے جہاں بی ایل اے کی دہشت گردی پر جشن مسرت منایا گیا ۔بھارتی ایجنسیوں کے تابع انڈین چینلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نہتے پاکستانیوں کےقتل پر خوشیاں منائی گئیں۔ بھارت نے سرکاری سطح پر بھی اس دہشت گردی کی مذمت سے گریز کیا ۔بی ایل اے کی بھارتی سرپرستی کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہو...
پچھلے ہفتے بہت سی باتیں ہوئیں اور سب ہی سنانے کو جی چاہتا ہے۔ امریکا جو ہمارا محبوب بھی ہے اور دشمن جاں بھی، جہاں پہنچنے کو ہر کسی کا جی چاہتا ہے مگر گالی بھی اسی کو دی جاتی ہے۔ عجیب محبت و نفرت کا رشتہ ہے۔۔۔ 25،30 برس پہلے پاکستانی عوام ان ممالک میں شامل تھے جو ویزالاٹری میں درخواست ڈال سکتے تھے۔ سچ پوچھیے تو لاٹری وغیرہ پر یقین کچھ کم ہی تھا کہ ہمارا کبھی 4 پیسے کا انعام نہیں نکلا کجا امریکی ویزا اس لیے درخواست ڈالنے کی زحمت ہی گوارا نہ کی۔ لیکن ہم چونکے اس دن جب صاحب کے کزن نے بوریا بستر لپیٹا یہ کہتے ہوئے کہ لاٹری میں نام آ گیا...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر سنتھ جے سوریا نے اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا ہے۔ سابق سری لنکن کرکٹر سنتھ جے سوریا نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا اور افطار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ بدھ مت کے پیرو کار جے سوریا نے بتایا کہ وہ اپنے سکول کے دنوں سے ہی رمضان المبارک میں ایک روزہ رکھ کر مسلمان دوستوں کے ساتھ افطار کرتے ہیں اور وہ اس روایت کو سالوں سے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ایکس پر شیئر کی گئی تصویر میں جے سوریا نے لکھا کہ ’"آج اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا — یہ ایک چھوٹی سی روایت...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے ایک مرتبہ پھر عید کے بعد سڑکوں کو گرم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اس سے پہلے وہ اڈیالہ کے باہر بھر پور احتجاج کی خواہش کا اظہا ربھی کر چکے ہیں۔ جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر پوری نہیں ہو سکی ہے۔ اس سے بھی پہلے وہ ایک نا مکمل سول نا فرمانی کی تحریک میں اوور سیز پاکستانیوں سے پاکستان کو ترسیلات زر نہ بھیجنے کی اپیل کر چکے ہیں، جو پوری نہ ہو سکی بلکہ اس کا الٹا اثر ہو گیا اور ترسیلات زر میں اضافہ ہو گیا۔ اس سے بھی پہلے وہ جیل بھرو تحریک کا اعلان کر چکے ہیں۔ لیکن ان کی شدید خواہش کے باوجود ان...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک کی باتیں غیر ضروری، غلط اور حقائق کے برعکس ہیں، پارٹی میں صوبے یا قومی اسمبلی سطح پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا۔ یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف بیرسٹر گوہر علی کی تقریریں کیوں سنتے ہیں؟ پی ٹی آئی کے لیے بڑی خبر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب، کے پی، قومی اسمبلی پر پی ٹی آئی سے متعلق فارورڈ بلاک کی باتیں بے بنیاد باتیں ہیں، پارٹی بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں یکجا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر کی خوشگوار ملاقات، قہقہے بھی لگائے انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کا مطلب...
صادق آباد میں لنڈا بازار میں آگ لگ گئی، آگ نے ریلوے ٹریک پرکھڑی خالی بوگی کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے، ریکسیو کی تین گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد کے لنڈا بازار میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، جس نے ریلوے ٹریک پرکھڑی خالی بوگی کوبھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ریکسیو کی 3گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ صادق آباد میں ریلوے اسٹیشن کے قریب قائم لنڈا بازار میں آگ لگی اور آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ لنڈا بازار میں اچانک آگ لگنے سے سیکڑوں پتھارے اور ٹھیلے جل گئے۔ریسیکو ٹیمیں اور پولیس اہلکاروں نے جائے حادثہ...
-— فائل فوٹو پنجاب کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ یتیم طلبہ و طالبات کو مکمل ویری فیکیشن کے بعد فری بائیک فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر کی زیرِ صدارت اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے بائیکس فراہمی اسکیم میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا ہے کہ ہزاروں طلباء کو کامیابی سے بائیکس کی ڈیلیوری کے بعد مقررہ ٹارگٹ تک پہنچنے والے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ویٹنگ لسٹ میں اسٹوڈنٹس کو بھی بائیکس کے حصول کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ اوقیانوس کے پار غلاموں کی تجارت کو ختم ہوئے صدیاں بیت گئی ہیں لیکن افریقی النسل لوگوں کے خلاف منظم نسل پرستی، معاشی اخراج اور نسلی بنیاد پر تشدد کی صورت میں اس کی بھیانک میراث آج بھی موجود ہے۔ سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یہ مسائل ان لوگوں کے لیے ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور رکن ممالک کی حکومتوں کو سچائی کا اعتراف کرتے ہوئے ان پر قابو پانے کے لیے موثر قدم اٹھانا ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: تنازع کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے، نگراں وزیراعظم کا انتونیو گوتریس سے مطالبہ انہوں نے تاریخ کو مٹانے، سچائی کو چھپانے کے...
لاہور: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئیڈیلی تحریک انصاف کو اس سیشن کا حصہ بھی ہونا چاہیے اور اس سیشن کا حصہ ہونا چاہیے عمران خان سے مشاورت کے بعد ، جیسے آپ نے کہا اتنا اہم اجلاس ہے جو اہمیت ہوتی ہے ساری پولیٹیکل پارٹیز کی کسی بھی ایسے قومی فیصلے کے اندر سب کا اتفاق رائے کرنا، وہ اس لیے ہوتی ہے کہ قوم کو متحد کیا جاسکے، ظاہر ہے تحریک انصاف کے لیڈر تو عمران خان ہیں چاہے بیرسٹر گوہر چیئرمین کی کرسی پر بیٹھے ہیں یا جو بھی اپوزیشن لیڈر کی کرسی پر ہو۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر ان کا کہنا...
ویب ڈیسک : محکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا جس کے تحت مرد و خواتین اساتذہ پر پابندیاں عائد کی گئیں ہیں۔ محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے لباس کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے مرد اساتذہ کے لیے ٹی شرٹ اور جینز پہننا نامناسب قرار دے دیا۔ جب کہ خواتین اساتذہ کو زیادہ میک اپ، زیورات اور ہائی ہیلز پہن کر اسکول آنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تیار کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ ایسا لباس پہنیں جو پیشہ...
وفاق بلوچستان کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے، ہم نے بریفنگ بھی مانگی تھی، ہم نے تو تحریک انصاف کو بھی بلایا تھا مگر وہ نہیں آئے، تحریک انصاف والے ہر بات پر سیاست کرنا چاہتے ہیں بلکہ منافقت کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پانی بڑا خطرناک مسئلہ ہے جس کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا ضروری ہے۔ اروڑ یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ وفاق تحریک انصاف کے احتجاجوں میں الجھا ہوا ہے، ہم بول رہے ہیں کہ پانی کے مسئلے پر بات کریں، اپنے ادوار میں صوبوں کے مسائل کو ہم نے سیاسی طور پر حل کیا۔ خورشید...
کراچی: شہر قائد میں معاشرے کے محروم طبقے خواجہ سراؤں کیلیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور اُن میں عیدی بھی تقسیم کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دی ویمن کنفیڈریشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام خواجہ سرا برادری کے لیے ایک بامقصد اور منفرد تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نہ صرف راشن تقسیم کیا گیا بلکہ خصوصی افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد معاشرے کے محروم طبقے کو خوشیوں میں شریک کرنا اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار تھا۔ تقریب کے دوران خواجہ سراؤں کو مہندی لگائی گئی، چوڑیاں پہنائی گئیں اور عیدی بھی تقسیم کی گئی، جس سے تقریب میں خوشیوں کے رنگ بکھر گئے۔ اس موقع پر خواجہ...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)نیب خیبر پختون خوا نے پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کے خلاف پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس کی کارروائی روک دی۔(جاری ہے) ترجمان قومی احتساب بیورو کے مطابق پشاور بی آر ٹی مبینہ کرپشن کیس میں ان دونوں افراد کے خلاف شواہد نہیں ملے، نیب نے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔ترجمان نے بتایاکہ کیس میں سابق چیف سیکریٹری اور کنٹریکٹرز کے خلاف بھی کارروائی روک دی گئی ہے جس میں 3 چینی کنٹریکٹرز بھی شامل ہیں۔بی آر ٹی منصوبہ سابق وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک کے دورِ حکومت میں شروع ہوا تھا۔شہاب علی شاہ منصوبے کے وقت...
پشاور: نیب خیبر پختونخوا نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کے خلاف پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس کی کارروائی روک دی۔ ترجمان قومی احتساب بیورو کے مطابق پشاور بی آر ٹی مبینہ کرپشن کیس میں ان دونوں افراد کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔ نیب نے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ لکھ کر اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کیس میں سابق چیف سیکریٹری اور کنٹریکٹرز کے خلاف بھی کارروائی روک دی گئی ہے جن میں تین چینی کنٹریکٹرز بھی شامل ہیں۔ بی آر ٹی منصوبہ سابق وزیرِاعلیٰ پرویز خٹک کے دورِ حکومت میں شروع کیا گیا تھا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ثالثی کی پیشکش مانتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بات کرنےکی ذمہ داری بھی انہی کو دے دی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری تحریک انصاف سے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی حاصل کرلیں تو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ رانا ثنا کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری خود حکومت میں ہیں اگر پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ ہماری ہی کامیابی ہوگی۔ ایک سوال پر رانا ثنا کا کہنا تھا کہ...
بلوچستان ہائیکورٹ نے ماہ رنگ بلوچ کو وکلا اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: ماہ رنگ بلوچ کے خلاف 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل بلوچستان ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف درخواست کو سماعت کے لیے منظور کر لیا۔ ماہ رنگ بلوچ کے وکیل کے مطابق ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری آئین پاکستان کے آرٹیکل 15، 16 اور 19 کی خلاف ورزی ہے۔ وکیل نے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ کو بغیر کسی وجہ کے ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا۔ اس پر عدالت نے ماہ رنگ بلوچ...
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لئے بائی بیک ریٹس میں کمی کے بعد حکومت نے نیٹ میٹرنگ معاہدے کی مدت بھی 5 سال تک محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مدت محدود ہونے سے بائی بیک ریٹس بھی وقتاً فوقتاً تبدیل ہوں گے جبکہ نیپرا بائی بیک ریٹس پر نظرثانی کر سکے گا۔ نیٹ میٹرنگ کا بائی بیک ریٹ 10 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی پالیسی ہدایات نیپرا کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ نئے میکنزم کے تحت نیپرا مستقبل میں بائی بیک ریٹس پر وقتاً فوقتاً نظرثانی کر سکے گا جبکہ نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے بلنگ کے طریقہ کار کو بھی اپڈیٹ کیا جائے گا۔ پالیسی کے مطابق درآمد شدہ اور برآمد شدہ یونٹس کو...
حال ہی میں لاہور میں بیجنگ انڈر پاس میں پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کے اہلکار کی طرف سے شہری کے ساتھ بد سلوکی اور سیدھا فائر کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد محکمہ داخلہ نے محکمانہ کارروائی کا آغاز کیا گیا اور اس سیکیورٹی کمپنی کو سیل کر دیا جس کے اہلکار نے شہری پر براہ راست فائر کیا تھا۔ محکمہ داخلہ کے ایکٹ 2004 کے مطابق پرائیویٹ سیکیورٹی کمپینز محکمہ داخلہ کی طرف سے دیے گئے ایس او پیز کی پابند ہیں۔ یہ بھی پڑھیے’کیا یہ بدمعاش اب لاہور پر حکمرانی کریں گے‘، نجی گارڈز کی شہری پر فائرنگ اور تشدد، صارفین کی تنقید مثلاً ان ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ سیکیورٹی کمپینی...
عام دنوں میں تو ہر کوئی ہائیکنگ کرنا پسند کرتا ہے۔ لیکن جب بات رمضان کی آتی ہے تو بہت سے افراد کا کہنا ہے کہ روزے کے دوران ہائیکنگ نہ صرف ڈی ہائیڈریشن کی وجہ بنتی ہے۔ بلکہ انسان کو بھوک کا احساس بھی زیادہ ہونے لگتا ہے۔ بہت سے لوگ تو شاید اس ڈر سے بھی ہائیکنگ نہیں کرتے ہوں گے کہ کہیں وہ بے ہوش نہ ہو جائیں۔ مگر وہیں بہت سے افراد کا کہنا ہے کہ روزے میں ہائیکنگ سے نہ صرف انسان زیادہ چست اور توانائی محسوس کرتا ہے بلکہ اس کے انسانی صحت پر بھی بہت مثبت اثرات ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی ہائیکنگ کی عادت کو دوران رمضان بھی کسی...
وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ چونکہ ایم ایل ون پر پیشرفت نہیں ہو رہی اس لیے وہ پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے پاکستان کا ریلوے ٹریک بہتر کرنا چاہتے ہیں اور متحدہ عرب امارات بھی اس پر سرمایہ کاری میں دلچپسی رکھتا ہے۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں حنیف عباسی نے کہا کہ بلوچستان میں ٹرینوں کی حفاظت کے نظام میں بہتری کے لیے ڈرونز اور سی سی ٹی وی کے استعمال کے حوالے سے سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر جامع منصوبہ زیر غور ہے۔ حال ہی میں تعینات ہونے والے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں ریلوے کی بہتری کا ٹاسک دیا ہے اور...
ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل سمیت بہت سارے وکلا کو سیاست کا تجربہ نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پہلے اور آئندہ بھی کوششیں کرتا رہوں گا، میری خواہش ہے بانی پی ٹی آئی جلد سے جلد جیل سے رہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ عید کے بعد متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے احتجاج ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ سمیت بہت سارے وکلا کو سیاست کا تجربہ نہیں ہے، عمران خان کی رہائی کے لیے پہلے اور آئندہ بھی...
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا، جس میں قومی اسمبلی کےحالیہ اجلاس سے غیر حاضر وزراء، پارلیمانی سیکریٹریوں کا معاملہ اٹھایا گیا۔خط میں کہا گیا کہ 20 مارچ کے اجلاس کےدوران وقفہ سوالات میں وزراء اور پارلیمانی سیکریٹریز موجود نہیں تھے، وزارت پاور اور وزارت مواصلات کے 19سوالات تھے تاہم ایوان کو وزراء نے کوئی اہمیت نہ دی، متعلقہ وزارتوں کے نمائندگان جواب دینے کےلیے ایوان میں موجود نہیں تھے۔ڈپٹی اسپیکر کے خط میں کہا گیا کہ یہ پارلیمانی روایات کی بے توقیری اور فرائض سے چشم پوشی بھی ہے، اس معاملے کے اوپر کابینہ اراکین نے اجتماعی ذمہ داری کے بنیادی اصول پر بھی عمل نہیں کیا۔خط میں کہا...
(تحریر: ڈاکٹر مبشرہ صادق) اسلام دین عدل ہے، جو کسی طرح کی ناانصافی کو گوارا نہیں کرتا۔ معاشرے کی بقا کےلیے اسلامی تعلیمات میں ’نکاح‘ کو جزو لازم قرار دیا گیا ہے۔ فرمان رسولؐ ہے ’’نکاح میری سنت اور میرا طریقہ ہے، تو جو میری سنت پہ عمل نہ کرے وہ مجھ سے نہیں ہے‘‘۔ نکاح ایک نہایت سنجیدہ اور حساس کنٹریکٹ ہے جس پر نہ صرف دو افراد کی زندگیاں جڑی ہیں بلکہ آنے والی نسل بھی اس کے ساتھ وابستہ ہے۔ لہٰذا اس کےلیے شریعت میں بہت سی شرائط اور حدود و قیود کو لازم قرار دیا گیا ہے ،جن میں سے سب سے بڑی شرط ’’ولی‘‘ اور ’’مرد و عورت‘‘ کی باہمی رضامندی شامل ہے۔ شریعت میں...
اسلام آباد: اسمگلنگ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے اس لیے پاکستان میں بھی حکومت نے معیشت کی بحالی اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کے لیے اسمگلنگ کے خلاف ایک مؤثر کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ حکومت کے اس کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ ہفتے ملک بھر سے 23,770 سگریٹ کے اسٹاک، 195 کپڑے کے تھان اور 0.114 ملین لیٹر ایرانی تیل ضبط کیے گئے ہیں۔ یکم ستمبر 2023 سے لے کر اب تک، 13,471.5 میٹرک ٹن کھاد اور 3,794.64 میٹرک ٹن آٹا بھی ضبط کیا جا چکا ہے۔ یہ تمام کارروائیاں اسمگلنگ کے خاتمے اور قانونی تجارتی عمل کو فروغ دینے کے لیے کی جا رہی ہیں۔...
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ سے 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ کوئٹہ کے سریاب تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں نامزد افراد پر قتل، اقدام قتل، دہشت گردی، لوگوں کو اکسانے سمیت 16 دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف 2 مقدمات اس سے قبل بھی درج کیے جا چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کے مختلف رہنماؤں کے خلاف سول لائن تھانے میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلوچ یکْجہتی کمیٹی کی جانب سے سول ہسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے...
بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے حال ہی میں اپنی فلم I Want To Talk میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ جیتا، اس موقع پر ان کی مزاحیہ گفتگو نے تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے انہوں نے اپنی فلم کے ہدایت کار شوجیت سرکار اور ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ میرا پہلا بہترین اداکار کا ایوارڈ ہے، میں جیوری کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اس اعزاز کے قابل سمجھا۔ تقریب میں اداکار ارجن کپور نے ابھیشیک سے فلم کے عنوان پر دلچسپ سوال پوچھا کہ کون ہے وہ شخص جس کی I Want To Talk کال آپ کو دباؤ میں ڈال دیتی ہے؟ ابھیشیک نے...
اس موقع پر پاک محرم کے سیکرٹری محترم سرور بھائی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی، صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی مرکزی صدر جے ایس او محترم محمد اکبر صدیقی و دیگر رفقاء موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے روز شہادت مولائے متقیان مشکل کشاء امیر المومنین علی ابن ابی طالب ؑ کی مناسبت سے حسب سابق امسال بھی نشتر پارک کراچی کے مرکزی جلوس میں شرکت کی۔ وہ علم حضرت ابوالفصل العباس علمدارؑ کی زیارت کے بعد شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کی مرکزی کیمپ بھی پہنچے تو علماء کرام تنظیمی کارکنان و دیگر رفقاء نے انہیں خوش آمدید کہا۔ بعدازاں مومنین اور علماء...
بیجنگ : آسیان کے 15 ویں سیکرٹری جنرل گاؤ کم ہورن نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آسیان سیکریٹریٹ کے ہیڈ کوارٹر میں چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ گاؤ کم ہورن نے کہا کہ گزشتہ 30 برسوں کی حقیقی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے آسیان چین تعاون پر مبنی شراکت داری کی ترقی سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہائیوں کی مشترکہ کوششوں کے بعد دوطرفہ تعلقات نے مضبوط رفتار اور توانائی پیدا کی ہے اور خاطر خواہ نتائج حاصل کیے ہیں۔ کئی سالوں سے چین آسیان کی سرمایہ کاری کا دوسرا سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے۔ سرمایہ کاری آسیان کے لئے بہت اہم ہے کیونکہ اس سے آسیان میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد...
مولانا نے دو بیٹے اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں۔70سالہ مرحوم مولانا محمد خان لغاری مولانا شاہ احمد نورانی کے قریبی ساتھی، مشیر اور جمعیت علمائے پاکستان پنجاب کے جنرل سیکرٹری رہے۔ مرحوم ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی عہدیدار بھی رہے۔ مولانا محمد خان لغاری مرکزی سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری جنرل بھی رہے۔ اسلام ٹائمز۔ مولانا محمد خان لغاری کو مدینہ مسجد جنگلات کالونی لاہور میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ مولانا محمد خان لغاری کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے۔ مولانا نے دو بیٹے اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں۔ 70سالہ مرحوم مولانا محمد خان لغاری مولانا شاہ احمد نورانی کے قریبی ساتھی، مشیر اور جمعیت علمائے پاکستان...
کوئٹہ میں لواحقین کو لاشیں نہ دکھانے اور بلوچ یک جہتی کمیٹی (بی وای سی )کے کارکنان کی گرفتاری کے خلاف سریاب روڈ پر احتجاج جاری ہے۔ گزشتہ روز مبینہ طور پر تصادم میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کے ہمراہ بی وائی سی نے دھرنا دیا ہوا ہے جس میں بچے اور خواتین بھی شریک ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ: مظاہرین 5 خود کش حملہ آوروں کی لاشیں اسپتال سے زبردستی لے گئے، معاملہ کیا ہے؟ بی وائی سی کے مطابق پولیس کی جانب سے دھرنا ختم کروانے کے لیے کارروائی کرکے لاشیں تحویل میں لی گئی ہیں اور بی وائی سی کی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم پولیس اور انتظامیہ نے...
---فائل فوٹو کراچی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کی انفارمیشن سیکریٹری ملزمہ فوزیہ صدیقی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں ملزمہ فوزیہ صدیقی کو پیش کیا۔عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں نامزد ملزمہ فوزیہ صدیقی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے کہا ہے آپ پیش نہ ہوا کریں، کس نے کہا کہ آپ پیش ہوں؟ صنم جاوید تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ عدالت سے استدعا کی ہے کہ رمضان چل رہا ہے تھوڑا ریلیف دے دیں، عدالت نے کہا کہ آپ پیش نہ ہوا کریں، آپ کو کس نے کہا کہ آپ عدالت پیش ہوں۔ عدالت نے...
ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کر دیں۔ اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ زرتاج گل نے کہا کہ کیسز کے ذریعے بانیٔ پی ٹی آئی اور ورکرز کو ذہنی طور پر توڑنا چاہتے ہیں، تحریکِ انصاف کے کارکنان کو آج بھی غائب کیا جاتا ہے۔ خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے کارکنان اب بھی کیسز بھگت رہے ہیں،...
اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کر دیں۔ اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ زرتاج گل نے کہا کہ کیسز کے ذریعے بانی پی ٹی آئی اور ورکرز کو ذہنی طور پر توڑنا چاہتے ہیں، تحریکِ...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کی ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ جعفرایکسپریس حادثے کو لے کر تحریک انصاف کارکنان کے گھروں پر ریڈ ہو رہے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ تحریک انصاف کو دہشت گرد بناکر پیش کرنے سے ملک کے معاملات حل نہیں ہوں گے، حکومت صرف تحریک انصاف کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کر دیں۔ ہمارے لوگوں کو ٹویٹ اور ری ٹویٹس کرنے پر اٹھایا جا رہا ہے۔ ہمارے ورکرز اور ہمیں اس لیے توڑا جا رہا ہے کہ ہم بانی پی ٹی...
زرتاج گل— فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کر دیں۔اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔زرتاج گل نے کہا کہ کیسز کے ذریعے بانیٔ پی ٹی آئی اور ورکرز کو ذہنی طور پر توڑنا چاہتے ہیں، تحریکِ انصاف کے کارکنان کو آج بھی غائب کیا جاتا ہے۔ حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کی تو پی ٹی آئی کیا کریگی؟ عمر ایوب نے بتا دیاپاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و قومی اسمبلی...
لندن (نیوز ڈیسک) لندن کے علاقے ہیز میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے سے ہیتھرو ایئرپورٹ کو 24 گھنٹے کیلئے بند کر دیا گیا جبکہ فلائٹ آپریشن بھی معطل ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے علاقے ہیز کے الیکٹریکل سب سٹیشن میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی، آگ لگنے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ مکمل طور پر بند کیا گیا ہے، ایئرپورٹ بجلی نہ ہونے کے باعث سارا دن بند رہے گا۔ ہیتھرو ایئرپورٹ تک چلنے والی ٹرین سروس بھی مکمل طور پر بند رہے گی، ہیز کے بجلی گھر میں آگ لگنے کے باعث لندن کے 16 ہزار سے زائد گھر بھی بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ ستر سے زیادہ فائر فائٹرز...

تحریک انصاف کے تین بڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا تعلق عمران خان سے نکلا، بہن علیمہ کے ذریعے بیرون ملک سے پوسٹس کی جاتی ہیں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پر تین بڑے آفیشل اکائونٹس (عمران خان، تحریک انصاف اور پی ٹی آئی آفیشل) کا تعلق پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ہے اور یہ تینوں اکائونٹس بیرون ملک سے عمران خان کی بہن علمیہ خان کے ذریعے بھیجے گئے عمران خان کے پیغامات کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔ سرکاری سطح پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (جنہیں مبینہ طور پر فوج، آرمی چیف جنرل عاصم منیر پر تنقید اور جارحانہ مہمات کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے) کے حوالے سے کی گئی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ سوشل میڈیا اکائونٹس بیرون ملک سے عمران خان کے نامزد کردہ افراد کے ذریعے چلائے...

خطہ میں امن کیلئے مل کر کام کرینگے، شہباز شریف، شہزادہ محمد کا اتفاق: ملاقات میں آرمی چیف، مریم نواز، ڈار بھی شریک تھے
اسلام آباد+ مدینہ منورہ (خبر نگار خصوصی+ ممتاز احمد بڈانی) وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے اقتصادی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنے مشترکہ وژن کو فروغ دینے کے لیے ہر سطح پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکی پشت پناہی سے غزہ میں جاری اسرائیلی سفاکیت کے خلاف آج ملک گیر احتجاج ہو گا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ اور چاروں صوبائی ہیڈکوارٹرز میں امریکی قونصل خانوں کی جانب مارچ بھی کیا جائے گا۔ نواز شریف، بلاول بھٹو اور عمران خان امریکہ کی مذمت کریں۔ انتظامی مشینری پرامن مارچ کا راستہ نہ روکے، یہ عوام کا جمہوری آئینی حق ہے، تمام حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان بھی اہل فلسطین کے حق کے لیے ہونے والے احتجاج کا حصہ بنیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، سیکرٹری اطلاعات...
جس طرح 10سال قبل پشاور میں APSکے خونی سانحہ نے ساری قوم ، اداروں اور سیاسی جماعتوں کو یکجا اور یکجہت کر دیا تھا، اِسی طرح اب 11مارچ کے جعفر ایکسپریس ٹرین سانحہ نے ایک بار پھر ساری قوم ، ساری سیاسی جماعتوں اور اداروں کو دہشت گردوں کے خلاف یکجا اور یکجہت کر دیا ہے ۔اِس کا واضح اظہار 18مارچ2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں ہُوا ہے ۔ ذمے دار شرکت کنند گان نے عزمِ صمیم کے ساتھ ایک بار پھر قوم کے سامنے دعوے اور وعدے کیے ہیں کہ’’دہشت گردوں اور خوارج سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔‘‘ہماری دعا ہے کہ دہشت گردوں ، ملک دشمنوں اور خوارج...
اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کا فرزند لندن میں بھی ٹیکس ڈیفالٹر قرار پایا، شریف خاندان اب بین الاقوامی سطح پر بھی ٹیکس چور ثابت ہو رہا ہے، لوگ بیرون ملک جا کر اپنے ملک کیلئے نیک نامی کماتے ہیں، مگر یہ ملک کا نام بدنام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ٹیکس چور اور کرپٹ لوگ کبھی قومی یکجہتی قائم نہیں کر سکتے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کا فرزند حسن نواز لندن میں بھی ٹیکس ڈیفالٹر قرار پایا، شریف خاندان اب بین الاقوامی سطح پر بھی ٹیکس چور ثابت ہو رہا ہے، لوگ بیرون...
بالی ووڈ کی سب سے مشہور جوڑیوں میں سے ایک، سلمان خان اور ایشوریا رائے، جنہوں نے فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں اپنی جادوئی کیمسٹری سے مداحوں کے دل جیت لیے تھے، ان کی محبت کی کہانی کا انجام اتنا تلخ تھا کہ ایشوریا آج بھی اس کا ذکر سننا پسند نہیں کرتیں۔ لیکن اب، برسوں بعد، اس بریک اپ کی اصل کہانی سامنے آگئی ہے۔ 90 کی دہائی کے آخر میں، سلمان اور ایشوریا کی جوڑی نے نہ صرف پردے پر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی چرچے بنائے۔ دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ اتنا گہرا تھا کہ مداحوں کو لگنے لگا تھا کہ یہ جوڑی ہمیشہ کےلیے اکٹھی ہو جائے گی۔ لیکن زندگی کی کہانی...
سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ گھمبیر ہوتا جارہا ہے! جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ دہشت گردی کی غیر معمولی واردات تھی۔ بلوچ حقوق کی نقاب اوڑھ کر بے گناہوں کا خون بہانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ 18مارچ کو قومی سلامتی کمیٹی کے بند کمرے کے اجلاس میں سرحد پار دہشت گردی کے حساس موضوع پر غور وخوض کیا گیا۔ اجلاس کا اعلامیہ دہشت گردی کے عفریت کے خلاف ریاستی عزم کا مظہر ہے۔ بدقسمتی سے حزب اختلاف کی بڑی جماعت تحریک انصاف اس اجلاس میں شریک نہیں ہوئی۔ تحریک انصاف کے زیر سایہ تشکیل پانے والے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بھی اس اہم اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔ یہ طرز سیاست ہرگز لائق...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ٹیکس چور اور کرپٹ لوگ کبھی قومی یکجہتی قائم نہیں کر سکتے۔ اپنے بیان میں صوبائی مشیر نے کہا کہ شریف خاندان کا فرزند حسن نواز لندن میں بھی ٹیکس ڈیفالٹر قرار پایا۔ شریف خاندان اب بین الاقوامی سطح پر بھی ٹیکس چور ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بیرون ملک جا کر اپنے ملک کے لیے نیک نامی کماتے ہیں، مگر یہ ملک کا نام بدنام کر رہے ہیں۔ عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا، جب کہ شریف خاندان بدنامی کا سبب بن رہا ہے۔برطانیہ کے سخت قوانین کے باوجود بھی یہ ٹیکس چوری سے باز نہیں آئے۔ بیرسٹر...
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے ملٹری آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گولا بارود مارنے سے ملک میں امن نہیں آسکتا، بات چیت سے مسائل حل ہوں گے لڑائی کرنے سے نہیں۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف ہر قسم کی دہشتگردی کیخلاف ہے، ہمارے دور میں دہشت گردی ختم ہوگئی تھی، ہم سمجھتے ہیں ہر مسئلے کا حل بات چیت میں ہے، گولا بارود میں نہیں۔ ’بلوچستان میں ہمیں ان لوگوں کے ساتھ بیٹھنا ہے جن کے پیارے لاپتا ہیں، بات کرنے سے مسائل حل ہوں گے، لڑائی کرنے سے نہیں۔‘ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کرے گی، یہ بات طے ہوچکی،...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بدھ کو وزارت خارجہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور نتالی بیکر اور خارجہ و داخلہ کے سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے قونصلر تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ امریکی ناظم الامور نتالی بیکرنے وضاحت دی کہ داخلے پر پابندی کی کوئی فہرست موجود ہی نہیں، بتایا کہ صدر کے ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت ویزہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لیا جارہا ہے، اس کے بعد تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ Post Views: 1
اسلام آباد (خبر نگار) اپوزیشن اتحاد کا عید کے بعد امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اے پی سی میں حکومت کے علاوہ تمام سیاسی پارٹیوں کو دعوت دی جائے گی۔ اپوزیشن اتحاد نے تحریک کو منظم کرنے کیلئے مزید ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ اجلاس میں باقاعدہ طور پر اس تحریک کے بنیادی ڈھانچے کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا سربراہی اجلاس تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے گھر پر منعقد ہوا جس میں علامہ راجہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ، عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر، حامد رضا، ساجد ترین اور سائیں زین شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں...
کراچی (خبر نگار خصوصی+سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ اور روسی بحریہ کے درمیان مشق ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دو طرفہ مشق عریبین، مون سون کا بحیرہ عرب میں انعقاد کیا گیا۔ پاک بحریہ کے مختلف اثاثے، فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی شرکت کی۔ مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تعاون کا فروغ تھا۔ بحری سلامتی کو درپیش خطرات کے خلاف عزم کا مظاہرہ کرنا تھا۔ دو طرفہ جہازوں کے دورے ہاربر ڈرلز اورنٹیئل ٹاپ ڈسکشنز بھی کی گئیں۔ روسی بحریہ کے مندوبین نے پاک بحریہ کے سینئر حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ مشقوں کا انعقاد خطے میں بحریہ سلامتی کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔
مرکزی سیکرٹری جنرل نے چئیرمین مجلس وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ وفد نے مرحوم کے لواحقین اور خاندان کے افراد سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں جائے مدفن پر اجتماعی دعا کی گئی، مرحوم کی آخری آرام گاہ پر بھی فاتحہ خوانی کی اور سید العلماء علامہ سیدگلاب علی شاہ کے مرقد پر بھی دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سینیئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی کے بھائی معروف عالم دین علامہ سید علی رضا نقوی کے انتقال پر اُن کے بھائی علامہ ڈاکٹر کاظم نقوی سے اظہار...
ایک اہم ملک کے سربراہ مملکت کا نامعلوم ہیکرز نے فون اور ای میل ہیک کر لیا ہے متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے میکسیکو کی صدر کاڈیا شین بام کا فون اور ای میل ہیک کر لیا ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کی تصدیق بھی کر دی ہے تاہم ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ ہیک شدہ فون اور ای میل پرانی ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہیکنگ کے بارے میں آگاہ ہوئی تو متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میکسیکن صدر نے کہا کہ تاہم بتانا چاہتی ہوں کہ میرا ہیک ہونے والا فون ذاتی رابطہ...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک بائیکاٹ اپنی سیاست کو قومی سلامتی سے زیادہ اہمیت دے رہی ہے۔ پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازشیں جاری ہیں اور پاکستان تحریک انصاف سہولت کاری کا کردار ادا کر رہی ہے۔ تحریک فساد کو اوورسیز گروپس نے ہائی جیک کر لیا ہے، ان کے کچھ رہنما بھارتی لابی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ فتنہ خان وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی قومی سلامتی کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کرتا تھا اور تحریک انصاف کا دہشت گرد ونگ ملکی سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ افغان مہاجرین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کو واپس جانا چاہیے کیونکہ پاکستان مزید بوجھ برداشت نہیں کر سکتا۔ ان...
وفد میں مرکزی سیکرٹری عزاداری ونگ اقرار حسین ملک، مرکزی معاون اجرائی امور آصف رضا ایڈووکیٹ اور عاشق حسین شامل تھے جبکہ صوبہ جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار نقوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم صدیقی، صوبائی کابینہ کے ممبران اور ضلع ملتان کے اراکین بھی ہمراہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی قیادت میں بزرگ عالم دین، رفیق شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی وفات پر تعزیت کے لئے ملتان میں مدرسہ شہید مطہری آمد، پرنسپل جامعہ و مجلس علما مکتب اہلبیت کے صوبہ جنوبی پنجاب کے صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے استقبال کیا اور دکھ کی اس...
کراچی میں جماعت اسلامی عام و عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اگر فارم 45 کے مطابق فیصلہ کیا جائے تو کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو مسترد کردیا ہے، مافیا سے جان چھڑانے کے لیے ایک بڑی تحریک چلانے کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی عوام کے ساتھ مل کر ڈرگ مافیا کے خلاف تحریک چلائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسلط کردہ لوگ کبھی بھی عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ کراچی میں جماعت اسلامی عام و عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ لیاری کے عوام کا محبت دینے پر...

عوامی تائید و حمایت کے بغیر دہشت گردی سمیت کسی بھی سنجیدہ ہدف کا حصول ریاست کیلئے کم و بیش ناممکنات میں سے ایک ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء) پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ عوامی تائید و حمایت کے بغیر دہشت گردی سمیت کسی بھی سنجیدہ ہدف کا حصول ریاست کیلئے کم و بیش ناممکنات میں سے ایک ہے، قوم کو سیاسی تقسیم کی بھینٹ چڑھا کراور پسندیدگی اور ناپسندیدگی میں بانٹ کر دہشت گردی جیسے بڑے چیلنج کا مقابلہ ممکن نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی میں پارلیمنٹ کی کمیٹی میں شرکت کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، بانی پی ٹی آئی سے قائدین کی ملاقات نہ کروانے تک کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں، کوئی تحریک نہیں، کوئی شخصیت نہیں۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب میں سید عاصم منیر نے کہا کہ اگر یہ ملک ہے تو ہم ہیں، ملکی سلامتی سے بڑھ کر ہمارے لیے کوئی چیز نہیں۔انہوں نے کہا کہ علما سے درخواست ہے وہ خوارج کی طرف سے اسلام کی مسخ شدہ تشریح کا پردہ چاک کریں۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں، کوئی تحریک نہیں، کوئی شخصیت نہیں، یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پائیدار استحکام کےلئے قومی طاقت کے تمام...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میری اجازت کے بغیر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بھائی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو مختلف طریقوں سے تنگ کیا جارہا ہے۔ تحریک انصاف میری اجازت کے بغیر APC میں شرکت نہیں کر سکتی تھی ۔ میرے بچوں سے میری بات نہیں کروائی جا رہی میرے ذاتی معالج سے چیک اپ نہیں کروایا جا رہا دانتوں کی ڈاکٹر دوبارہ نہیں آئی پارٹی سے وکلاء سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی ۔ عمران خان کا علیمہ خان کے ذریعے...

قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس جاری، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم عسکری و سیاسی قیادت شریک،اجلاس کی اہم کارروائی سامنے آگئی
سٹی 42: قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس جاری، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم عسکری و سیاسی قیادت شریک ہیں ،ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے پچاس منٹ بریفنگ دی، ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی اجلاس کو آگاہی دی پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کر رہے ہیں، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے پچاس منٹ بریفنگ دی جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی اجلاس کو آگاہی دی۔ اجلاس میں بلاول بھٹو، اراکین کابینہ، وزرائے اعلیٰ، گورنرز بھی موجود ہیں۔ اپوزیشن ارکان اور وزیرداخلہ...
—فائل فوٹو صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس ساتویں روز بھی معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کچھی کے علاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے کوئی بھی ٹرین روانہ نہیں ہو سکی۔حکام نے بتایا کہ ممکنہ طور پر ٹرین سروس کل بدھ کو بحال ہو جائے گی۔ کچھی میں ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے اندرونِ ملک ٹرین سروس معطلریلوے حکام نے بتایا ہے کہ کچھی میں ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس معطل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 11مارچ کو مشکاف میں جعفر ایکسپریس پرحملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے جس سے...
اسکرین گریب تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا، پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو پرول پر رہا کیا جائے تاکہ وہ قومی سلامتی سے متعلق اجلاس میں شرکت کر سکیں، بانئ پی ٹی آئی کے بغیر کسی میٹنگ کی اہمیت نہیں ہوگی۔اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم نے اس اجلاس میں شریک ہونے سے انکار کردیا ہے ، گزشتہ روز سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ہم نے فیصلہ کیا تھا، ہماری طرف سے کوئی نمائندہ میٹنگ میں نہیں جائے...
ویب ڈیسک: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت شریک ہے۔ قومی اسمبلی میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت شریک ہیں۔ سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار،ڈالر معمولی سستا تحریک انصاف کے اراکین اجلاس میں شریک نہیں ہوئے مگر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اجلاس میں اپنے صوبے کی نمائندگی کی ہے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اجلاس میں شریک ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر ،ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ملٹری آپریشنز شریک ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز، خالد مقبول صدیقی، انوارالحق کاکڑ، فیصل واوڈا بھی اجلاس میں شریک ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، ،گورنر فیصل کریم کنڈی،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شریک ہیں،اجلاس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان،وزیراعظم آزادکشمیراورڈی جی آئی بی فواداسد اللہ بھی شریک ہیں۔ تحریک انصاف کا قومی سلامتی پارلیمانی...
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ہم نے فیصلہ کیا، ہماری طرف سے کوئی نمائندہ میٹنگ میں نہیں جائے گا، علی امین گنڈا پور بطور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اس اجلاس میں شریک ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ غیر آئینی وزیراعظم کی دعوت پر قومی سلامتی کے اجلاس میں کیسے جائیں؟۔ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا تحریک انصاف کا کوئی نمائندہ اجلاس میں نہیں جائے گا، علی امین گنڈاپور بطور وزیراعلیٰ شریک ہوں گے۔ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم نے اس اجلاس میں شریک ہونے سے انکار کر دیا ہے، یہ فیصلہ ہم نے گزشتہ روز سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا، تحریک انصاف کا کوئی نمائندہ اجلاس میں نہیں جائے گا تاہم علی امین گنڈا پور بطور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ملک میں قوانین تو موجود ہیں مگر عمل درآمد نہیں ہوتا، سپریم کورٹ ...
اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی شریک ہوں گے۔ فہرست میں مولانا فضل الرحمٰن، عمر ایوب، مولانا غفور حیدری، صاحبزادہ حامد رضا، فاروق ایچ نائیک، سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، محمود خان اچکزئی، سردار اختر مینگل، اسد قیصر اور زرتاج گل کے نام شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کیلئے مدعو کیے گئے رہنماؤں کی فہرست سامنے آگئی ہے، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف سمیت 122 ارکان شریک ہوں گے، فہرست کے علاوہ کوئی بھی شخص غیر متعلقہ قرار دیا جائے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور...
اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے لیے مدعو کیے گئے رہنماؤں کی فہرست سامنے آگئی جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف سمیت 122 ارکان شریک ہوں گے، فہرست کے علاوہ کوئی بھی شخص غیر متعلقہ قرار دیا جائے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی شریک ہوں گے۔ فہرست میں مولانا فضل الرحمٰن، عمر ایوب، مولانا غفور حیدری، صاحبزادہ حامد رضا، فاروق ایچ نائیک، سینیٹر راجا ناصر عباس، محمود اچکزئی، اختر مینگل، اسد قیصر اور زرتاج گل کے نام شامل ہیں۔ ایمل ولی خان، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، فاروق ستار اور مصطفیٰ...
اویس کیانی : قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ،اسپیکر ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوں گے ،عسکری قیادت انٹیلیجنس اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے ۔صدر وزیراعظم آزاد کشمیر شریک ہوں گے ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان چاروں صوبائی وزرائے اعلی شریک ہوں گے ،چاروں صوبائی گورنرز بھی شریک ہوں گے ،چاروں صوبوں کے آئی جیز چیف سیکرٹریز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، وفاقی وزیر داخلہ،دفاع ،خارجہ اور وزیر خزانہ بھی شریک ہوں گے سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا وفاقی سیکرٹریز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی

جعفر ایکسپریس پر حملے سے متاثر ٹریک کی بحالی مکمل، کل سے ٹرین آپریشن بحال ہو جائےگا، وزیر ریلوے حنیف عباسی
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد ٹریک کی بحالی مکمل ہوچکا ہے، کل(منگل) سے پاکستان ریلوے کا آپریشن شروع کردیا جائے گا، اور بلوچستان میں ٹرین کی ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جائےگی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، غیر ملکی امداد پر پلنے والی پی ٹی آئی بھارتی پروپیگنڈے کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگے بڑھاتے ہوئے نظر آئی، ریلوے ملازمین کی پینشن میں کچھ مشکلات ہیں وہ جلد دور کرلیں گے۔ یہ بھی پڑھیں سانحہ جعفر ایکسپریس، وزیر دفاع خواجہ آصف نے مشروط...
پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کل بند رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا معاملہ پر قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق ملازمین کو کل چھٹی دے دی گئی، کمیٹی اراکین کے علاوہ تمام اراکین پارلیمنٹ کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیٹی اراکین کو خصوصی دعوت نامے پر پارلیمنٹ میں داخلہ دیا جائے گا، میڈیا کوریج پر بھی کل پابندی عائد کر دی گئی، میڈیا نمائندوں کو بھی کل پارلیمان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

"محسن نقوی کا وزارت داخلہ چھوڑنےاور بریک لینے کا فیصلہ ، واپسی بہت تگڑی اور اہم ترین منصب پر ہوگی، مریم نواز بھی اپنے طورپر ۔ ۔ ۔" معروف صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) صحافی اسد طور نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ چھوڑنے اور بریک لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ان کی دوبارہ واپسی بہت تگڑی اور اہم ترین منصب پر ہوگی، مریم نواز بھی اپنے طورپر کوشش کررہی ہیں کہ اگر کسی موقع پر شہبازشریف کو بدلنے کا فیصلہ ہوتا ہے تو ان کا متبادل اُنہیں لایا جائے ، نہ کہ پارٹی کے باہر سے اسٹیبلشمنٹ کوئی اپنا قابل بھروسہ بندہ لے آئے۔ اسد طور نے اپنے ولاگ میں بتایا کہ محسن نقوی کے بارے میں دو تین دن سے خبر تھی ، صحافی نجم سیٹھی نے بھی اس سلسلے میں بات کی کہ محسن نقوی جارہے ہیں اور پرویز خٹک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مارچ 2025ء) بنگلہ دیش میں جبری گمشدگیوں کے معاملے کی تحقیقات کے لیے قائم کیے گئے کمیشن نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دور حکومت میں جبری طور پر لاپتہ کم از کم 330 افراد کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اب زندہ نہیں ہیں۔ جبری گمشدگیوں کے انکوائری کمیشن (CEED) کے سربراہ معین الاسلام چوہدری نے اپنی ایک حالیہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ شیخ حسینہ کی سربراہی میں کام کرنے والے اعلیٰ حکام جبری گمشدگیوں کے جرم میں ملوث تھے۔ خیال رہے کہ سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ اپنی حکومت کے خلاف پر تشدد مظاہروں کے بعد گزشتہ اگست...
ہمارے اجتماعی پاکستانی معاشرے کی اخلاقی اقدار کا زوال اپنے پاتال کی آخری حدوں کو چھو رہا ہے۔ ہماری زندگی کے تقریباً ہر شعبہ میں بدعنوانی، رشوت خوری، جھوٹ، ہیرا پھیری اور اصولوں کی خلاف ورزی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ جس طرف بھی نگاہ ڈالیں مقننہ ہو، انتظامیہ ہو یا عدلیہ ہو کسی ایک بھی ادارے کی کوئی کل سیدھی نہیں ہے یعنی ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگی کا کوئی ایک بھی شعبہ ایسا نہیں بچا ہے کہ جس کی کارکردگی پر سر اٹھا کر فخر کیا جا سکے۔حکومت، مقتدرہ یا سرکاری محکمہ جات کے چند لاکھ افراد میں پھیلی بدعنوانی اور غیرمعیاری کارکردگی تو ایک طرف خود ہماری پچیس کروڑ عوام کا اجتماعی سیرت و کردار جتنا شرمناک...
صوبہ سندھ سے ایک نئی تحریک جنم لے رہی ہے، جس کا بنیادی عنصر ہے مزاحمت۔ پیپلزپارٹی اگر چھ کینالوں کے مسئلے پر خاموشی اختیارکرتی ہے کیونکہ سندھ حکومت نے ابھی تک اس معاملے پر اپنا واضح موقف بیان نہیں کیا تو آنیوالا وقت پیپلزپارٹی کے لیے سندھ میں مشکل ترین وقت ہے اور یقینا پیپلز پارٹی سندھ میں اپنا ووٹ بینک گنوا دے گی۔ ایسا نہ بھی ہو مگر یہ پارٹی اپنی اخلاقی حیثیت برقرار نہیں رکھ سکے گی۔ مشکل یہ کہ سندھ میں مضبوط لیڈر شپ کا فقدان ہے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کے سوا کوئی ایسی پارٹی نہیں جو سندھ میں مقبول ہو۔ پانی کی تقسیم پر سندھ ایک متفقہ بیانیہ رکھتا ہے اور پیپلز پارٹی نے...
برلن (نیوز ڈیسک)شمالی جرمنی کے ایک جنگل میں شاہ بلوط کا ایک درخت ہے جس نے ایک صدی سے زیادہ عرصے سے محبت کرنے والوں کو ’جوڑے رکھنے‘ کی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر ایوٹن کے باہر ایک 500 سال پرانا بلوط کا درخت ایک صدی سے زائد عرصے سے کنوارے افراد کو ملانے کا کام کر رہا ہے اور کہا جاتا ہے یہ درخت 100 سے زیادہ شادی کراچکا ہے۔ جرمن زبان میں ’بروٹیگامسیچی‘ کے نام سے مشہور اس ’برائیڈ گروم اوک‘ (دلہا بلوط) میں ایک شگاف ہے جو 1892 سے میل باکس کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ یہاں تک کہ برلن کے شمال میں تقریبا 250 کلومیٹر کے علاقے...
11مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جا نے والی جعفر ایکسپریس کو عسکریت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنا گیا، تاہم 36گھنٹوں تک جا ری رہنے والے سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد شر پسند عناصر سے یر غمال ٹرین کا قبضہ چھوڑوا لیا گیا اور مسافروں کو بحفاظت رہا کروا لیا گیا۔ کلیئرنس آپریشن جا ری ہے سیکیورٹی فورسز کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن کا سلسلہ جا ری ہے، حملے کے روز دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو آئی ای ڈی سے اڑایا، جس کے نتیجے میں ٹریک کا 300 فٹ متاثر ہواجبکہ حملے میں انجن سمیت ٹرین کی 5 بوگیاں متاثر ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں:جعفر ایکسپریس حملہ: ٹرین کا ڈرائیور معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا ریلوے حکام...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news جعفر ایکسپریس کمانڈوز آپریشن ہائی جیک یرغمال
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی جی کے پی نے بتایا کہ بنوں واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ٹریکنگ بھی کر لی ہے، واقعہ میں غیر ملکی اسلحہ بھی استعمال کیا گیا ہے، اسلحہ کی ٹریکنگ کر رہے ہیں کہ کس ملک سے اور کیسے آیا؟ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے۔ پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار حمید نے کہا کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اور بنوں دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں، دونوں دھماکوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کرلی ہیں جب کہ خودکش حملہ آوروں کی اعضاء سے شناخت کر لی گئی ہے۔ آئی جی کے...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے کے بعد ہماری فورسز نے دہشتگردوں کو شکست دی، کامیاب آپریشن کرنے پر پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا، کراچی میں سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن آئی ورک فور سندھ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ پاک فوج نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو شکست دی اور انہیں بے نقاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی شجاعت...
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تحریک چلانی ہے چلائے، میں کسی تحریک کے حق میں نہیں، یہاں حکومت اوراپوزیشن اپنا اپنا کام نہیں کر رہی ہیں، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں قومی سلامتی کے اجلاس میں وزیراعظم ہوتا ہی نہیں تھا۔ پی ٹی آئی کبھی 9 مئی کرتی ہے تو کبھی آئی ایم ایف کوخط لکھتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ اسمبلی 100 قرارداد پاس کر لے بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہوں گے، بلوچستان کے حالات قراردادوں سے ٹھیک نہیں ہوں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بلوچستان واحد صوبہ ہے...
آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو منشیات کیس میں قصور وار قرار دیدیا گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسٹیورٹ میک گل کوکین کی لین دین میں سہولت کاری میں ملوث پائے گئے، انہیں بہنوئی اور اسٹریٹ ڈرگ ڈیلر کے ساتھ سہولت کاری میں بھی قصور وار قرار دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میک گل کے خلاف فیصلہ نیو ساؤتھ ویلز ڈسٹرکٹ کورٹ نے 8 روزہ ٹرائل کے بعد سنایا جس میں جیوری نے کرکٹر کی جانب سے صرف 2 افراد کو متعارف کرانے کا دعویٰ بھی مسترد کیا۔ آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے کہ منشیات کا یہ کیس 2021 سے چلتا آ رہا تھا تاہم اسٹیورٹ میک بڑے پیمانے پر ممنوعہ ڈرگ کے کاروبار...
آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل منشیات کیس میں قصور وار قرار دے دیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی بولر مچل اسٹارک نے بنائے پنک بال کرکٹ میں نئے ریکارڈ نیو ساؤتھ ویلز ڈسٹرکٹ کورٹ نے 8 روزہ ٹرائل کے بعد فیصلہ سنایا جس میں اسٹیورٹ کی جانب سے صرف 2 افراد کو متعارف کرانے کا دعویٰ بھی مسترد کیا۔ منشیات کا مقدمہ سنہ 2021 سے چل رہا تھا تاہم اسٹیورٹ میک گل بڑے پیمانے پر ممنوعہ ڈرگ کے کاروبار میں ملوث قرار نہیں دیے گئے۔ انہیں رواں برس کے آخر میں سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیے: مصنوعی منشیات کا فروغ عالمی صحت کو کس طرح تباہ کر رہا ہے؟ اسٹیورٹ میک گل کوکین کی لین دین...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے بلوچستان میں دہشت گردی کے مسئلے پر کل جماعتی کانفرنس( اے پی سی ) بلانے کا مطالبہ کردیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے بلوچستان میں دہشت گردی کے مسئلے پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی پے رول پر رہا کرکے اے پی سی میں بلایا جائے۔ انہوٓں نے کہا کہ وزیر دفاع کواپنی نالائقی چھپانے کے بجائے مستعفی ہوجانا چاہیے، سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کا مسئلہ سیاست سے بالاتر ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیزوں کو وہی جماعت کنٹرول کرسکتی ہے جس کے پیچھے عوام ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان سب کو...
بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے خلاف قومی اسمبلی کا ایوان ایک آواز ہوگیا اور ایوان نے مذمتی قرار داد متقفہ طور پر منظور کر لی۔ قرارداد وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پیش کی جس پر اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان نے دستخط کیے۔قرارداد میں کہا گیا کہ جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ملک کے امن کو تہہ و بالا کرنے والی دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں، قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا عزم کرتی ہے۔ قرارداد کے مطابق کسی بھی گروہ اور فرد...
بھارتی ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا کی معروف اداکارہ جنت زبیر نے اپنے دیرینہ دوست فیصل شیخ کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے۔ اس اقدام نے دونوں کے درمیان بریک اپ کی افواہوں کو ہوا دی ہے۔ 23 سالہ جنت زبیر بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، جو ڈرامے کی ایک قسط کا معاوضہ 18 لاکھ تک وصول کرتی ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ، ان کی ذاتی زندگی بھی ہمیشہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ خاص طور پر، ان کے ٹک ٹاک اسٹار فیصل شیخ کے ساتھ تعلقات پر اکثر بحث ہوتی رہی ہے۔ تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں...
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد حالیہ دنوں میں عمرہ ویزہ کے حصول میں ناکام ہے اور عازمین عمرہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے شہری پریشان ہیں۔ ٹریول ایجنٹس کے مطابق یکم مارچ کے بعد سے عمرہ پاکستانی پاسپورٹ پر عمرہ کے ویزے جاری نہیں ہو رہے۔ ایجنٹس کے مطابق کسی بھی غیر ملکی پاسپورٹ پر مقررہ دنوں میں عمرہ کا ویزہ مل رہا ہے مگر یکم مارچ سے سعودی پورٹل سسٹم میں پاکستانی پاسپورٹس پر جس ایجنٹ نے بھی عمرہ کے ویزے کیلئے درخواستیں دائر کی ہیں انہیں تاحال ویزے نہیں ملے. ایک ایجنٹ کے مطابق ایسا کبھی نہیں ہوا اب تو پورٹل میں...