لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر سنتھ جے سوریا نے اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا ہے۔ سابق سری لنکن کرکٹر سنتھ جے سوریا نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا اور افطار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ بدھ مت کے پیرو کار جے سوریا نے بتایا کہ وہ اپنے سکول کے دنوں سے ہی رمضان المبارک میں ایک روزہ رکھ کر مسلمان دوستوں کے ساتھ افطار کرتے ہیں اور وہ اس روایت کو سالوں سے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ایکس پر شیئر کی گئی تصویر میں جے سوریا نے لکھا کہ ’"آج اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا — یہ ایک چھوٹی سی روایت ہے جو میں نے سکول کے زمانے سے رمضان کے دوران اپنائی ہوئی ہے۔ان کے ساتھ افطار کی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی۔ دنیا بھر سے پرستاروں نے کرکٹ لیجنڈ کے اس روادارانہ جذبے کی تعریف کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ بہت خوب، سنتھ! یہ بہت اچھی بات ہے کہ آپ نے اپنے دوستوں کیساتھ ایسی خوبصورت روایت کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ رمضان غور و فکر اور اتحاد کا وقت ہے۔ میں ایک سنہالی ہوتے ہوئے ایک مسلمان گاؤں میں پلا بڑھا، اور مجھے وہ دن واقعی یاد آتے ہیں۔جے سوریا کا یہ اقدام مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام کی ایک خوبصورت مثال ہے، جس نے ان کے مداحوں کے دلوں میں ان کے لیے مزید احترام پیدا کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مسلمان دوستوں کے ساتھ جے سوریا نے روزہ رکھا

پڑھیں:

نواز شریف کا اپنے آبائی علاقہ کا دورہ، دوستوں، محلہ داروں سے ملاقات

 

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے آبائی علاقہ کا اچانک دورہ کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق میاں نواز شریف نے آبائی علاقہ ریلوے روڈ پر پرانے دوستوں محلہ داروں سے بھی ملاقات کی۔
میاں نواز شریف سے پارٹی ورکرز نے بھی ملاقات کی، میاں نواز شریف آبائی علاقہ کا دورہ کرکے جاتی امرا واپس پہنچ گئے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی عید پر مبارکباد، جنگ زدہ مسلمانوں سے اظہار ہمدردی
  • بھارتی مسلمان اور پاکستان
  • عائزہ خان اور دانش تیمور کی بیٹی کی روزہ کشائی؛ تصاویر وائرل
  • نواز شریف کا اپنے آبائی علاقہ کا دورہ، دوستوں، محلہ داروں سے ملاقات
  • میرے دوستوں کو رمضان مبارک! ٹرمپ نے مسلمانوں کو وائٹ ہاؤس میں افطاری کرائی
  • یوم القدس: دنیا بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
  • فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ’یوم القدس‘ آج منایا جائے گا
  • مودی سرکارکی مسلمان دشمنی، کھلی جگہوں پرنمازعید کی ادائیگی پرپاسپورٹ، ڈرائیونگ لائنس منسوخ ہوگا
  • فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم القدس آج منایا جائے گا